Muhammad Zaid

Muhammad Zaid Let me be me�..Because once I change, you will miss the ‘me’ in me�

19/01/2023

*یقین کرلیں جو آپ کی نظر میں اچھا ہے وہ سو فیصد اچھا نہیں ہوتا اور جو برا ہے وہ سو فیصد برا نہیں ہو سکتا اس لئے کسی کو اپنانے اور نظر انداز کرنے سے پہلے یہ زہن میں بٹھا لے ہم سارے انسان ہیں فرشتہ کوئی نہیں*💯♥️

19/01/2023

*زندگی ہر لمحہ عمل کا نام ہے۔* 🌸
کوئلہ ہیرا بنتا ہے، پتھر چٹان لیکن یہ سب وقت کے ساتھ ہوتا ہے، پلک چھپکتے میں نہیں ہو جاتا۔ اگر ایک پتھر اپنے اوپر دوسرا پتھر کھڑا نہ ہونے دے تو وہ راستے کی رکاوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے، جسے کوئی بھی ٹھوکر مار کر سائیڈ پر کر سکتا ہے۔ اللہ اگر آپ پر کوئی بوجھ ڈالتا ہے تو وہ آپ کو مضبوط بنا رہا ہے، چٹان میں ڈھال رہا ہے۔ اب ہے کسی میں جرات کہ وہ آپ کو ٹھوکر مار سکے۔؟کیا چٹانوں کو ٹھوکریں ماری جاتی ہیں؟ انہیں سر اٹھا کر دیکھا جاتا ہے۔ یہ فخر ہے۔ خودکو چٹان کر لیں کہ آپ کے ساتھ منسلک لوگوں کو آپ پر فخر ہو۔
کمزوری میں کیا ہے؟🌹🌹🌹🌹🌹

19/01/2023

I've received 1,000 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

18/01/2023

*آج کی عورت کو بھٹکا دیا گیا ہے...!*

*◈❂•┈•⊰••✿🌻✿••⊱•┈•❂◈*

بغداد کے ایک خلیفہ کو اپنے بیٹے کی شادی کرنا تھی... انہوں نے پورے شہر میں اعلان کروا دیا کہ جس گھر میں جوان لڑکی ہے اور قرآن کی حافظہ ہے... وہ اپنے گھر کی کھڑکی میں رات کو ایک شمع روشن کر دے... اس رات پورے شہر کی کھڑکیوں میں شمعیں روشن تھیں...
ان کے لیے فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا... اگلے دن اعلان کروایا کہ جس گھر میں موجود لڑکی حافظ قرآن ہونے کے ساتھ ساتھ موطا امام مالک کی بھی حافظہ ہے... وہ رات کو اپنے گھر کی کھڑکی میں شمع روشن کرے...
اور اس رات بھی آدھے سے زیادہ شہر کی کھڑکیوں پہ شمعیں روشن تھیں...
کتنا حسین منظر ہو گا نا... ہر گھر میں کھڑکی پہ روشن شمع صرف روشنی کی نوید نہیں سنا رہی تھیں بلکہ بتا رہی تھیں کہ اسلام کا مستقبل بھی بہت روشن ہے... وہ شمعیں اس بات کی نوید تھیں کہ ایک بہترین نسل کو پروان چڑھانے کے لیے مناسب اور بہترین تعلیم دی جا چکی ہے... ان تمام جلنے والی روشنیوں کے لرزتے شعلوں میں ایک مضبوط اسلامی معاشرے کی جھلک نمایاں ہو رہی تھی...
آج اگر ایسا اعلان کر دیا جائے تو بہت کم گھروں میں شمع روشن ہو گی اور اگر دوسرے اعلان والی شرط ساتھ رکھ دی جائے تو یقینا پورا شہر ہی تاریک پڑا ہو گا...
پتا ہے ایسا کیوں ہوا ہے... کیونکہ آج ہمیں فضول اور بے بنیاد تعلیم کے چکروں میں پھنسا دیا گیا ہے ... آج کی عورت کو مرد کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے خواب دکھا کر اسے حساب کتاب کے بھنور میں دھنسا دیا گیا ہے...
آج کی عورت کو ایک مضبوط کردار کی حامل نسل کی تربیت اور ایک اسلامی معاشرے کی بنیاد میں اہم کردار ادا کرنے جیسے اہم مقاصد سے بھٹکا دیا گیا ہے...
آج کی عورت کو ٹی وی پہ بیٹھ کے مارننگ شوز میں فضول عنوانات پہ مباحث اور فضول اور بےمقصد کاموں کی طرف اپنی ہی جیسی عورتوں کو راغب کرنے پر لگا دیا گیا ہے... یا پھر آج کی عورت کو انعامی مقابلوں میں چھینا جھپٹی کر کے دو ٹکے کے تحفے حاصل کرنے پر لگا دیا گیا ہے...!!!
*آج کی عورت کو بھٹکا دیا گیا ہے لفظ زندہ رہتے ہیں*💯

