Malam Jabba Swat News

Malam Jabba Swat News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Malam Jabba Swat News, Mingora.

05/09/2025
"تاریخ رونمائی: مصری میوزیم میں 4500 سال پرانا ٹونک"😍🕋❤️
05/09/2025

"تاریخ رونمائی: مصری میوزیم میں 4500 سال پرانا ٹونک"😍🕋❤️

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹الله تعالیٰ جس بندے سے محبت کرتا ہے اور جس بندے سے خوش ہوتا ہے اسے تحفے میں درود شریف کا ورد عطا فرماتا ہے ۔۔۔ج...
03/09/2025

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹الله تعالیٰ جس بندے سے محبت کرتا ہے اور جس بندے سے خوش ہوتا ہے اسے تحفے میں درود شریف کا ورد عطا فرماتا ہے ۔۔۔

جس ذات کو رسول الله صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اپنا سمجھیں اسی کو اپنا نام لینے کی اجازت دیتے ہیں باقی کے لیے یہ بند ہے ۔۔۔

حضور نبی كريم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وسلم تمھیں یاد کرتے ہیں تبھی تو تم ان کی یادوں میں گم ہو اور درود شریف پڑھ رہے ہو ۔۔۔

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

#درودشریف
#عیدمیلادالنبی

اپر و لوئر سوات میں تحصیل چارباغ کی شمولیت اور میری وضاحت کل جماعت اسلامی مرکز چارباغ میں لویا جرگہ بلایا گیا تھا جس میں...
02/09/2025

اپر و لوئر سوات میں تحصیل چارباغ کی شمولیت اور میری وضاحت

کل جماعت اسلامی مرکز چارباغ میں لویا جرگہ بلایا گیا تھا جس میں تحصیل بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

تلاوت قرآن پاک کے بعد سابقہ ناظم ضیاء نے پروگرام کا آغاز کیا اور اس کی رائے بھی کوز سوات کے ساتھ تھی، پھر نوید شالدا آئے پروگرام کے لائحہ عمل کا بتایا، ریٹائرڈ ایس پی نوید نے اضلاع کی بنیادی مسائل اور وسائل سے عوام کو آگاہ کیا

سہراب خان نے بھی اپنی رائے دی، چارباغ کے ایک نوجوان نے کوز سوات کے ساتھ رہنے کے فوائد سے سب کو آگاہ کیا، کشورہ کے سید میاں شیر علی نے برملا اعلان کیا کہ ہم کوز سوات کے ساتھ خوش ہے بر سوات کے ساتھ کسی صورت تیار نہیں

کچھ دیگر مشران نے بھی سٹیج پر کوز سوات کا فیصلہ کیا سیوائے شاعر و ادیب حنیف قیس کے ان کا مشورہ بر سوات کے ساتھ تھا

اس کے بعد مشر نے اعلان کیا کہ جو کوز سوات کے ساتھ ہیں ہاتھ اٹھائے، 80-85 فیصد عوام کوز سوات کے حق میں کھڑے ہوئے بشمول تحصیل کونسل چارباغ کے منتخب چئیرمین کے مگر چند مخصوص لوگوں کو یہ بات پسند نہیں آئی اور معاملہ خراب کیا( جس کی ویڈیوز موجود ہیں)

باہر آتے ہی تحریک انصاف پی کے 4 کے مشران نے اپنی رائے عوام کے سامنے رکھی جس سے سب کو علم ہوا کہ یہ لوگ بر سوات کے ساتھ خوش ہیں مگر فیصلہ اکثریتی عوام نے کرنا تھا

یہ سب جرگے کا احوال تھا

میری رائے :

جب ہنگامہ آرائی شروع ہوئی اس کے بعد ایک پیج والے نے صحافتی اصولوں سے بے خبر ہوتے ہوئے چند لوگوں کو خوش کرنے کے لیے اعلان کیا کہ ہم کوریج شائع نہیں کرینگے میں نے اس وقت بھی انکار کیا کیونکہ میرے مطابق اصولوں کے خلاف تھا اور اب بھی وہی کہہ رہا ہوں

صحافیوں کا بعد میں ذکر کرتے ہیں پہلے سیاسی حوالے سے بتاتا ہوں، جن مشران نے اپنے سیاسی قیادت سے تعلقات کے لیے یا ان کو خوش کرنے کی لئے عوام کو دھوکہ دینے کے غرض سے جو مطالبات رکھے وہ ناممکن ہے، ان کو یہ تک علم نہیں تھا کہ دو دن پہلے ٹی ایم اے جرگہ ہال میں یہ خود ہی کہہ رہے تھے کہ پورے تحصیل میں پرائمری سکول کی لیے کوئی زمین موجود نہیں اور نہ ہی عوام دینے کو تیار ہیں تو اب ہسپتالوں، کالجز وغیرہ کی لیے زمینیں کہاں سے آئیگی؟ یہ صرف سیاسی نعرے و مطالبات ہیں جس سے عام عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہیں ورنہ دو دن پہلے اپنی کی ہوئی تقاریر دیکھ لیں

