SK News

SK News Samad KashmiriPublic News Page For Social Media

14/06/2021
جس جس نے علامہ اقبال یونیورسٹی میں بی اے کے پیپرز خزاں 2020 کا داخلہ بھیجا ہوا تھا اور COVID19 کی وجہ سے پیپر لیٹ ہو گئے...
05/06/2021

جس جس نے علامہ اقبال یونیورسٹی میں بی اے کے پیپرز خزاں 2020 کا داخلہ بھیجا ہوا تھا اور COVID19 کی وجہ سے پیپر لیٹ ہو گئے تھے اب وہ 20 جون سے پہلے پہلے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جا کر سوالنامہ ڈاؤنلوڈ کر کے اور جوابات لکھ کر متعلقہ ٹیوٹر کو ارسال کر دیں۔

ہمارے نہایت ہی اچھے اور ملن سار دوست جناب عبدالقیوم چوہدری صاحب نے آج صُفّہ اسلامک ایجوکیشن سسٹمSIES کا آج وزٹ کیا.اور ن...
28/05/2021

ہمارے نہایت ہی اچھے اور ملن سار دوست جناب عبدالقیوم چوہدری صاحب نے آج صُفّہ اسلامک ایجوکیشن سسٹمSIES کا آج وزٹ کیا.اور نئی کلاس کے آغاز پر قاری خوشنود امین صدیقی صاحب کو مبارک باد دی۔

26/05/2021

صفہ اسلامک ایجوکیشن سسٹم رملوہ میں نئی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا اور یہ وہ طلباء ہیں جنہوں نے 2020 میں داخلہ لیا اور الله کے فضل وکرم سے تقریباً 5،5 پارے حفظ کر چکے ہیں۔یاد رہے ان طلباء کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔

صفہ اسلامک ایجوکیشن سسٹم رملوہ میں نئی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا.نئی کلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسل...
26/05/2021

صفہ اسلامک ایجوکیشن سسٹم رملوہ میں نئی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا.نئی کلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسل مقبول کی حاضری بارگاہ رسالت میں پیش کی گئی اور آخر میں دعائیہ تقریب ہوئی۔Covid19 کے پیش نظر پروگرام کو از مختصر رکھا گیا۔اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کے یہ بچے صحیح معنوں میں عالم دین بنیں۔اٰمین۔

26/05/2021

صفہ اسلامک ایجوکیشن سسٹم رملوہ میں نئی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا.نئی کلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسل مقبول کی حاضری بارگاہ رسالت میں پیش کی گئی اور آخر میں دعائیہ تقریب ہوئی۔Covid19 کے پیش نظر پروگرام کو از مختصر رکھا گیا۔اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کے یہ بچے صحیح معنوں میں عالم دین بنیں۔اٰمین۔

26/05/2021

صفہ اسلامک ایجوکیشن سسٹم رملوہ میں نئی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا

26/05/2021

صفہ اسلامک ایجوکیشن سسٹم رملوہ میں نئی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔

25/05/2021

Desi Doctor?520

ایک دن پروفیسر صاحب  سے جوتا پالش کرنے والے بچے نے جوتا پالش کرتے کرتے پوچھا  ’’ماسٹر صاحب! کیا میں بھی بڑا آدمی بن سکتا...
24/05/2021

ایک دن پروفیسر صاحب سے جوتا پالش کرنے والے بچے نے جوتا پالش کرتے کرتے پوچھا
’’ماسٹر صاحب! کیا میں بھی بڑا آدمی بن سکتا ہوں‘‘
پروفیسر نے قہقہہ لگا کر جواب دیا
’’دنیا کا ہر شخص بڑا آدمی بن سکتا ہے‘‘
بچے کا اگلا سوال تھا

’’کیسے؟‘‘
پروفیسر نے اپنے بیگ سے چاک نکالا‘اوراسکےکھوکھے کی دیوار پر
دائیں سے بائیں تین لکیریں لگائیں‘

