MirpurKhas News Update

MirpurKhas News Update Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MirpurKhas News Update, Media/News Company, Mirpur Khas.

17/04/2021

میرپورخاص میں وزیر اعظم کی جانب سے ماہ صیام میں یوٹیلیٹی اسٹوروں پر اشیا خوردنوش پر دی جانے والی سبسڈی یوٹیلیٹی اسٹوروں اہلکاروں اور انچارج کی کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا سالوں سال سے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر تعینات انچارچ عملہ سامان کی خریدوفروخت شہر کی دوکانوں ۔بریانی فروشوں ۔اور روزانہ فروخت ہونے والے کھانے پینے کی اشیاء سمیت مٹھاہی کی دوکانوں پر کرتے آرہے تھے اس بار شہریوں کی بڑی تعداد سبسڈی سے فاہدہ اٹھانے جب شہر کے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر پہنچی تو یوٹیلیٹی انچارج اور عملہ پریشان دیکھاہی دیا کیونکہ ان کی جانب سے سالوں سے اشیاہ کی خفیہ طریقوں سے فروخت متاثر ہونا شروع ہوہی جبکہ شہر بھر کے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر خریدو فروخت کے لیے کوہی کیش بک یا ریکارڈ رکھا نیہں جاتا جو سامان فراہم کیا جاتا ہے وہ فروخت کندہ لوگوں کے لیے الگ کردیا جاتا ہے اور عوام کو جو اشیاہ وہاں میسر ہوتی ہے وہ ناکافی ہوتی ہے جبکہ زراہع کے مطابق شہر بھر کے یوٹیلیٹی اسٹوروں پر وافر مقدار میں سامان فراہم کیا جارہا ہے وفاقی حکومت کو چاھیے کہ فوری پر یوٹیلیٹی انچارچ اور عملے کی تعیناتی دوسری جگہوں پر کی جاہیں اور اشیاہ کی خریدو وفروخت کا ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے احکامات دیے جاہیں اور تمام یوٹیلیٹی اسٹوروں پر سی سی ٹی کیمرے نصب کیے جاہیں تاکہ غریب افراد کو سستی اشیاہ مل سکے اور عملے کی چور بازاری کو پکڑا جاسکے ۔یوٹیلٹی افسران سے لے کر نچلی سطع پر کرپشن عروج پر ہے اور یوٹیلیٹی اسٹوروں کی خریدو فروخت بھی سابقہ ادوار سے زیادہ بڑھ چکی ہے اگر وفاقی حکومت ڈنڈا چلاہے اور احساس کفالت کی طرز پر راشن کارڈ کا اجراء کیا جاہے تو ہر مڈل کلاس طبقہ یوٹیلیٹی اسٹوروں سے سامان نہ طرف خریدے گا بلکہ شہر کے زخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو بھی لگام دی جاسکے گی اور ریکارڈ بھی مراتب رہے گا اس حوالے سے وفاقی حکومت فوری اقدامات کرے

🇵🇰PRO OFFICEMIRPURKHAS POLICEمیرپورخاص: 14 اپریل 2021*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج جناب ذولفقار علی مھر صاح...
15/04/2021

🇵🇰PRO OFFICE
MIRPURKHAS POLICE

میرپورخاص: 14 اپریل 2021

*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج جناب ذولفقار علی مھر صاحب اور جناب ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن صاحب نے شہداۓ پولیس کے ورثاء، جوانوں، لیڈیز پولیس اہلکاروں میں راشن بیگس، تحائف تقسیم کیۓ، اور رمضان المبارک کی مبارکباد دی*

👈 رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہدائے پولیس کی ورثاء، جوانوں اور لیڈیز پولیس اہلکاروں میں راشن بیگس اور تحائف تقسیم کیے گۓ، اور رمضان المبارک کی مبارک باد دی، خوشیوں کے اس لمحے اور گھڑی میں سندھ پولیس اور میرپورخاص پولیس ان شہداء کے ورثاء اور جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

👈 ڈی آئی جی میرپورخاص رینج جناب ذولفقار علی مھر اور ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کا کہنا تھا کہ شہید اہلکار ہمارا وہ اثاثہ ہیں کہ جنہوں نے عوام کے جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دیکر، قوم کو حیات بخشی۔

