Swat Times / سوات ٹاٸمز

Swat Times / سوات ٹاٸمز ضلع سوات کی تازہ ترین خبروں کیلٸے پیج لاٸک کیجٸے ۔

01/03/2025

"اللهم بارك لنا في رمضان وبلغنا ليلة القدر واغفر لنا ذنوبنا"

آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کو رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کے مہینے رمضان کی تمام سعادتیں مبارک ہوں!

Blessed Ramadan Mubarik

Guide Me.Pk


13/05/2024

Mall Road Kalam right now ❤️😍


❀ 𝐒𝐖𝐀𝐓,𝐊𝐀𝐋𝐀𝐌 𝐕𝐀𝐋𝐋𝐄𝐘 ❀Swat Valley is the most beautiful valley of KPK Pakistan 🇵🇰❤️                                      ...
06/05/2024

❀ 𝐒𝐖𝐀𝐓,𝐊𝐀𝐋𝐀𝐌 𝐕𝐀𝐋𝐋𝐄𝐘 ❀
Swat Valley is the most beautiful valley of KPK Pakistan 🇵🇰❤️

کالام، اتروڈ،اشو، تحصیل بحرین کے وہ طالب علم جو بارہویں جماعت کا امتحان پاس کر کہ جامعہ پشاور میں داخلہ لینے کا خواہش من...
09/10/2023

کالام، اتروڈ،اشو، تحصیل بحرین کے وہ طالب علم جو بارہویں جماعت کا امتحان پاس کر کہ جامعہ پشاور میں داخلہ لینے کا خواہش مند ہیں تو بلا جھجک کسی بھی طرح کی مدد کے لئے آپ میرے دئے گئے نمبر پر رابطہ کریں..

ظہور سلمان کالامی
فون: 03149063988

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعرات(کل) کو بجلی کی قیمت میں اضافہ اور مہنگائی کی مجموعی صورت حال کے خلاف جنوبی پنجاب س...
06/09/2023

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جمعرات(کل) کو بجلی کی قیمت میں اضافہ اور مہنگائی کی مجموعی صورت حال کے خلاف جنوبی پنجاب سے ملک گیر احتجاجی تحریک کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر ظلم و ناانصافی کے خلاف 18 کو پشاور، 23 کو لاہور، 24 ستمبر کو کوئٹہ اور 6 اکتوبر کو کراچی گورنرہاؤسز کے باہر دھرنے دیے جائیں گے۔ وہ 8، 9 اور 10 ستمبر کو بالترتیب رحیم یار خان، لیہ اور مظفرگڑھ، 15 ستمبر کو فیصل آباد جب کہ 21 اور 22 ستمبر کو راولپنڈی اور ملتان میں دھرنوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
منصورہ میں مرکزی نظم کے اجلاس کے بعد نائب امیر میاں محمد اسلم،سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے 16ستمبر کو اسلام آباد میں قومی توانائی کانفرنس کے انعقاد اور آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں کو آیندہ ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے اور توانائی سیکٹر پر وائٹ پیپر جاری کرنے کے بھی اعلانات کیے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی احتجاجی تحریک ہمیشہ کی طرح پرامن اور آئین و قانون کے دائرہ میں رہ کر جاری رہے گی۔ حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو فی الفور ریلیف دیا جائے، مہنگی بجلی کا بوجھ غریبوں پر لادنے کی بجائے ایک لاکھ 90ہزار سرکاری ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی بند کی جائے، مجموعی طور پر ہزار ارب کے لگ بھگ بجلی چوری اور لائن لاسز ختم کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ چینی چند ماہ قبل برآمد کی گئی اور اب درآمدکرنے کے اعلانات کیے جارہے ہیں، چینی کی فی کلو قیمت 200روپے تک پہنچ گئی، آٹا 170روپے کا کلو، گھی 600 روپے کلو تک چلا گیا، پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس کے باوجود اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کا مطلب یہ ہے کہ سب کچھ مافیاز کی زیرنگرانی ہو رہا ہے جو حکومتوں کو کنٹرول کرتے ہیں، آئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں سے بھی حکومتوں میں شامل کرپٹ مافیا نے فائدہ اٹھایا، مافیاز سیاسی پارٹیوں پر سرمایہ کاری کرتے ہیں اور ان کے اقتدار میں آنے کے بعد اپنی اصل رقم کئی گنا اضافہ کے ساتھ وصول کی جاتی ہے، جماعت اسلامی ان مافیاز کا مقابلہ کرے گی، نگران حکومت کے بس کی بات نہیں کہ حالات کنٹرول کرے، یہ الیکشن کا جتنی جلدی ہو سکے انعقاد کروا کر اقتدار منتخب نمائندوں کے سپردکریں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں آزاداور شفاف الیکشن نہیں بلکہ اپنے وفاداروں کا تسلسل چاہتا ہے۔ ظالم جاگیرداروں، وڈیروں،کرپٹ سرمایہ داروں اور استعمار کے وفاداروں سے جان چھڑا کر ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے، جس کے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، جماعت اسلامی کسی دباؤ میں نہیں آئے گی، عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ تحریک کے اگلے مرحلے میں ملک گیر پہیہ جام ہو گا۔
سراج الحق نے گائنی اور آنکھوں کے آپریشن پر صحت کارڈ سہولت ختم کرنے کے حکومتی فیصلہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا یا اور کہا کہ اس سے کروڑوں پاکستانی متاثر ہوئے ہیں،ایک حکومت ختم ہوکر نئی آجاتی ہے مگر ظلم و نا انصافی جاری رہتی ہے، حکمران سٹیٹس کو کے رکھوالے ہیں، پی ٹی آئی گئی تو پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی حکومت آگئی، مگر عوام کو ریلیف نہ ملا، اس کے بعد نگران حکومت نے بھی وہی ظالمانہ پالیسیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، بجلی ٹیرف میں اضافہ نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں تھا، نگرانوں نے اعلان کیا کہ وہ بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے آئی ایم ایف سے منظوری لیں گے مگر وہاں سے انکار ہوگیا تو خاموشی چھا گئی، پاکستانی آزاد ہیں، مگر ان سے متعلق فیصلے کہیں اور سے آتے ہیں، قوم کو یہ سب کچھ منظور نہیں، عوام سراپا احتجاج ہیں، 2ستمبر کی ملک گیر شٹرڈاؤن سے قوم نے ظلم و ناانصافی کوقبول نہ کرنے کا واضح پیغام دے دیا۔

