Daily mirpur update

Daily mirpur update news entertainment video posts updates viral news

معرکہ حق اوریوم  آزادی پاکستان کی مناسبت بھمبر سٹیڈئیم میں سول ملٹری اشتراک سے شاندار تقریب  کا اہتمام جی او سی جہلم میج...
14/08/2025

معرکہ حق اوریوم آزادی پاکستان کی مناسبت بھمبر سٹیڈئیم میں سول ملٹری اشتراک سے شاندار تقریب کا اہتمام جی او سی جہلم میجرجنرل انتخاب عالم کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختارحسین ضلعی انتظامیہ سمیت سول سوسائٹی کے افراد افراد شریک ہیں

14/08/2025

نیو سٹی کی سڑکوں پر موت کا رقص! ون ویلنگ کرنے والا نوجوان زین علی ساکن میاں محمد ٹاون گرفتار
موت سے کھیلتے اس نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، تو ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ نیو سٹی ۔کے ایس ایچ او ارشد محمود کو فوری احکامات جاری کئے ۔
پولیس کے مطابق، یہ خطرناک کرتب نیو سٹی کے علاقے میں کیے گئے، جہاں نوجوان نے نہ صرف اپنی جان کو داؤ پر لگایا بلکہ دیگر راہ گیروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دی۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی، اور چند گھنٹوں کے اندر اندر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم زین علی ولد کبیر احمد ساکن میاں محمد ٹاون کا رینے والا ھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُس کی موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
شہریوں نے اس عمل (ویلنگ )کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے "اسٹائل باز" افراد کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی قانون کو کھیل نہ سمجھے۔
ون ویلنگ ایک جان لیوا شوق بن چکا ہے، جو نوجوانوں کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔ اگر اداروں کی جانب سے اس شوق کی روک تھام نہ کی گئی تو یہ رجحان کئی قیمتی جانوں کا خراج لے سکتا ہے۔

تھانہ پولیس منگلا، 03رکنی گن پوائنٹ پر لوٹنے والا ڈکیت گروپ گرفتار،دوسری کارروائی میں 03رکنی بین الاصوبائی موٹر سائیکل چ...
14/08/2025

تھانہ پولیس منگلا، 03رکنی گن پوائنٹ پر لوٹنے والا ڈکیت گروپ گرفتار،دوسری کارروائی میں 03رکنی بین الاصوبائی موٹر سائیکل چورگروپ اسلحہ سمیت گرفتار 03 موٹرسائیکل برآمد
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے جاریہ احکامات کی روشنی میں صداقت حسین ایس ایچ او تھانہ پولیس منگلا نے کل مورخہ 13اگست 2025 کو بمقام چترپڑی بےنظیر میڈیکل کالج روڈ پر ایک فیملی جسے 03رکنی ڈکیت گروپ نے گن پوائنٹ پر لوٹا اور مذکورہ فیملی کو زخمی بھی کیا جس پر ایس ایچ او تھانہ پولیس منگلا نے ہمراہ ٹیم کے 03 رکنی گروہ کا فوری سراغ لگاتے ہوئے وقوعہ کے چند گھنٹوں کے اندر اندر ملزمان 1۔محمد عاطف قوم راجپوت ساکن مہاجر کالونی چترپڑی 2۔فیضان رضا قوم راجپوت ساکن مہاجر کالونی چترپڑی 3۔ محمدشکیل عرف شفیق قوم راجپوت ساکن مہاجر کالونی چترپڑی کو گرفتار کرلیا اور وقوعہ میں مستعملہ 9MMپسٹل معہ14 روند ، رقم نقدی اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا ہے۔
جبکہ دوسری کارروائی میں بین الاصوبائی موٹرسائیکل چوروں کا گروپ1۔ ارسلان بخاری قوم سید ساکن ڈھوک قاسم نگر2۔زین شاہ قوم سید سکن مہاجر کالونی منگلا ہملٹ 3۔مسعود اختر قوم بھٹی ساکن منگلا ہملٹ کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان سے چوری شدہ 02عدد ہنڈا125 موٹر سائیکل جبکہ ایک CD/70موٹرسائیکل کی برآمدگی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
اسی طرح ایک تیسری کارروائی میں ملزم ارسلان بخاری قوم سید ساکن ڈھوک قاسم نگر کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے پستول 30بور معہ میگزین اور 05دانہ روند کی برآمد گی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف الگ مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے بھی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس حوالہ سے ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے تھانہ پولیس منگلا کی پوری ٹیم کو شاباش دی اور انہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کو تیز کرنے کی ہدایات بھی دیں اور عوام الناس کو بھی پیغام دیا کہ وہ ارد گرد کے مشکوک عناصر پر نظر رکھیں کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر مقامی تھانہ یا مددگار 15 پر اطلاع دیں۔

78ویں یومِ آزادی پاکستان و معرکۂ حق کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کوٹلی کے سبزہ زار میں نہایت شایانِ شان انداز میں منعق...
14/08/2025