👈 ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنے فرائض انجام دینے والے پولیس افسران و جوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض مزید احسن طریقے سے اور بخوبی انجام دے سکیں،

*ترجمان میرپورخاص پولیس*

07/04/2021

میرپورخاص شہر کے بازار تو 8 بجتے ہی ڈنڈے کے زور پر بند کروا دئیے گئے مگر میرپورخاص کی نااہل انتظامیہ ابهی تک دودھ کی قیمت کو کنٹرول نہیں کرسکی
دودھ کا سرکاری ریٹ 97 روپے لیٹر ہے مگر ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنرز میرپورخاص کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہری 110 روپے میں خریدنے پر مجبور

03/04/2021

*میرپورخاص سندھ پولیس کے دامن کا بدنما داغ انسپیکٹر کنور سنگھ سوڈھو محکمہ کا باعث ندامت و ذلت کردار بن گیا*، محکمے کی کالی بھیڑیں منشیات و جراٸم کی سرپرستی ضرور کرتی ہیں لیکن یہ واحد کالی بھیڑ بلکہ محکمہ کا کالا سانڈ سندھ پولیس کی معتبر وردی اور انسپیکٹر و ایس ایچ او جیسے اعلیٰ منصب پر فاٸض ہوکر منشیات خود خریدنے اور بیچنے کا بہت بڑا بین الاقوامی اسمگلر اور ڈان نکلا تاہم میرپورخاص سندھ پولیس میں بے شمار اچھے لوگ ہیں جو ایسے بدعنوان ملازمین کی وجہ سے بدنام ہو رہے ہیں۔ مفرور انسپیکٹر کنور سنگھ سوڈھو کا کھپرو میں آباٸی گاٸوں مٸو ہے جو اچھرو تھر کا حساس ترین سرحدی علاقہ ہے اس مٸو گاٸوں میں صدیوں سے یہ سوڈھے ٹھاکر ہی آباد ہیں ذراٸع بتاتے ہیں کہ سرحد کے بالکل قریب ہونے سے انہوں نے سرحد پار کے خفیہ راستے بنارکھے ہیں اور چند منٹوں میں یہ سرحد پار کرجاتے ہیں بتایا جارہا ہے کہ انسپیکٹر کٸی دہاٸیوں سے سرحد پار اسمگلنگ کا وسیع نیٹ ورک قاٸم کرچکا ہے۔ ذراٸع نے بتایا کہ ایف بی آر کے ریکارڈ میں انسپیکٹر کنور سنگھ نے اپنی تمام تر بچت چالیس لاکھ ظاہر کی ہے اور کھپرو کی سوڈھو فلور مل کی تین لاکھ سالانہ کی آمدن ظاہر کی ہے جبکہ اسے ویلتھ میں ظاہر نہیں کیا گیا کراچی کے پوش علاقے کے مہنگے ترین فلیٹ کو والد نکجی سنگھ سوڈھو کی طرف سے تحفہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ میرپورخاص حیدرآباد اور دیگر شہروں میں موجود اپنے بنگلوز کو بےنامی پراپرٹی دکھایا گیا ہے جس پر اینٹی بےنامی سیل کو فوری کاروائی کرنی چاہیے۔ کھپرو اور عمرکوٹ کے بدنام زمانہ منشیات ڈیلروں اور میرپورخاص میں رتن آباد پھاٹک سے آگے قاٸم نجی ہاٸوسنگ اسکیم کے راجپوت مالکان بھی انسپیکٹر کے خاص دست راست بتاٸے جاتے ہیں بڑی بڑی مہنگی ویگو پراڈو ڈبل کیبن فور وہیل گاڑیوں کی اسمگلنگ اور پراسرار لین دین بھی انسپیکٹر کا شوق ہے۔ انسپیکٹر اسکا بھاٸی بھیرجی، فیملی، ساتھی کام کرنے والے دیگر لوگ تمام مفرور بتاٸے جارہے ہیں اور سب کے نمبرز بھی بند ہیں حیرت انگیز طور پر تمام تر جدید ٹیکنالوجی کے باوجود یہ تمام کردار تاحال مفرور ہیں اور کسی کو انکا سراغ نہیں مل پارہا۔ میرپورخاص پولیس انسپیکٹر کے خلاف محکمہ کو بدنام کرنے، محکمہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے، پولیس کی وردی اور منصب کے عزت و وقار کو پامال کرنے اور منشیات جیسے مکروہ اور گھناٸونے جرم کو سرکاری مشینری اور وساٸل کے ساتھ انجام دینے پر سخت ترین فوجداری دفعات کے ساتھ فوری مقدمہ درج کرے اور محکمہ ایکساٸیز میرپورخاص کے تمام عملے کو اس غفلت اور نااہلی پر فوری معطل کردیا جاٸے۔