ملک کو اس نہج پر پہنچانے کا ذمہ دار کون ہے؟
29/08/2023

ملک کو اس نہج پر پہنچانے کا ذمہ دار کون ہے؟

ڈاکٹر ارشد علی کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال میں پہلی کامیاب ہارٹ سرجری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال میں تعینات ہارٹ...
09/08/2023

ڈاکٹر ارشد علی کی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال میں پہلی کامیاب ہارٹ سرجری
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال میں تعینات ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر ارشد علی نے زبردست کارنامہ سر انجام دیاہے۔ کالام سوات سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ارشد علی کراچی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے FCPS کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز DHQ ہسپتال میں مقامی شہری کا کامیاب آپریشن کرتے ہوئے pace maker لگا دیا گیا۔
اس کامیابی پر ڈاکٹر ارشد علی اور اس کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس کی ٹیم میں مذکورہ ادارے سے (DIP- CARD) ڈاکٹر سعید بھی شامل تھے۔

آج ال سوات ایکسویٹر ایسو سی ایشن کا اہم اجلاس ریلکس کاٹیج کالام میں منعقد ہوا جس میں  سوات ایکسیویٹر ایسو سی ایشن کے صدر...
09/08/2023

آج ال سوات ایکسویٹر ایسو سی ایشن کا اہم اجلاس ریلکس کاٹیج کالام میں منعقد ہوا
جس میں سوات ایکسیویٹر ایسو سی ایشن کے صدر بابااور سوات کے تمام ایکسویٹر مالکان نے شرکت کی

جنہوں نے مشاورت سے جاوید کالامی کو ایکسیویٹر ایسو سی ایشن کالام کا صدر منتخب کر دیا

09/08/2023

Azadi Ki Khushboo | Discover Pakistan TV
تاریخ کا مقبول ترین آزادی سونگ ریلیز ہوگیا, ہرپاکستانی کی زبان پر ، آزادی کی خوشبو۔

دیر لوئرچکدرہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تحفظ حقوق ملاکنڈ ڈویژن کے سلسلہ میں جلسہ عام سے  امیر جماعت اسلامی خیبرپختو...
30/07/2023

دیر لوئرچکدرہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام تحفظ حقوق ملاکنڈ ڈویژن کے سلسلہ میں جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان خطاب کر رہے ہیں۔

دیر لوئر - نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عنایت اللّٰہ خان چکدرہ میں عظیم الشان تحفظ حقوق ملاکنڈ ڈویژن جلسہ عام سے ...
30/07/2023

دیر لوئر - نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عنایت اللّٰہ خان چکدرہ میں عظیم الشان تحفظ حقوق ملاکنڈ ڈویژن جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں

دیر لوئر - امیر جماعت اسلامی سراج الحق چکدرہ میں عظیم الشان تحفظ حقوق ملاکنڈ ڈویژن جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں
30/07/2023

دیر لوئر - امیر جماعت اسلامی سراج الحق چکدرہ میں عظیم الشان تحفظ حقوق ملاکنڈ ڈویژن جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں

Address

Mingora

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Times / سوات ٹاٸمز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share