20/06/2025
نوشہروفیروز رپورٹ رانا عبدالجبار راجپوت
او سی
نوشہروفیروز میں پاکستان میڈیا کونسل کے اعلان پر آج نوشہروفیروز میں اسرائیل کی طرف سے ایرانی میڈیا پر حملہ کرنے کے خلاف ایم ظفر تگر یونس راجپر تنویر قریشی محمد عادل عباسی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرکے ریلی نکالی گئی جو پریس کلب پر اختتیام پزیر ہوئی اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ اسرائیل کیطرف سے ایرانی میڈیا کے دفتر پر حملہ کرکے آزاد صحافت کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں صحافیوں پر حملے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ہم ایران کی مظلوم عوام اور فلسطین کی مظلوم عوام پر ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کرتے ہیں اور عالمی دنیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایران کے صحافیوں عوام اور فلسطین کی عوام سے جنگ کا خاتمہ کرکے اسرائیل سے بائیکاٹ کیا جائے۔