
30/06/2022
سوات پولیس کا نوجوان کانسٹیبل عزیز احمد خان اپنے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرنے گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول کوکارئ پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل عزیز احمد خان دس سال بعد اپنے کامیابی پر اپنے اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کرنے گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول کوکارئ پہنچ گیا۔
جناب پرنسپل گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول کوکارئ جناب میاں شاہ سید صاحب اور جملہ اساتذہ کرام اور طلباء کرام نے کانسٹیبل عزیز احمد خان کا بھرپور استقبال کیا کانسٹیبل عزیز احمد خان نے طلباء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں جس مقام پر ہو وہ میرے اساتذہ کرام کی محنت ہے کانسٹیبل عزیز احمد خان نے طلباء کرام اور اساتذہ کرام میں شیلڈ اور انعامات بھی تقسیم کئے ۔