30/04/2024
چارسدہ:تھانہ مندنی اور تھانہ بٹگرام کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،10مشتبہ افراد سمیت آئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث6ملزمان گرفتار،اسلحہ اورآئس برآمد،
چارسدہ: امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کی ہدایات پر ضلع بھر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری،
چارسدہ: ڈی ایس پی تنگی زرداد خان اور ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی نگرانی میں ایس ایچ او مندنی مسعود خان اور ایس ایچ او بٹگرام نوید گل خان نے دیگر نفری کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف تھانہ مندنی اور تھانہ بٹگرام کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی گئی ،
چارسدہ: آپریشن میں ایلیٹ فورس ، آر آر ایف، کیوارایف، لیڈی پولیس،اور ضلعی پولیس نے حصہ لیا،
چارسدہ: دوران آپریشن 10مشتبہ افراد گرفتار،
چارسدہ: آپریشن میں 6ایف آئی آر درج کرکے آئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث 6ملزمان گرفتار، 400گرام ائس،تین پستول،ایک ایس ایم جی اور درجنوں کارتوس برآمد،
چارسدہ: جدید ٹیکنالوجی وی وی ایس اور سی آر وی ایس سیسٹم کے تحت 35گاڑیوں اور 41افراد کی ویری فیکیشن کی گئی،
چارسدہ:جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع چارسدہ میں کوئی جگہ نہیں، چارسدہ پولیس شہریوں کی جان ومال اور آبرو کی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر پیدل گشت، سپیشل ناکہ بندیاں اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان