01/11/2025
💫 کل ہم نے بات کی تھی میجک کنٹینٹ کا راز کیا ہے
میجک کنٹینٹ کا اصل راز صحیح کانٹینٹ اسٹریٹجی اور واضح کنٹینٹ پلاننگ ہے
اکثر لوگ ان دونوں میں کنفیوز ہو جاتے ہیں اور ان کے فرق کو صحیح طرح سمجھ نہیں پاتے آئیے آج ہم اسے آسان الفاظ میں سمجھتے ہیں
🎯 کنٹینٹ اسٹریٹجی کیا ہے؟
یہ آپ کے بزنس کی بڑی تصویر (Big Picture) ہوتی ہے۔
یعنی آپ طے کرتے ہیں:
آپ کا مقصد کیا ہے
آپ کو کہاں تک پہنچنا ہے
آپ کی ٹارگٹ آڈینس کون ہے
آپ کے برانڈ کا لہجہ، انداز اور آواز کیسی ہوگی
اور آپ کن پلیٹ فارمز پر موجود رہیں گے
🕓 یہ ایک طویل مدتی پلان ہوتا ہے — 3 ماہ، 6 ماہ یا اس سے بھی آگے کا۔
🗓️ کنٹینٹ پلاننگ کیا ہے؟
یہ اسٹریٹجی کو عملی شکل دینے کا عمل ہے۔
یعنی آپ طے کرتے ہیں:
کب اور کیسے اپنا مقصد حاصل کرنا ہے
روزانہ، ہفتہ وار یا ماہانہ بنیاد پر کیا پوسٹ کرنا ہے
کن موضوعات پر بات کرنی ہے
کس فارمیٹ میں (ویڈیو، گرافک، کیروسَل، اسٹوری وغیرہ)
یہاں آپ کنٹینٹ کیلنڈر بناتے ہیں، تھیمز طے کرتے ہیں اور عمل شروع کرتے ہیں۔
🧩 ائیے اب ہم اسے مثال سے سمجھیں
فرض کریں آپ کا بزنس نیا ہے۔
تو آپ کی کانٹینٹ اسٹریٹجی یہ ہوگی
اگلے 6 ماہ میں برانڈ اویئرنیس، اعتماد، اور شناخت بنانا۔
پلیٹ فارمز: فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک۔
ٹارگٹ آڈینس: نوجوان طبقہ، جو آن لائن شاپنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اب اس کے بعد مرحلہ ہے کانٹینٹ پلاننگ کا
>پہلے ماہ: صرف برانڈ کی شناخت پر فوکس۔
دوسرے ماہ: اپنی پروڈکٹ یا سروس کے فیچرز دکھائیں۔
تیسرے ماہ: کسٹمر ٹرسٹ اور ریویوز شیئر کریں۔
ہر ماہ ایک چھوٹا مقصد، اور اس مقصد کے لیے ایک مکمل ماہانہ کنٹینٹ کیلنڈر۔
🔑 خلاصہ
کنٹینٹ اسٹریٹجی = کہاں جانا ہے 🚀
کنٹینٹ پلاننگ = وہاں کیسے پہنچنا ہے 🧭
کل ہم سیکھیں گے ایسا فریم ورک جو
اپ کے کنٹینٹ کوبے ترتیبی سے منظم انداز میں کر دے گا
اپنے کنٹینٹ کو اگر ترتیب میں لانا چاہتے ہیں تو جڑے رہیے میرے ساتھ
کمنٹ میں مجھے بتائیے آپ کے بزنس کا مقصد کیا ہے اور کیا آپ کنٹینٹ کلینڈر بناتے ہیں؟