پہلی لکیر پر محنت‘ محنت اور محنت لکھا‘

دوسری لکیر پر ایمانداری‘ ایمانداری اور ایمانداری لکھا

اور تیسری لکیر پر صرف ایک لفظ ہنر (Skill) لکھا۔

بچہ پروفیسر کو چپ چاپ دیکھتا رہا‘ پروفیسر یہ لکھنے کے بعد بچے کی طرف مڑا اور بولا:

ترقی کے تین زینے ہوتے ہیں‘

پہلا زینہ محنت ہے.
آپ جو بھی ہیں‘ آپ اگر صبح‘ دوپہر اور شام تین اوقات میں محنت کر سکتے ہیں تو آپ تیس فیصد کامیاب ہو جائیں گے.
آپ کوئی سا بھی کام شروع کر دیں، آپ کی دکان‘ فیکٹری‘ دفتر یا کھوکھا صبح سب سے پہلے کھلنا چاہئے اور رات کو آخر میں بند ہونا چاہئے‘

آپ کامیاب ہو جائیں گے‘‘۔

پروفیسر نے کہا ’’ہمارے اردگرد موجود نوے فیصد لوگ سست ہیں‘ یہ محنت نہیں کرتے‘ آپ جوں ہی محنت کرتے ہیں آپ نوے فیصد سست لوگوں کی فہرست سے نکل کر دس فیصد محنتی لوگوں میں آ جاتے ہیں‘ آپ ترقی کیلئے اہل لوگوں میں شمار ہونے لگتے ہیں".

اگلا مرحلہ ایمانداری ہوتی ہے.

ایمانداری چار عادتوں کا پیکج ہے.

وعدے کی پابندی‘ جھوٹ سے نفرت‘ زبان پر قائم رہنا اور اپنی غلطی کا اعتراف کرنا۔

آپ محنت کے بعد ایمانداری کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لو‘ وعدہ کرو تو پورا کرو‘ جھوٹ کسی قیمت پر نہ بولو‘

زبان سے اگر ایک بار بات نکل جائے تو آپ اس پر ہمیشہ قائم رہو اور ہمیشہ اپنی غلطی‘ کوتاہی اور خامی کا آگے بڑھ کر اعتراف کرو‘

تم ایماندار ہو جاؤ گے۔

کاروبار میں اس ایمانداری کی شرح 50 فیصد ہوتی ہے.

آپ پہلا تیس فیصد محنت سے حاصل کرتے ہیں. آپ کو دوسرا پچاس فیصد ایمانداری دیتی ہے.

اور پیچھے رہ گیا 20 فیصد تو یہ 20 فیصد ہنر ہوتا ہے.

آپ کا پروفیشنل ازم‘ آپ کی سکل اور آپ کا ہنر آپ کو باقی 20 فیصد بھی دے دے گا.

"آپ سو فیصد کامیاب ہو جاؤ گے‘‘.

پروفیسر نے بچے کو بتایا۔

’’لیکن یہ یاد رکھو ہنر‘ پروفیشنل ازم اور سکل کی شرح صرف 20 فیصد ہے اور یہ 20 فیصد بھی آخر میں آتا ہے‘ آپ کے پاس اگر ہنر کی کمی ہے تو بھی آپ محنت اور ایمانداری سے 80 فیصد کامیاب ہو سکتے ہیں.

لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ بے ایمان اور سست ہوں اور آپ صرف ہنر کے زور پر کامیاب ہو جائیں۔

آپ کو محنت ہی سے سٹارٹ لینا ہو گا‘
ایمانداری کو اپنا اوڑھنا اور بچھونا بنانا ہو گا'
آخر میں خود کو ہنر مند ثابت کرنا ہوگا‘‘۔

پروفیسر نے بچے کو بتایا۔

"میں نے دنیا کے بے شمار ہنر مندوں اور فنکاروں کو بھوکے مرتے دیکھا‘

کیوں؟

کیونکہ وہ بے ایمان بھی تھے اور سست بھی'

اور میں نے دنیا کے بے شمار بےہنروں کو ذاتی جہاز اڑاتے دیکھا‘-

’تم ان تین لکیروں پر چلنا شروع کر دو‘
تم آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگو گے‘‘۔

Address

Mirpur

Telephone

03433335330

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SK News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SK News:

Share