Swat Vibes

Swat Vibes Swat Vibes
"A credible source for timely and comprehensive news coverage on local and national events".

خیبرپختونخوا کے نام کے تبدیلی پر بات ہوگئی ہے ، وفاقی وزیر قانون وزیر اعظم نزیر
09/11/2025

خیبرپختونخوا کے نام کے تبدیلی پر بات ہوگئی ہے ، وفاقی وزیر قانون وزیر اعظم نزیر

09/11/2025

یوم اقبال کی مناسبت سے سوات میں عوام و افواج کی یکجہتی کا شاندار مظاہرہ!

سوات کی حسین وادیوں میں سپینے اوبہ، گرین ویلی ، زیرو پوائنٹ اور ملم جبہ تک ٹورازم جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں تقریباً 40 گاڑیوں نے شرکت کی۔
یہ ریلی نہ صرف سیاحت کے فروغ بلکہ عوام اور پاک فوج کے باہمی اتحاد کی علامت قرار دی جا رہی ہے۔

09/11/2025
09/11/2025

خوازہ خیلہ کے علاقے گاشکوڑ میں فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان بلال سکنہ بانڈی موقع پر جاں بحق ہوگیا،

09/11/2025

پاکستان نے کویت کو 43 رنز سے ہرا کر ہانگ کانگ سکسز فائنل جیت لیا...

09/11/2025

‏⬅️27ویں آئینی ترمیمی بل 2025 کا مسودہ سامنے آگیا
🛑
⬅️آئینی ترمیم کے مسودے میں 48 آرٹیکلز میں مختلف ترامیم تجویز

⬅️ترمیم کے ذریعے "فیڈرل کونسٹی ٹیوشنل کورٹ" کے قیام کی تجویز

⬅️سپریم کورٹ سے علیحدہ نئی "وفاقی آئینی عدالت" قائم کرنے کی شق

⬅️وفاقی آئینی عدالت کا صدر مقام اسلام آباد ہوگا

⬅️چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی مدتِ ملازمت تین سال مقرر

⬅️وفاقی آئینی عدالت کے جج 68 برس کی عمر میں ریٹائر ہوں گے

⬅️آئینی عدالت کو وفاق اور صوبوں کے درمیان تنازعات سننے کا اختیار

⬅️آئینی عدالت کو آئینی تشریح اور بنیادی حقوق سے متعلق مقدمات کا دائرہ اختیار

⬅️آئین کے آرٹیکل 184 کو ختم کرنے کی تجویز

⬅️آرٹیکل 175 میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی ترمیم

⬅️سپریم کورٹ کی آئینی اختیارات محدود، نئی عدالت کو منتقل

⬅️آرٹیکل 175A میں ججز تقرری کے لیے نیا طریقہ کار تجویز

⬅️جوڈیشل کمیشن میں وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ دونوں کے چیف جسٹس شامل

⬅️وفاقی آئینی عدالت اور سپریم کورٹ کے فیصلے ایک دوسرے پر لازم نہیں ہوں گے

⬅️آرٹیکل 189 میں ترامیم، آئینی عدالت کے فیصلے تمام عدالتوں پر لازم

⬅️سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیلِ نو، دونوں عدالتوں کے چیف جسٹس بطور ارکان

⬅️آرٹیکل 243 میں ترامیم — چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم

⬅️آرمی چیف کو "چیف آف ڈیفنس فورسز" کا اضافی عہدہ دیا گیا

⬅️"فیلڈ مارشل" کو قومی ہیرو کا درجہ دینے اور تاحیات مراعات دینے کی تجویز

⬅️آرٹیکل 93 میں ترمیم، وزیرِاعظم کو سات مشیروں کی تقرری کا اختیار

⬅️آرٹیکل 130 میں ترمیم، وزرائے اعلیٰ کے مشیروں کی تعداد میں اضافہ

⬅️آرٹیکل 206 میں ترمیم، سپریم کورٹ یا آئینی عدالت میں تقرری سے انکار پر جج ریٹائر تصور