02/04/2021

ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن کی زیر صدارت دربار ھال میں لاک ڈائون کے حوالے سے بات چیت۔

06/04/2021سے کاروبار کی ٹائمنگ

تمام کاروبار صبح چھ 6 بجے سے رات آٹھ بجے بند ھونگے
دودھ۔دھی۔میڈیکل۔بیکری گوشت۔۔کریانہ اسٹور پٹرول پمپ کھلے رھینگے۔ھوٹل پر پارسل کا نظام چلے گا
جمعہ اور ھفتہ کاروبار بند رھینگے
ایس۔او۔پی۔پر سختی سے عمل درآمد کر نا ھوگا ورنہ دوکانیں اور مارکیٹ سیل کر دی جائینگی
شادی ھال مکمل بند رھینگے
انجمن تاجران میر پور خاص کے صدر انیس الرحمن شیخ جنرل سیکریٹری محمد امین میمن نے کہا انجمن تاجران انتظامیہ کے ساتھ ھر اس کام میں مکمل تعاون کریگی جس میں عوام کی بھلائی اور جان مال کی حفاظت ممکن ھو

اسسٹنٹکمشنر خان محمد کھٹی
میمبر چیمبر آف کامرس علی باوانی
صدر ایل۔پی۔جی۔گیس۔محمد نورالدین قریشی
صدر نیو کلاتھ مارکیٹ طالوت باوانی
صدر بلدیہ مارکیٹ آصف چوھدری
صدر شادی ھال ایسوسی ایشن شاھد آرائیں
جنرل سیکریٹری شادی ھال نعمان قریشی
آفس سیکریٹری شادی ھال شبیر ملک
نائب صدر کھسک پورہ شاکر قریشی
جنرل سیکریٹری کھسک پورہ عبدالرئوف رحمانی
صدر جمیل شہید روڈ سعید خان
صدر ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن ولی محمد فراز
صدر پٹرولیم ایسوسی ایشن شاہ رخ خان
صدر ریسٹورینٹ ایسوسی ایشن فیصل معراج
صدر علامہ اقبال مارکیٹ شمشاد قریشی

ترجمان انجمن تاجران میرپور خاص
محمد نورالدین قریشی

🇵🇰PRO OFFICEMIRPURKHAS POLICE*ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کے احکامات کی روشنی میں ضلع میرپورخاص کے ٹاؤن تھانے جا...
01/04/2021

🇵🇰PRO OFFICE
MIRPURKHAS POLICE

*ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کے احکامات کی روشنی میں ضلع میرپورخاص کے ٹاؤن تھانے جات کی حدود میں شراب فروش عناصر کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیوں کا سلسلہ جاری*

*تھانہ ٹاؤن*

ایس ایچ او ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود ٹنڈو آدم ناکہ دوران گشت خفیہ اطلاع پر شراب فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، ملزم بنام وشنداس ولد چنو مل لوہانو گرفتار، ملزم کے قبضے 24 بوتل وسکی شراب برآمد،

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 57/2021 زیر دفعہ 3/4 حدود آردیننس ایکٹ ٹاؤن تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔

*ترجمان میرپورخاص پولیس*

🇵🇰PRO  OFFICE MIRPURKHAS  RANGE POLICEمیرپورخاص : مورخہ 31  مارچ  2021 *ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص (رینج) کا پ...
31/03/2021

🇵🇰PRO OFFICE
MIRPURKHAS RANGE
POLICE

میرپورخاص : مورخہ 31 مارچ 2021

*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص (رینج) کا پولیس ہیڈکوارٹرز عمرکوٹ کا دورہ، ڈسٹرکٹ پولیس کے افسران کے ساتھ اجلاس، تاجر برادری، شہر کے معززین ، سول سوساٸٹی اور صحافی حضرات کے ساتھ ملاقات*

