04/03/2024
مسلم لیگ سوات کے رہنما واجد علی خان کو وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داری دینے کی اپیل!!
حالیہ جنرل الیکشن میں وادی سوات کے این اے 3 سے مسلم لیگ ن کے رہنما جناب واجد علی خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور وادی سوات کے مسلم لیگی امیدواروں کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ وہ بلاشبہ ایسے گھرانے کے چشم و چراغ ہیں،سیاست جس کا اڑوھنا بچھونا ہے اور پورے ملاکنڈ ڈویژن میں اپنی ایک پہچان رکھتا ہے۔ عوامی بھلائی کے کاموں میں ان کے خاندان کے خدمات اظہر من الشمس ہیں۔ گہری سیاسی بصیرت رکھنے والے دبنگ رہنما واجد علی خان ایک صبرآزما اور طویل جدوجہد کے نتیجے میں اس مقام پر پہنچے ہیں۔ کارکنوں کے نظر میں اگر ان کو وفاقی حکومت میں مناسب ذمہ داری دی جائے تو اس سے ایک طرف علاقے میں پارٹی کی جڑیں گہری اور مضبوط ہو جائے گی اور دوسری طرف کارکنوں کا اپنے رہنماوں پر اعتماد بھی بڑھ جائے گا۔ ہمیں قوی امید ہے کہ
جناب امیر مقام صاحب کی ٹیم کا یہ کھلاڑی نہایت ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض نبھائیں گے
لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ سوات سے واجد علی خان کو صوبائی اور مرکزی قیادت میرٹ اور دلیل کی بنیاد پر اہم زمہ داریاں سونپ دیں۔ ہم آپ کے مشکور و ممنون رہیں گے