Mandi Maweshian

Mandi Maweshian Welcome To Our Channel & Page Mandi Maweshian

یہ معلومات واقعی بہت مفید ہے اور بہت سے لوگ اسے نہیں جانتے۔ ہر ٹائر کی رفتار کی حد ہوتی ہے اور اس کی ایک مدتِ معیاد بھی ...
26/09/2024

یہ معلومات واقعی بہت مفید ہے اور بہت سے لوگ اسے نہیں جانتے۔
ہر ٹائر کی رفتار کی حد ہوتی ہے اور اس کی ایک مدتِ معیاد بھی ہوتی ہے جو اس پر لکھی ہوتی ہے۔ یہ معلومات ٹائر کی دیوار پر درج ہوتی ہے۔

مثال کے طور پر، اگر آپ کو ٹائر پر "1423" لکھا ہوا ملے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر سال 2023 کے چودھویں ہفتے میں بنایا گیا ہے۔
ٹائر کی معیاد عام طور پر 2 سے 4 سال ہوتی ہے، اس کے بعد اسے تبدیل کر دینا چاہیے۔

ہر ٹائر کی رفتار کی ایک حد ہوتی ہے جو ایک حرف سے ظاہر ہوتی ہے:

حرف "L" کا مطلب ہے کہ ٹائر کی زیادہ سے زیادہ رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

حرف "M" کا مطلب ہے 130 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

حرف "N" کا مطلب ہے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

حرف "P" کا مطلب ہے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

حرف "Q" کا مطلب ہے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

حرف "R" کا مطلب ہے 170 کلومیٹر فی گھنٹہ۔

اور حرف "H" کا مطلب ہے کہ ٹائر 210 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار برداشت کر سکتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر ٹائر تیز رفتاری کے دوران پھٹ جاتے ہیں، کیونکہ وہ مقررہ رفتار سے زیادہ دباؤ برداشت نہیں کر سکتے۔
لہٰذا، ہمیشہ اپنے ٹائر پر درج حرف چیک کریں اور رفتار کا خیال رکھیں تاکہ آپ حادثے سے بچ سکے
منقول

دانت برش  کرتے کبھی آپ نے غور کیا ہے اپ کی  ٹوتھ پیسٹ پر بالکل نیچے ایک رنگین ڈبہ بنا ہوتا ہے جس کو کلر کوڈ کہتے ہیں  ہم...
26/09/2024

دانت برش کرتے کبھی آپ نے غور کیا ہے اپ کی
ٹوتھ پیسٹ پر بالکل نیچے ایک رنگین ڈبہ بنا ہوتا ہے جس کو کلر کوڈ کہتے ہیں

ہم آپ کو بتاتے ہیں
یہ کلر code کیا بتاتے ہیں۔

* Black ⚫ سیاہ*
ٹوتھ پیسٹ کے نیچے بنے کلر کوڈ کا رنگ اگر سیاہ black ظاہر کرتا ہے کہ یہ صرف chemicals سے بنا ٹوتھ پیسٹ ہے۔

*Red 🔴سرخ*
سرخ Red رنگ کا کوڈ ظاہر کرتا ہے کہ ٹوتھ پیسٹ قدرتی اور کیمیائی اجزاء کی آمیزش سے بنایا گیا ہے۔

*Blue 🔵 نیلا*
نیلے Blue رنگ کا مطلب ہے کہ ٹوتھ پیسٹ میں قدرتی اجزا اور دوائیں شامل ہیں۔ یہ ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی کسی ہر قسم کی بیماری والے افراد کو تجویز کیا جاتا ہے۔

* Green🟢 سبز*
سبز Green کلر کوڈ ٹوتھ پیسٹ کے خالص قدرتی اجزاء سے بنا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب بھی ٹوتھ پیسٹ خریدا جائے تو ان کلر کوڈز کو ضرور دماغ میں رکھتے ہوئے خریدا جائے۔
چھوٹے بچوں کے لیے سیاہ black کلر کوڈ والے ٹوتھ پیسٹ نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں.
کیونکہ یہ کیمیکلز سے بنائے گئے ہوتے ہیں۔

اسی طرح سبز Green 🟢 کلر کوڈ والے ٹوتھ پیسٹ دانتوں کی صحت کے لیے موزوں ہیں۔

07/06/2024

Qeemty Down Bakra Maweshi Mandi 2024 Piplan Punjab Pakistan, (Sasty Jaanwar) 04 06 2024

