Azhar Chadhar Official

Azhar Chadhar Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Azhar Chadhar Official, Media/News Company, Mirpur Khas.

05/08/2026

میرپورخاص کے رہائشی مزدور پیشہ نوجوان زوہیب خان نے دوڑ کے میدان میں ریکارڈ قائم کر کے اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

زوہیب خان کا کہنا ہے کہ وہ وسائل کی کمی کے باوجود محنت سے ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک 30 کلومیٹر کی دوڑ صرف تین گھنٹوں میں مکمل کر چکے ہیں۔

انہوں نے حکومت سندھ اور محکمہ کھیل سے اپیل کی ہے کہ انہیں سرکاری سرپرستی اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار کر قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔

مزيد تفصیلی گفتگو سنئیں اظھر چڈھڑ کے اس پروگرام میں

01/08/2026
نیوز 14 ایچ ڈی میں نئی ذمہ داری، دھرتی ٹی وی کے سفر کا نیا سنگِ میلالحمدللہ!اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سن 2017 سے دھرتی...
31/07/2026

نیوز 14 ایچ ڈی میں نئی ذمہ داری، دھرتی ٹی وی کے سفر کا نیا سنگِ میل
الحمدللہ!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سن 2017 سے دھرتی ٹی وی کے ساتھ اپنی صحافتی خدمات انجام دے رہا ہوں، اور اب اسی ادارے کے نئے قومی اردو نیوز چینل نیوز 14 ایچ ڈی میں بھی مجھے خدمات سرانجام دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے سے میں اپنی نئی ذمہ داریاں نبھا رہا ہوں، جبکہ نیوز 14 ایچ ڈی ان شاء اللہ بہت جلد باقاعدہ آن ایئر ہوگا۔
یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ دھرتی ٹی وی کے ساتھ اپنے صحافتی سفر کو اب نیوز 14 ایچ ڈی کے ذریعے قومی سطح کے اردو میڈیا تک وسعت دینے کا موقع ملا ہے۔
میں اپنے ادارے کی انتظامیہ، سینئرز، ساتھیوں، دوستوں اور تمام ناظرین کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھ پر اعتماد کیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے دیانت داری، سچائی اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

13/07/2026

کراچی : میرپورخاص کی 18 سالہ رہائشی ردا دختر کریم بخش نے کراچی کی مقامی عدالت میں سرجانی ٹاؤن کے 45 سالہ رہائشی الٰہی بخش ولد خدا بخش کے ساتھ پسند کی شادی کرلی۔

عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ردا نے کہا کہ اس نے اپنی مرضی اور خوشی سے شادی کی ہے، اس پر کوئی دباؤ نہیں اور نہ ہی اسے اغوا کیا گیا ہے۔ اس نے عدالت سے شوہر کے ساتھ رہنے کی اجازت دینے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے بیان قلمبند کرلیا۔ بعد ازاں جوڑے نے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں سے بھی درخواست دے دی ,,

ذرائع سے بھیجے گئے ویڈیو جو کسی عام آدمی کی رکاڈ کی ہوئی ہے، اسکے سوالات کا خبر سے کوئی تعلق نہیں،

06/07/2026

میرپورخاص: قومی دن برائے خصوصی افراد کے سلسلے میں میرپورخاص میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی افراد میں وہیل چیئرز اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ تقریب محکمہ ایمپاورمنٹ آف پرسنز وِد ڈس ایبلٹیز، حکومت سندھ کے تعاون سے میرپورخاص اسپیشل اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن اور گلستانِ معذوراں میرپورخاص کے اشتراک سے منعقد ہوئی۔

تقریب میں سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز سندھ منور احمد مہیسر مہمانِ خصوصی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر واسدیو مالہی، سول سوسائٹی کے رہنما محمد بخش کپری، سماجی شخصیات، خصوصی افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کی میزبانی میرپورخاص اسپیشل اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست آفاق احمد نے کی، جبکہ جمع خان اور قمر الدین و دیگر اسپیشل باہمت افراد ان کی پوری ٹیم نے آرگنائزر کے طور پر انتظامات سنبھالے۔

مقررین نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے وژن کے تحت خصوصی افراد کو بااختیار بنانے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہنے چاہییں۔ شرکاء نے سندھ حکومت کی کاوش کو سراہتے ہوئے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے مزید عملی اقدامات پر زور دیا۔

رپورٹ اظھر علی چدھڑ
دھرتی ٹی وی نیوز میرپورخاص،

27/06/2026

نوحون/ ڌرتي ٽي وي/ يوم عاشور ٽرانسميشن

27/06/2026

ميرپورخاص ۾ ڪربلا جي شهيدن کي ڀيٽا پيش ،،

رپورٽ اظھر علي چڍڙ ڌرتي ٽي وي ميرپورخاص

23/06/2026

ميرپورخاص ۾ ڪروڙين رپين جي لاڳت سان جڙيل دارالامان جي عمارت گزريل چئن سالن کان غير فعال ،،

رپورٽ اظھر علي چڍڙ
ڌرتيءَ ٽي وي ميرپورخاص

Address

Mirpur Khas
69000

Telephone

+923116990025

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azhar Chadhar Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azhar Chadhar Official:

Shortcuts

Share