⬅️آرٹیکل 209 میں ترمیم، سپریم جوڈیشل کونسل کے نئے قواعد 60 دن میں بنانے کی شرط

⬅️آرٹیکل 175B سے 175L تک نیا باب شامل — وفاقی آئینی عدالت کے اختیارات و طریقہ کار

⬅️آرٹیکل 176 تا 183 میں ترامیم، سپریم کورٹ کے حوالے سے اصطلاحات کی تبدیلی

⬅️آرٹیکل 186 اور 191A حذف کرنے کی تجویز

⬅️آئینی عدالت کا ایڈوائزری دائرہ کار بھی متعین کیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ رینک حاصل کرنیوالا تاحیات یونیفارم میں رہےگا: مجوزہ آئینی ترمیم.فیلڈ ما...
09/11/2025

فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ رینک حاصل کرنیوالا تاحیات یونیفارم میں رہےگا: مجوزہ آئینی ترمیم.
فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیرفورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کو صدر کی طرح عدالتی استثنیٰ حاصل ہوگا، یہ عہدے حاصل کرنیوالوں کی مراعات بھی تاحیات رہیں گی، مجوزہ آئینی ترمیم

صدر کے بعد وزیر اعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیم پیش کر دی گئیمجوزہ ترمیم کی منظوری کے بعد وزیر اعظم کے خل...
09/11/2025

صدر کے بعد وزیر اعظم کو بھی فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیم پیش کر دی گئی

مجوزہ ترمیم کی منظوری کے بعد وزیر اعظم کے خلاف بھی دوران مدت فوجداری مقدمات میں کارروائی نہیں ہو سکے گی

ترمیم حکومتی ارکان سینیٹر انوشہ رحمان اور سینیٹر ظاہر خلیل ساندھو نے مشترکہ قائمہ کمیٹی میں پیش کی۔

ذرائع نے بتایاکہ ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ وزیر اعظم بھی شامل کر لیا جائے گا۔

کالام میں تجاوزات کے خلاف آپریشن عوام نے روک دیا گیا ۔۔۔
08/11/2025

کالام میں تجاوزات کے خلاف آپریشن عوام نے روک دیا گیا ۔۔۔

۔کراچی اے این پی عہدیدار کو تلاوت کرتے گھر میں قتل کر دیا گیا کراچی: سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں نامعلوم افراد نے گھر میں...
08/11/2025

۔کراچی اے این پی عہدیدار کو تلاوت کرتے گھر میں قتل کر دیا گیا

کراچی: سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے عہدیدار کو قتل کر دیا۔ مقتول کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ قرآن پاک کی تلاوت کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگ زیب خٹک اور علاقے کے ایس ایچ او ولایت شاہ نے بتایا کہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے جنجال گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 55سالہ سمیع اللہ باجوڑی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ انکوائری شروع کر دی گئی۔

کبل میں کل منعقد ہونے والے بنو قابل ٹیسٹ کے بعد جماعت اسلامی کے کارکنان (الخدمت رضاکار) کبل گراونڈ اور اطراف کے صفائی می...
08/11/2025

کبل میں کل منعقد ہونے والے بنو قابل ٹیسٹ کے بعد جماعت اسلامی کے کارکنان (الخدمت رضاکار) کبل گراونڈ اور اطراف کے صفائی میں مصروف ہیں ہے ۔۔۔ت

آئین کے آرٹیکل243 میں سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ تحلیل کرکے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے، ای...
08/11/2025

آئین کے آرٹیکل243 میں سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ تحلیل کرکے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے، ایک تجویز کے مطابق فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات رہے گا۔

ججز کے تبادلے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے سپرد کیے جانے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جج نے جس ہائیکورٹ سے ٹرانسفر پر جانا ہے اور جس ہائیکورٹ میں جانا ہے، ان کے چیف جسٹس بھی تبادلے کے عمل کا حصہ ہوں گے۔

Address

Mingora
19200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Vibes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share