
06/08/2025
📢 عوامی نوٹس:
منگورہ گریویٹی واٹر سپلائی سکیم کے تعمیراتی کاموں میں غفلت!
منگورہ میں ZKB کمپنی کی جانب سے شروع کی گئی گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم کے تحت سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی کی جا رہی ہے۔ تاہم افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ محلہ گنبد میرہ میں کھدائی کے بعد نکالی گئی مٹی، ملبہ اور تعمیراتی باقیات کو نہ تو صحیح طریقے سے ہٹایا جا رہا ہے، نہ ہی صفائی کا کوئی مؤثر انتظام کیا گیا ہے۔
اس غفلت کے وجہ سے کھلی مٹی بارشوں کے بعد کیچڑ میں بدل جاتی ہے اور عوام کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے، خصوصاً بزرگ شہری اور عورتوں کا روڈ پار کرنا ایسا ہے جیسے پل صراط پار کرنا، جبکہ صحت عامہ کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں، جیسے کہ آج کل آنکھوں کی الرجی منگورہ میں بڑھتی جا رہی ہے۔
ہم متعلقہ حکام خصوصاً ZKB کمپنی، واسا اور ضلعی انتظامیہ سوات سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر باقیات کو ہٹا کر مکمل صفائی کی جائے۔ جہاں کھدائی ہوئی ہے وہاں مناسب مرمت اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ سڑکوں اور گلیوں کو دوبارہ اپنی اصل حالت میں لایا جائے اور عوام کی زندگی کو مزید تکلیف میں ڈالنے سے گریز کیا جائے۔
📣گنبد میرہ کے عوام کا کہنا ہیں کہ ہم سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں تاکہ اعلی حکام اس مسئلے کا فوری نوٹس لے بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے ۔