تفصیلات کے مطابق امروز مورخہ ٕ31 مارچ 2021 ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص (رینج) ذوالفقار علی مہر نے پولیس ہیڈ کوارٹرز عمرکوٹ کا دورہ کیا، جہاں پر ایس ایس پی عمرکوٹ شاہجہان خان نے ان کا استقبال کیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

جس کے بعد ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی سربراہی میں ایس ایس پی آفیس عمرکوٹ میں اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ سمیت ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز و دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ایس ایس پی عمرکوٹ نے عمرکوٹ پولیس کی مجموعی کارکردگی، ضلع بھر کے امن و امان کی مجموعی صورتِحال ، روپوش و اشتھاری ملزمان کی گرفتاری، A کلاس مقدمات، اقلیتی برادری سے متعلق مسائل و مقدمات، پولیس شکایات مراکز اور وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بعد ازاں ڈی آٸ جی میرپورخاص نے تاجر برادری، معززینِ علائقہ ، سول سوساٸٹی کے میمبران اور صحافی حضرات سے ملاقات کی، دوران ملاقات باہمی امور و روزمرہ درپیش آنے والے مسائل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، مجموعی طور پر تمام شرکإ نے عمرکوٹ پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ ٹریفک کے نظام اور اسکولز کی چھٹی کے وقت پولیس پیٹرولنگ کو مزید بڑھانے کی تجاویز دی، جس پر ڈی آئی جی میرپورخاص رینج کی جانب سے فوری عملدرآمد سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں، آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور سندھ پولیس کے شہداء کی درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی -

*ترجمان میرپورخاص رینج پولیس*

31/03/2021

میرپورخاص ٹول پلازہ کے قریب ٹرک اور چنگچی رکشہ میں ٹکر ہلاکتوں کا خدشہ ۔پولیس زراہع

30/03/2021

میرپورخاص شہر میں غیر منظورشدہ و غیر قانونی ہاٸوسنگ اسکیموں کا راج، ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی ہاٸوسنگ اسکیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ*
ضلعی انتظامیہ نے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والی غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں اور اسکیموں کے خلاف کارواٸی کا آغاز کردیا، پہلے مرحلہ میں غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کو شوکاز نوٹس اور بعد ازاں سیل کیا جاٸے گا شہریوں کی رہنمائی کیلئے ان سوسائٹیوں کی فہرست بھی جاری کردی گئی، سوٸی گیس اور واپڈا کو غیر قانونی اور غیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیوں کو بجلی اور گیس کے کنکشنز فراہم نہ کرنے کیلئےمراسلہ بھی جاری کردیا گیا اس ضمن میں تمام غیرقانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کو فوری طور پر اپنے لے آئوٹ پلان ادارے سے منظور کروانے اور ہدایات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر ان کی سوسائٹی کوسیل کرنے کے علاوہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائٹیوں میں اپنا قیمتی سرمایہ لگانے سے گریز کریں۔ ضلع میں تمام تعلقوں کے مختیارکاروں کی دی گٸی رپورٹ کے مطابق *46* غیر منظور شدہ غیرقانونی رہاٸشی ہاٸوسنگ اسکیموں کی لسٹ جاری کردی گٸی۔ جس میں *تعلقہ میرپورخاص میں تین* : 1. گلشن امام 2. القادر 3. خیابان جنت *تعلقہ شجاع آباد میں گیارہ* : 1. لیک سٹی ہاٸوسنگ اسکیم 2. ماشاءاللہ ممتاز آباد ہاٸوسنگ اسکیم 3. گلشن عامر ہاٸوسنگ اسکیم 4. قیصر ٹاٸون ہاٸوسنگ اسکیم 5. مزمل پیراڈاٸز ہاٸوسنگ اسکیم 6. گلمر سٹی ہاٸوسنگ اسکیم 7. حنیف سٹی ہاٸوسنگ اسکیم 8. ریسال گولڈ ہاٸوسنگ اسکیم 9. ڈریم سٹی ہاٸوسنگ اسکیم 10. عاشہ ولیج ہاٸوسنگ اسکیم 11. پرکاش ہاٸوسنگ اسکیم۔ *تعلقہ حسین بخش مری میں گیارہ* : 1. حمزہ ٹاٸون 2. پرل ریذیڈنسی 3. جے کے تاج ریذیڈنسی ون 4. جے کے تاج ریذیڈنسی ٹو 5. گلشن کونین 6. گلشن جمال 7. حریم سٹی 8. اے ایس گرینڈ ہاٸوسنگ اسکیم 9. مون لاٸٹ 10. گلبرگ سٹی 11. گلشن گلاب ٹاٸون۔ *تعلقہ سندھڑی میں تین* 1. فیض آباد ہاٸوسنگ اسکیم 2. کاٹھڑی نگر 3. شہباز ہاٸوسنگ اسکیم۔ *تعلقہ ڈگری میں بارہ* : 1. عاشق المولیٰ محمدی ٹاٸون 2. سید گارڈن سٹی 3. لطیف ٹاٸون 4. سنی ولیج ہاٸوسنگ اسکیم 5. مقبول احمد 6. اویس محمد فاروق 7. میر ظہیر احمد 8. میر عامر حسین 9. میر علی احمد 10. میر عمران حسین 11. میر محفوظ علی 12. میر اللہ بخش۔ *تعلقہ جھڈو میں چار* : 1. ماروی ٹاٸون 2. گرین ہاٸوسنگ اسکیم 3. غلام نبی آراٸیں ٹاٸون 4. نیو جھڈو ہاٸوسنگ اسکیم باٸی پاس جھڈو اور *تعلقہ کوٹ غلام محمد کی دو* رہاٸشی اسکیمیں غیر منظور شدہ غیر قانونی ہیں۔ مذکورہ ہاؤسنگ اسکیموں کے پاس کوئی این او سی بھی موجود نہیں ہے۔ CP

