18/05/2026
میانوالی ۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ میانوالی کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت ایکشن ۔محلہ میانہ میاں ناصر علی سٹریٹ میں زیر تعمیر نجی ہسپتال جو کہ ڈاکٹر کاشف محمود بنا رہے ہیں کو ڈسٹرکٹ پلاننگ اآفیسر عثمان باجوہ نے سیل کر دیا۔یاد رہے کہ اس زیر تعمیر بلڈنگ کو کچھ دنوں پہلے سیل کیا گیا۔۔جس کے بعدمالکان نے انتظامیہ سے دس دن کی مہلت طلب کی۔کہ ہم قانونی نکات پورے کریں گے،اور نقشہ فیس جمع کرانے کے ساتھ ساتھ جب تک نقشہ منظور نہیں ہوتا مزید تعمیرات رکی رہیںگی،کیونکہ قانون کے مطابق تعمیرات نقشہ منظوری کے بعد شروع کی جاتی ہیں ۔دس دن کی مہلت پوری ہونے کے بعد انتظامیہ نے پھر سیل کر دیا ۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ زرائع کے مطابق زیر تعمیر نجی ہسپتال کے سامنے جو 16/8 فٹ کی پارکنگ ہونی چاہیے تھی وہ نہیں چھوڑی گئی۔جو شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اورآئندہ دنوں میں شہریوں کے لئے یہ مسئلہ بنے گا ۔ٹریفک کی روانی متاثر ہوگی