18/01/2023

🥀 *دوسری ماں کہاں سے ملے گی؟* 🥀
==============

ابن قیم رحمه الله نے ایک عجیب بات لکهی ہے، فرماتے ہیں:

میں گلی میں جارہا تها میں نے دیکها ایک دروازہ کهلا ماں اپنے بچے کو مار رہی ہے تهپڑ لگا رہی ہے اور کہہ رہی ہے کہ تو نے مجهے بڑا ذلیل کیا،بڑا پریشان کیا،نافرمان ہے، کوئی بات نہیں مانتا، نکل جا میرے گهر سے، وہ بچہ رو رہا تها، دهکے کها رہا تها، جب گهر سے باہر نکلا، ماں نے کنڈی لگا دی۔

فرماتے ہیں میں کهڑا ہو گیا کہ ذرا منظر تو دیکهوں، بچہ روتے روتے ایک طرف کو چل پڑا ذرا آگے گیا رک کر پهر واپس آگیا۔

میں نےپوچها بچے تم واپس کیوں آگئے؟ کہنے لگا سوچا کہیں اور چلا جاؤں، پهر خیال آیا کہ مجهے دنیا کی ہر چیز مل سکتی ہے، مجهے ماں کی محبت نہیں مل سکتی، میں اسی لیے واپس آگیا ہوں، محبت ملے گی اسی در سے ملے گی۔

کہتے ہیں بچہ بات کرکے وہیں بیٹھ گیا، میں بهی وہیں بیٹها، بچے کو نیند آئی، اس نے دہلیز پر سر رکها سو گیا، کافی دیر گزری ماں نے کسی وجہ سے دروزہ کهولا، ضرورت کے لیے باہر جانا چاہتی تهی، بیٹے کو دیکھا دہلیز پر سر رکهے سو رہا ہے، اٹهایا....... کیوں دہلیز پر سر رکهے سو رہے ہو؟

امی مجهے دنیا میں دوسری ماں نہیں مل سکتی، میں اس دہلیز کو چهوڑ کر کیسے جاؤں؟

فرمایا: بچے کی بات سے ماں کی آنکھوں میں آنسو آگئے، بچے کو سینے سے لگا لیا، میرے بیٹے جب تیرا یقین ہے کہ اس گهر کے سوا تیرا گهر کوئی نہیں، میرے در کهلے ہیں، آجا میں نے تیری غلطیوں کو معاف کردیا۔

فرماتے ہیں، جب گناہگار بندہ اپنے رب کے دروازے پر اس طرح آتا ہے، رب کریم میری خطاوں کو معاف کردے۔
میرے گناہوں کو معاف کردے۔
اے بے کسوں کے دستگیر.
اے ٹوٹے دلوں کوتسلی دینے والے۔
اے پریشانیوں میں سکون بخشنے والی ذات۔
اے بے سہارا لوگوں کا سہارا بننے والی ذات.
اے گناہوں کو اپنی رحمت کے پردوں میں چهپا لینے والی ذات۔
تو مجھ پر رحم فرما دے۔
مجهے در در دهکے کهانے سے بچا لے۔
اللہ اپنی ناراضگی سے بچا لے۔
پروردگار آئندہ نیکوکاری کی زندگی عطافرما۔

جب بندہ اس طرح اپنے آپ کو پیش کر دیتا ہے، اللہ تعالی اس بندے کی توبہ کو قبول کر لیتے ہیں۔
*اللہ تعالي ہمیں سچی توبہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین*💕

18/01/2023

*بہترین تجارت*💯

*دوپہر کے وقت مارکیٹ گیا تو ایک بابا جی زمین پر بالٹی اور لیموں لیے بیٹھے شکنجی بیچ رہے تھے ارد گرد شکنجی اور جوس والی رہڑیاں تھیں جہاں رش تھا میں نے ایک گلاس بنانے کا کہا تو معلوم ہوا کہ وہ بول نہیں سکتے اور سماعت سے بھی محروم ہیں شکنجی پینے کے بعد میں نے حلق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا "واہ مزہ ہی آ گیا ٹھنڈا کر دیا" وہ خوش ہو کر میری طرف دیکھتے رہے کتنے کا گلاس ہے؟ انہوں نے کاغذ میرے سامنے کر دیا جس پر "تیس روپے" درج تھا میں نے سو روپے دیئے اور چلا گیا پیچھے آ کر میری کمر پر ہاتھ رکھ کر ستر روپے آگے بڑھا دیئے میں نے کہا آپ رکھ لیں یہ آپکے ہی ہیں پہلے میری طرف پھر آسمان کی طرف دیکھا اور واپس چلے گئے*💕

