27/09/2022
مریم نواز کی جانب سے پاسپورٹ کے حصول کے لیے دائر کردہ کیس میں نیب نے عدالت میں اپنا جواب جمع کرواتے ہوئے کہا ہے انھیں مریم نواز کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں کیونکہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ فوجداری مقدمہ درج ہونے سے کسی کو آئینی حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