78ویں یومِ آزادی پاکستان و معرکۂ حق کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کوٹلی کے سبزہ زار میں نہایت شایانِ شان انداز میں منعقد ہوئی۔ صبح 7 بج کر 58 منٹ پر سائرن کی گونج نے فضاء کو حب الوطنی کے ولولے سے بھر دیا۔اس پرمسرت موقع پر پرچم کشائی کی پُر وقار تقریب ہوئی، ڈپٹی کمشنر کوٹلی میجر ر ناصر رفیق اور سپرنٹنڈنٹ پولیس کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد، وکلاء، انجمن تاجران، خواتین،ضلعی افسران اور اسکول کے بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی، خوشحالی، یکجہتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ قومی ترانہ اور ملی نغموں کی گونج نے فضا کو وطن سے محبت کے جذبے سے مخمور کر دیا۔

14/08/2025

میرپور آزاد کشمیر 14 اگست 2025

میرپور میں جشن آزادی اور معرکہ حق کے سلسلہ

اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے پیش کیے گے ۔

پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

14/08/2025

آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج جسٹس خالد رشید چوہدری جشن آزادی پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کررہے ہیں



*سی آئی اے سٹاف میرپور کی کاروائی،سال 2023 میں نوسر بازی سے ہتھیائی گئی بیش قیمت گاڑی KPK لنڈی کوتل سے برآمد* ترجمان پول...
14/08/2025

*سی آئی اے سٹاف میرپور کی کاروائی،سال 2023 میں نوسر بازی سے ہتھیائی گئی بیش قیمت گاڑی KPK لنڈی کوتل سے برآمد*
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں خالد بشیر سب انسپکٹر CIA سٹاف میرپور نے ہمراہ ٹیم کے پی کے لنڈی کوتل میں کاروائی کرتے ہوئے سال 2023 میں حدود تھانہ پولیس تھوتھال سے ملزم ذیشان شاہ کی جانب سے نوسر بازی سے ہتھیانے اور کے پی کے میں فروخت کی جانے والی بیش قیمت گاڑی از قسم ٹویوٹا یارس ماڈل 2023 کا سراغ لگاتے ہوئےصوبہ کے پی کے لنڈی کوتل سے بازیاب کر لی ہے جس کوتحت ضابطہ حوالہ مالک کیا جائے گا۔
ایس ایس پی میرپور خرم اقبال نے خالد بشیر اور انکی ٹیم کو کامیابی پر شاباش بھی دی۔

13/08/2025

78ویں یومِ آزادی پاکستان و معرکۂ حق کی خوشی میں سکندر حیات سپورٹس سٹیڈیم کوٹلی میں شاندار اور دلکش آتش بازی کا اہتمام کیا گیا، جس نے آسمان کو روشنی اور رنگوں سے جگمگا دیا۔ اس پرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی میجر ر ناصر رفیق، سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع کوٹلی عدیل احمد لنگڑیال، ممبر کشمیر کونسل حنیف ملک، اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی سہیل بشیر، اسسٹنٹ کمشنر فتحپور تھکیالہ سیماب اسلم، ڈسٹرکٹ افسران اور بڑی تعداد میں شہری، جن میں مرد، خواتین اور بچے شامل تھے، شریک ہوئے۔شرکاء نے جشنِ آزادی کے اس حسین منظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے دعا کی۔ آتش بازی کے رنگین مناظر اور جذبۂ حب الوطنی سے بھرپور فضاء نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا۔ ہر سو قومی جوش و جذبہ عروج پر تھا اور فضا “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

13/08/2025

ڈڈیال میں 60 غیر رجسٹرڈ افراد کو ضلع بدر کر دیا، سرچ آپریشن جاری تھانہ پولیس ڈڈیال DSP سید اشتیاق گیلانی اور SHO انسپیکٹ...
13/08/2025

ڈڈیال میں 60 غیر رجسٹرڈ افراد کو ضلع بدر کر دیا، سرچ آپریشن جاری
تھانہ پولیس ڈڈیال DSP سید اشتیاق گیلانی اور SHO انسپیکٹر راشد
حبیب کی نگرانی میں ڈڈیال کے مخلتف علاقے ڈگار، ٹھارہ، امب، اور شہر کے ایریا میں مشکوک اور رجسٹریشن کے بغیر رہائش پذیر افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری
پولیس کی مخلتف ٹیمیں سب انسپکٹر نوید صدیق، تفتیشی آفسیر خالد صدیق، یاسر محمود، ذوالفقار علی و دیگر شامل تھے نے رجسٹریشن کے بغیر 60 افراد کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار افرار کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈڈیال کے پیش گیا۔ مجسٹریٹ نے جملہ افراد کو تحصیل بدر کردیا

جاتلاں گن پوائنٹ  پر  موبائل شاپ پر ڈکیتی کرنے والا  ملزم راولپنڈی سے گرفتار۔تھانہ افضل پور کے ایس ایچ او ارشد محمود نے ...
13/08/2025

جاتلاں گن پوائنٹ پر موبائل شاپ پر ڈکیتی کرنے والا ملزم راولپنڈی سے گرفتار۔تھانہ افضل پور کے ایس ایچ او ارشد محمود نے ھمراہ نفری راولپنڈی سے گرفتار کیا۔مزید تفتیش جاری

Address

Mirpur
Azad Kashmir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily mirpur update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily mirpur update:

Share