مگر تاریخ نے دیکھا...(آج تک کی سب سے زبردست تحریر)عمران خان کے بارے میں لفافی ٹی وی چینلز اور بکاؤ صحافیوں کی 10 پیشنگوئ...
07/06/2024

مگر تاریخ نے دیکھا...
(آج تک کی سب سے زبردست تحریر)

عمران خان کے بارے میں لفافی ٹی وی چینلز اور بکاؤ صحافیوں کی 10 پیشنگوئیاں جو بالکل الٹ ہو گئیں

1 پہلی پیشنگوئی
♦️ "عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا سلیکٹڈ ہے جیسے ہی فوج اس سے اپنا ہاتھ کھینچے گی یہ دھڑم سے زمین پر گر جائے گا"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ فوج نے جیسے ہی عمران خان کے خلاف سازش کی فوج کے وہ جرم بھی ننگے ہو گئے جو آج تک چھپے تھے

2 دوسری پیشنگوئی
♦️ "جیسے ہی عمران خان کی حکومت ختم ہو گی لوگ اسے بھول جائیں گے"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ عمران خان لوگوں کے دلوں کی دھرکن بن گیا

3 تیسری پیشنگوئی
♦️ "وزیراعظم کی کرسی سے اترتے ہی عمران خان لندن اپنی سابقہ بیوی جمائمہ کے پاس چلا جائے گا"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ وہ شیر کا بچہ بھگوڑے نواز شریف کی طرح نہ سعودیہ بھاگا نہ لندن بلکہ ڈٹ کے کھڑا ہے

4 چوتھی پیشنگوئی
♦️ "عمران خان آرام پسند ہے اگر اسے جیل میں ڈالا گیا تو دو دن جیل برداشت نہیں کر سکے گا"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ کہ وہ مرد کا بچہ کھڑا ہے

5 پانچویں پیشنگوئی
♦️ "عمران خان کے ورکر ممی ڈیڈی نازک برگر بچے ہیں جوسختیاں برداشت نہیں کر سکیں گے"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ کہ جتنی سختیاں اور ظلم تحریک انصاف کے ورکرز نے برداشت کیے اس کے آدھے ظلم بھی ن لیگیوں اور پیپلزپارٹی والوں پر ہوتے تو یہ سیاست ہی چھوڑ جاتے

6 چھٹی پیشنگوئی
♦️ "عمران خان نشے کا عادی ہے جب جیل میں جائے گا تو نشہ نہیں ملے گا دو دن جیل میں نہیں نکال سکے گا"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ وہ اللہ کا بندہ چھ ماہ سے جیل میں ہے وہ قران پڑھ رہا ہے ورزش کر رہا ہے اور اللہ پر توکل سے مطمئن ہے

7 ساتویں پیشنگوئی
♦️ "عمران خان الیکشن میں ٹکٹ لے کر کھڑا ہو گا مگر کوئی لینے والا نہیں ہو گا"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ پندرہ پندرہ لوگ ایک حلقے میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہش مند ٹکٹ مانگتے رہے

8 آٹھویں پیشنگوئی
بلے کے نشان کے چھن جانے پر👇
♦️ "اب عوام کنفویز ہوجائے گی کیونکہ مختلف نشان ہوں گے اور ووٹ تقسیم ہو جائے گا"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ گاؤں اور دیہات کے ان پڑھ لوگوں نے بھی تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے مشکل مشکل نشان ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان پر ٹھپہ لگایا

9 نویں پیشنگوئی
9 مئی کے بعد👇
♦️ "اب تو خان مکمل ختم ہو گیا روزانہ لوگ پریس کانفرس کر کے اُسکی پارٹی چھوڑ رہے ہیں"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ 9 مئی کروانے والے جرنیل خود ختم ہو گئے مگر عمران خان اب بھی باقی ہے

10 دسویں پیشنگوئی
♦️ "تحریک انصاف کا ووٹر مایوس ہو گیا ہے اب وہ 8 فروری کو نہیں نکلے گا عمران خان بمشکل 10 سے 15 سیٹیں جیت سکے گا"
مگر تاریخ نے دیکھا کہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار کسی پارٹی کو 200سے زیادہ سیٹیں ملیں حتی کہ نواز شریف لاہور کی اپنی آبائی سیٹ یاسمین راشد سے ہار گیا

جانتے ہیں کیوں؟؟؟
کیونکہ خان ہمیشہ کہتا ہے کہ ایک پلان انسان بناتا ہے اور ایک فیصلہ اللہ کا ہوتا ہے
اور ہوتا وہ ہی جو رب کا فیصلہ ہو

