
30/06/2025
شاہین پریمئیر لیگ کے دوسرے میچ میں فرینڈز رائیڈرز کڑے سر نے کپتان عمران کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی بنا پر فرینڈز فارایور شینکڈ کو آٹھ وکٹ سے زیر کرلیا۔ کڑےسر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا، جسے کڑےسر کے بالرز نے 2 اوورز میں 16 رنز کے عوض 4 وکٹ لے کر درست ثابت کیا۔ عدنان نے پلاٹینیم بلے باز عادل کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین بھیجا۔ کپتان کاشف جواد بھی ایک چھکا لگا کر دوسرے اور میں عمران کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اسی اوور میں نظام رن آؤٹ ہوئے اور آخری گیند پر نجیب خود بھی کیچ آؤٹ ہوگئے۔ ایسے میں رضوان نے نئے کھلاڑی مشال کے ساتھ مل کر شینکڈ کی ٹیم کو منجدھار سے نکالا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کیلئے 141 رنز بنائے۔ رضوان نے15 چھکوں کی مدد سے107 رنز سکور کئے۔شینکڈ نے جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیا۔ جوابی اننگز میں کاشف اور عمران نے اوپننگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 78 رنز بنا ڈالے۔ عمران نے 7 چھکوں کی مدد سے 45 اور کاشف نے 8 چھکوں کی مدد سے 55 رنز سکور کئے۔ کاشف نے رضوان کے ایک اوور میں 5 مسلسل چھکے لگائے۔ آخری 24 گیندوں میں جیت کیلئے 56 رنز درکار تھے۔ وقاص نے 6چھکوں کی مدد سے 45 اور اکبر رشید نے 8 رنز بنا کر ٹیم کو جیت دلائی۔ عمران کو آل راؤنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