30/03/2021

انسداد پولیو مہم افتتاح

ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت علی میمن اور ڈی ایچ او میرپورخاص کل صبح 9 بجے سینٹ مدر ٹریسا امریکن اسپتال میں 30 مارچ سے شروع ہونے والی پولیو کی قومی مہم کا میرپورخاص میں افتتاح کریں گے۔

اس قومی مہم کے افتتاح کی تقریب میں آپ کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

30/03/2021

میرپورخاص کچھ دیر قبل ہیرآباد میں ہونے والا واقع جس میں ایک خاتون اور ایک شخص ڈی ایس پی سی آٸی اے کے رشتہ دار کہلوا کر جرات اخبار نمایندے سجاد رند کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد ڈی ایس پی سی آٸی اے عابد قاٸمخانی سول اسپتال پہنچ کر اپنا موقف دیتے ہوۓ کہا کہ میرا اس عورت کے ساتھ کوٸی تعلق نہیں میرے نام کا استعمال کرکے مجھے بدنام کرنی کی کوشش کی گہی ہے

29/03/2021

ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن کا بڑا فیصلا، منشیات فروش معطل شدہ انسپیکٹر کنور سنگھ کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلا. ایس ایس پی فیصل بشیر میمن بے کہا کہ کنور سنگھ کی وجہ سے آج سندھ پولیس کو شرمندگی کا سامنہ ہے ، لیکن عوام کی جان مال کے تحفظ کے لیئے سندھ پولیس کے افسران جوانوں نے دھشتگردوں منشیات فروشوں سے لڑائی میں اپنی جانوں کا نزرانہ دیا ہے، انکو ایک گندی مچھلی کی وجہ سے فراموش نہ کیا جائے. انہوں نے کہا کہ انکے چارج سنبھالتے ہی کنور سنگھ کو بطور ایس ایچ او سٹی ہٹایا تھا. ایس ایس پی فیصل بشیر میمن نے کہا منشیات فروش ملزم کنور سنگھ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. ایس ایس پی فیصل بشیر میمن نے کہا کہ ساری کاروائی اور ایف آئی آر کا اندراج اے این ایف حکام نے کیا ہے اور اے این ایف کے تفتیشی افسر اور متعلقہ افسران سے اس کیس میں تعاون کیا جارہا ہے. ایس ایس پی نے کہا کہ پولیس کی وردی میں چھپے منشیات فروش اور کالی بھیڑوں کو محکمے سے باہر نکال پھینکیگیں.

Address

Mirpur Khas

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MirpurKhas News Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share