کچھ مشران نے نوکریوں کی بات کی اور بچوں کے مستقبل کا کہا، پہلی بات تو یہ کہ چارباغ میں موجود یونیورسٹی و کیڈٹ کالج میں چارباغ کے مشران نے یہاں کے عوام کی لیے کتنی نمائندگی لی ہیں، اس تحصیل کے دو فیصد لوگوں کو بھی نوکریاں نہیں دی گئی تو نئے ضلع میں کیا ہوجائیگا، اس دور میں نوکریاں میرٹ پر نہیں بلکہ،،،،

دوسری بات یہ کہ ترقیاتی ضلع و نئے بننے والے ضلع میں کافی فرق ہوتا ہیں، اپر سوات والے خود اتفاق سے نہیں باغ ڈھیرئی، میاندم، مٹہ، خوازہ خیلہ ان جگہوں پر دفاتر کی لیے ایک دوسرے پر فوقیت لینے کی لیے کوشاں ہیں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں عدالتیں خوازہ خیلہ، ڈی سی دفتر مٹہ، ڈی پی او آفس باغ ڈھیرئی میں ہوگا مطلب پورے ضلع میں چکر لگوانے ہونگے

اب کچھ نام نہاد یہ الزام لگا رہے ہیں کہ مینگورہ کے میڈیا نے پیسے لیکر غلط خبر چلائی تو ان کی لیے عرض ہے کہ خبر تو آپ لوگوں نے صحافتی اصولوں کے برعکس چلائی، جب بیشتر مشران چلے گئے تو اس کے بعد مخصوص لوگوں کی ویڈیو کرنا اور پھر چلانا کہاں کی صحافت ہے؟ اکثریتی عوام کی انٹریوز و رائے چھوڑ کر چند لوگوں کی ویڈیوز چلانا کہاں کا انصاف ہے؟ خیر وہ بھی آپ کی مرضی مگر جو الزام لگائے جارہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ کیا ہم ثبوتوں کے ساتھ ویڈیوز شئیر کریں؟

اکثریتی عوام کا فیصلہ کوز سوات کے ساتھ تھا سب کو علم ہیں مگر سچ بولنے سے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر چھپ ہیں، میڈیا کا کام کسی کی لیے حقائق چھپانا نہیں سچ بیان کرنا ہے، اگر آپ لوگ صحیح معنوں میں صحافت کرتے ہیں تو جرگہ کے تمام فوٹیجز تفصیلی احوال کے ساتھ اپلوڈ کردیں، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا، اگر ایسا بھی نہیں کرسکتے تو غلط پوسٹوں و الزامات سے اجتناب کیا جائیں

بر سوات کے حوالے پی ٹی آئی کے لوگوں نے مطالبات پیش کئیے جو کہ ناممکن ہے اوپر ذکر کیا ہے اور ایک دو مشران نے نوکریوں کا ذکر کیا تھا بس اس کے علاوہ بیشتر مشران و عوام کوز سوات کے ساتھ خوش تھے

جو مشران صحافت میں ذمہ داری کا کہہ رہے ہیں تو ان کی لیے عرض ہیں کہ پہلے آپ لوگ مشرئی کا کردار ادا کریں، مخصوص ٹولہ بن کر مخصوص فیصلوں سے اجتناب کریں، اکثریتی عوام کی رائے کو توجہ دیں

شکریہ

کل رات ملم جبہ  سائیڈ پر تیز بارش کے وجہ سے کئی گھروں میں پانی داخل  ملم جبہ ڈویلپمینٹ آرگنائیزیشن نےنشاندہی کی اور تیحص...
02/09/2025

کل رات ملم جبہ سائیڈ پر تیز بارش کے وجہ سے کئی گھروں میں پانی داخل ملم جبہ ڈویلپمینٹ آرگنائیزیشن نےنشاندہی کی اور تیحصیل انتظامیہ نے ایمرجنسی پیکج دیکر متاثرہ خاندانوں کے دادرسی کیے شکریہ اے سی چارباغ و عملہ۔اور ایم پی اے اختر خان ڈیڈیک چیرمین سوات—ایم این اے امجد علی خان

01/09/2025

چار باغ میں لویہ جرگہ، اکثریتی عوام نے لوئر سوات میں شامل ہونے کا اعلان

محبت سے درود شریف پڑھ لیجئے!صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم.... 🌹❤️
01/09/2025

محبت سے درود شریف پڑھ لیجئے!
صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم.... 🌹❤️

ہم   مسعود احمد صاحب کو جمعیت طلباء اسلام یو سی کشورہ کے سوشل میڈیا انچارج  منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ھے
31/08/2025

ہم مسعود احمد صاحب کو جمعیت طلباء اسلام یو سی کشورہ کے سوشل میڈیا انچارج منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ھے

30/08/2025

اطلاع براۓ عام۔
کل بروز اتوار صبح 10:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک GHSS کشورہ خونہ نزد (ایور کیئر میڈیکل سنٹر) میں (ٹی بی) مریضوں کےلۓ فری میڈیکل کیمپ ہوگا۔ جسمیں ٹی بی مریضوں کیلۓ ٹیسٹ اور فری مڈیسن دیا جاۓ گا۔ لھذا تمام لوگ اپنے بچوں کی فری معائنہ کیجۓ

Address

Mingora

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malam Jabba Swat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malam Jabba Swat News:

Share