06/06/2024
04/06/2024

پپلاں کے نواحی علاقے 9ایم ایل جھانگی والا میں ایک نیو افسوس ناک واقعہ ہوگیا جس کی وجہ ہمارے ہاں بہت پرانی رسم جو شادیوں میں ہوتی ہے قائدآ باد شادیہ سے آئی ہوئ بارات بغیر دلہن لیے واپس چلی گئی جس کی وجہ یہ تھی کہ جب بارات کے آگے رسہ باندھ کر پیسے مانگے جاتے ہیں جب رسہ باندھا گیا تو بحث شروع ہوگئی پیسے نہ دینے پر ایک بندے کو زخمی کر دیا جوکہ دولہے کا بھائ تھا اس لیے معاملہ بہت گرم ہونے کی وجہ سے دلہن نہ دی گئ اور بارات واپس چلی گئ ؟ خدارا اس رسم کو ختم کیا جاۓ تاکہ ایسا واوقعہ دوبارا نہ ہو یہ واقعہ مسلم شیخ برادری کے درمیان ہوا

*صرف عمران خان ہی کیوں۔۔..*سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید(اشک بہا دینے والی تحریر)"کچھ لوگ ابھی بھی پوچھتے ہیں کہ امریکی اس...
03/06/2024

*صرف عمران خان ہی کیوں۔۔..*
سینیئر تجزیہ کار ہارون رشید
(اشک بہا دینے والی تحریر)

"کچھ لوگ ابھی بھی پوچھتے ہیں کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ عمران خان سے اتنی خوفزدہ کیوں ھے؟
یہ سوال سن کر مجھے اپنے پاکستانی لوگوں کی معلومات پر حیرت ہوتی ہے
کہ اس لاعلم قوم کو اتنا بھی علم نہیں کہ عمران خان کے دور میں پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار چھٹی جماعت سے لے کر 12ویں جماعت تک ہر بچے کے لیے ترجمہ قران کی تعلیم شروع کی گئی۔۔۔
ملک کے کروڑوں بچے اب سکول میں قران ترجمے کے ساتھ پڑھ رہے ہیں۔۔۔
جماعت 12th 11th 10th 9th میں بچوں کے بورڈ کے امتحانات میں لازمی مضمون کے طور پر یہ سبجیکٹ شامل ہے۔۔۔۔
یہ کتنا بڑا قدم ہے یہ بات پاکستان کی سادہ عوام نہیں جانتی مگر امریکہ اچھی طرح جانتا تھا کہ عمران خان اس قوم کے نوجوان نسل کو قران سے جوڑ رہا ہے کیونکہ امریکیوں کو پتا ہے کہ کالج اور سکول کے سلیبس کس طرح نئی نسلوں کی ذہن سازی کرتے ہیں تو آپکا کیا خیال ہے کہ
قران کو عام کرنے والے اس عمران خان سے امریکہ خوش ہو گا؟؟؟
یقینا نہیں
یہاں ایک اور وجہ بھی یاد کرانا ضروری ہے
عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر 193 ملکوں کی تنظیم کے سامنے یہ جملے بولے۔۔۔

"”حضور نبی کریم ﷺ ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور جب مغرب میں(انگریزوں میں) کوئی حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرتا ہے تو ہمارے دل دکھتے ہیں اور دلوں کا درد سب سے زیادہ شدید درد ہوتا ہے"”
کیا اب بھی نہیں سمجھے کہ عمران خان امریکہ کی نظروں میں کیوں چبھتا ہے؟؟

یاد کرو جب اس کی ماں کینسر سے فوت ہوئی تو اس نے کینسر ہسپتال بنا دیا کہ کسی اور کی ماں کینسر سے نہ مرے
پھر جب وہ وزیر اعظم بنا اور سردی کا موسم آیا تو اس نے پناہ گاہیں بنائیں کہ مزدور اور غریب سڑکوں فٹ پاتھ وغیرہ پر نہ سوئیں۔۔۔۔
صحت کارڈ دے کر ہر غریب کو 10 ، 10 لاکھ علاج کے لیے دیے۔۔۔۔
جب وہ لنگر خانے میں گیا تو مزدورں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے لگا۔۔
جب بات شروع کی تو ایاک نعبد و ایاک نستعین کہہ کر آغاز کیا۔۔
جب مدینہ منورہ پہنچا تو جوتے نہیں پہنے بلکہ ننگے پیر چلا۔۔۔

