06/06/2026
سندھ پبلک سروس کمیشن کے سی سی ای 2024 امتحان میں مبینہ کرپشن کے خلاف محنتی امیدواروں کا احتجاجی مظاہرہ
سی سی ای 2024 کے محنتی امیدواروں نے سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امتحانی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں، کرپشن اور میرٹ کی خلاف ورزیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سی سی ای 2024 کے نتائج اور امتحانی عمل کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور تمام امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر انصاف فراہم کیا جائے۔