
28/05/2025
سبی(نامہ نگار)پائی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جدید تعلیمی نظام کو مذید بہتربنانے کے لیے اسپائر پروجیکٹ ورلڈ بینک کی سربراہی میں 160 اساتذہ کو ٹریننگ دیاگیا بارہ روزہ ٹریننگ کے مہمان خاص ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سبی ڈویژن محمد انور لاشاری تھے٬تفصیلات کے مطابق تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ طلباء اور طالبات کے روشن مستقبل اور جدید تو تعلیم لے حصول کے لیے پائی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسپائر پروجیکٹ ورڈ بینک کی جانب سے سبی کے 160 اساتذہ کو بارہ روز تک ٹریننگ دیاگیا ٹریننگ تقریب کے مہمان خاص ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سبی ڈویژن محمد انور لاشاری ہوے تقریب میں فوکل پرسن اسپائر پروجیکٹ ورلڈ بینک سبی سعید احمد سیلاچی٬ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی طارق الماس٬ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لہڑی بختیارآباد ماہرتعلیم لیاقت علی لغاری سمیت دیگر نے شرکت کی ٹریننگ کے لیے سبی کے مختلف اسکولوں سے 160 اساتذہ ک انتخاب کیاگیا جدید تعلیمی ٹریننگ سے سبی کےمختلف اسکولوں میں جدید تعلیمی نظام کو طلباء وطالبات تک پہنچایا جاۓ گا تقریب کے مہمان خاص ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سبی ڈویژن محمد انور لاشاری نے ٹریننگ مکمل کرنے پر تمام اساتذہ کومبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہاہے کہ موجودہ سائنسی اور جدید ٹیکنالوجی دور میں یہ ٹریننگ کسی نعمت سے کم نہیں اسپائر پروجیکٹ ورلڈ بینک کی جانب سے تعلیمی نظام کے بہتری کے لیے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے تمام اساتذہ کو تمام طلباء وطالبات کو جدید تعلیمی نظام سے آراستہ کرنے کی ہدایت کی آخر میں تمام اساتذہ کو ورلڈ بینک اسپائر پروجیکٹ کی جانب سے تعریفی اسناد سے نوازہ گیا