کچھ دیر بعد گھر سے کچھ کپڑے آنے تھے میں وہ لینے گیا کنڈیکٹر سے پیسے پوچھے تو کہنے لگا آپ اس بار ایسے ہی لے جائیں مجھے حیرت ہوئی کیوں کہ پچھلی مرتبہ سامان کے تین سو روپے دیئے تھے میرے زور دینے پر اس نے کہا آج مجھے کسی اور کا سامان لانے پر خاصے پیسے ملے ہیں آپ کے سامان کے پیسے لینے کا دل نہیں میں خوشی سے کہہ رہا ہوں مجھے فوراً سے بابا جی یاد آئے یہ شاید یقین کی بات ہے یہ کوئی زنجیر ہے شاید میں اکثر ایسا کرتا ہوں کہ میرے وائلٹ میں کم پیسے رہ جائیں تو کسی مزدور یا دہاڑی دار کو دے دیتا ہوں ایک مرتبہ میرے پاس صرف ایک ہزار روپے تھے اور مجھے شاید بارہ ہزار روپے کی ضرورت تھی میں نے کچھ دیر سوچا اور پھر سامان لا کر امی کو دے دیا کہ چاول تو بنا دیں پھر پیکٹ بنا کر بائیک پر نکل گیا راستے میں کوڑا چننے رکشے والے اور رہڑی والوں کو دے کر گھر آ گیا آپ یقین کریں ابھی ایک گھنٹہ بھی نہیں گزرا تھا کہ مجھے ایک کال آئی سیشن کی ڈیل طے ہوئی اور ایڈوانس پندرہ ہزار روپے میرے اکاؤنٹ میں شفٹ کر دیئے گئے میں موبائل فون ایک طرف رکھ کرمسکرانے لگا اور مجھے بابا اکرام گجر کی بات یاد آئی"

*وسیم پتر! ہم سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ایک کے بدلے ہمارے دس دیتا ہے جب کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ایک کے بدلے اپنے دس واپس کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے دس کا حساب دنیا کا کوئی ریاضی دان یا کیلکولیٹر نہیں کر سکتا یہ عادت والد صاحب سے لی کاروبار میں نقصان ہو جاتا یا کوئی بڑی پریشانی آتی تو والدہ سے کہتے چاول بنا کر بانٹ دو یا پھر کسی رشتے دار یا جاننے والے کی طرف راشن بھیجا کرتے تھے تب میں سوچتا تھا کہ ایک تو نقصان اور پھر ابو ہیں کہ آپ کسی کا وہ مسئلہ یا پریشانی حل کر دیجیے جو آپ کے اختیار میں ہے تو اللہ تعالیٰ آپ کی وہ پریشانی ختم کر دیں گے جو آپ کے اختیار میں نہیں ہے آپ کے بڑے مسئلے حل ہو جائیں گے بانٹنے والے تقسیم کرنے والے بن جائیں تو آپ کے بگڑے کام بھی بن جائیں گے*🤎💯♥️

15/01/2023

سکول والی تمبی 🤣🤣🤣🤣

*آٹے کی تلاش میں سرگردارں عوام کی بیٹیاں اور حکمران شہزادی*    *آج ہمارے ملک پاکستان کے سنگین حالات😢*
15/01/2023

*آٹے کی تلاش میں سرگردارں عوام کی بیٹیاں اور حکمران شہزادی*
*آج ہمارے ملک پاکستان کے سنگین حالات😢*

14/01/2023

*شکر یا شکوہ*

*شکر کرنا ہو کہ شکوہ یہ انسان کی بصارت اور بصیرت پر منحصر ہے اللہ نے جو دیا اس پر شکر بھی کیجیےاور ایسے مجبور پھولوں کی ہو سکے تو بہترین طریقے سے مدد بھی*♥️🤎🌸

14/01/2023

*‏انسان کی یاد داشت کسی چہرے کو محفوظ نہیں رکھتی البتہ اچھے برے سلوک کو ضرور محفوظ رکھتی ہے لہٰذا لوگوں کے ساتھ ایسا حسن سلوک کرو کہ جب جب آپ یاد آئیں آپ کے لئے دل سے دعا نکلے*♥️🤎🌸

🌹🌹🌹🌹🌹🌹*ہر مانگ کر حاصل ہونے والی چیز احسان کے ماتحت ہوتی ہے احساس کے نہیں پھر چاہے وہ پیسہ ہو محبت ہو یا توجہ**اور احسان...
11/01/2023

🌹🌹🌹🌹🌹🌹
*ہر مانگ کر حاصل ہونے والی چیز احسان کے ماتحت ہوتی ہے احساس کے نہیں پھر چاہے وہ پیسہ ہو محبت ہو یا توجہ*

*اور احسان بھی ہمیشہ نسل دیکھ کے کیا کرو بکریاں سوکھا گھاس کھا کر بھی میٹھا دودھ دیتی ہیں جب کہ سانپ میٹھا دودھ پی کر بھی ڈس لیتا ہے*🌹🌹
It'x SeniOr

Address

Muzaffrabad AJK
Mirpur Khas
13100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Zaid posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Zaid:

Share