مشرف نے امریکہ کو پاکستان میں ڈرون حملوں کی اجازت دی۔۔۔
زرداری کے دور میں ڈرون اٹیک ہوتے رہے
نواز شریف کے دور میں بھی سلسلہ جاری رہا
مگر عمران خان نے Absolutely Not کہہ کر کر بتا دیا کہ وہ غلامی قبول نہیں کرے گا۔۔۔
عمران خان کے 3.5 سالہ دور میں امریکہ ایک ڈرون حملہ نہیں کر سکا۔
اب بتائیں
کیا ایسا شخص امریکہ کو برداشت ہو سکتا تھا؟؟
پھر وہی ہوا جو ہونا تھا امریکہ نے پاکستان میں موجود اپنے فوجی جرنیلوں کو بول دیا کہ بس اب اور نہیں اور بالآخر امریکہ اور پاکستانی فوج جیت گئی اور عمران خان اور پاکستان ہار گیا۔
میں 45 سال سے زیادہ عرصے سے صحافت کر رہا ہوں تاریخ کے مطالعے اور اپنے 45 سالہ مشاہدے کی بنیاد پر میں کہتا ہوں کہ 75 سال میں اتنا ظلم کسی پارٹی پر نہیں ہوا جتنا آج فوج عمران خان پر کر رہی ہے
یہ اس بات کی دلیل ہے کہ 75 سالوں میں فوج کو ایسے کوئی نہیں ٹکرا جس طرح خان ٹکرا ہے
کیونکہ جو جیسا ٹکرتا ہے اس کو جواب بھی اتنا ہی ملتا ہے اور یہاں جواب کی شدت بتا رہی ہے کہ اس بار اسٹیبلشمنٹ کو بندہ شدید ٹکر کا ملا ہے۔

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ کسی امیدوار کو الیکشن کے کاغذات ھی جمع کرانے سے روک دیا گیا ہو

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ گھروں میں گھس کر عورتوں اور بچوں پر تشدد کیا گیا ہو

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ ایک جماعت پر الیکشن کمپین کرنے پر گرفتاری ہو جب کہ دوسری جماعت کے جلسے ہر وقت TV پر دکھائے جا رہے ہو۔

آج تک یہ نہیں سنا تھا کہ فوج ایک پارٹی سے اتنی ڈر گئی کہ سرے سے اس پوری پارٹی کو ہی الیکشن سے نکال دیا
آج تک یہ سب نہیں ہوا اور یہ بھی نہیں ہوا کہ اتنا ظلم کرنے کے بعد بھی ایک بندہ ملک میں سے 200 سے زیادہ سیٹیں جیت گیا
اور پھر وہ ہوا جو آج تک نہیں ہوا تھا کہ ایک ایک لاکھ کی لیڈ بھی بدل دی گئی
واقعی
آج تک عمران خان جیسا کوئی آیا ہی نہیں
جو امریکہ کے سامنے ڈٹ گیا ہو
یہاں تو سب لیٹ جاتے تھے
ڈٹ جانے والا پہلی بار دیکھا ہے
اگر عمران خان کو تاریخ کے آئینے میں پرکھا جائے اور موجودہ حالات میں عمران خان کی ثابت قدمی دیکھی جائے تو بلامبالغہ باآسانی کہا جا سکتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو عمران خان کے قدموں کی دھول بن چکا ہے
عمران خان کے سامنے بھٹو بھی ایسے ہے جیسے سورج کے سامنے چراغ ہو
خلاصہ کلام یہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے بعد پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں عمران خان سب سے بڑا لیڈر ہے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم عمراں خان کے زمانے میں جی رہے ہیں
آنے والی نسلیں ہم پر رشک کریں گی کہ
وہ بھی کیا خوش قسمت لوگ تھے جو عمران خان کے دور میں زندہ تھے مگر کتنے بںےغیرت اور بںے قدرے تھے کہ عمران خان کو سمجھ نہیں سکے۔۔۔

02/06/2024

Bakra Maweshi Mandi 2024 Piplan Punjab Pakistan, (Sasty Jaanwar) 28-05-2024

29/05/2024

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
میرے جگری دوست
ریٹائرڈ چیف ٹیک رانا امجد علی انٹری8801 قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں نماز جنازہ آج آبائی گاؤں چک نمبر 16 ایم ایل پپلاں میانوالی میں شام 6 بجے ادا کیا جائے گا
رابطہ کیلئے
رانا مجاھد علی 03287296341

Address

Mianwali
42200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mandi Maweshian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share