
16/07/2025
میرپور (پی آئی ڈی)16جولائی 2025
ڈپٹی کمشنر میرپور یاسر ریاض نے ضلع میرپور کے عوام سے کہا ہے کہ گزشتہ رات سے شدید مون سون بارشیں ہو رہی ہیں جن کے باعث ضلع بھر کے ندی نالوں میں،سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر آفات سماوی کے خدشات موجود ہیں اس حوالے سے شہری حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کریں،غیر ضروری سفر نہ کریں اور بجلی کے کھمبوں اور تاروں کے قریب نہ جائیں۔ ایمرجنسی سروسز کے تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات دے دیں ہیں۔مرکزی کنٹرول روم میں ضلع کی صورتحال کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے جملہ ایمرجنسی سروسز کے محکموں اور اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 24 گھنٹے اپنے آپ کو تیار رکھیں تاکہ کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال پیدا ہونے سے بروقت نمٹا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے مز ید کہا کہ ایمرجنسی محکموں کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیموں سے بھی معاونت حاصل کریں گے۔شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ بارشوں میں غیر ضروری سفر نہ کریں اور نہ نالوں کے قریب جائیں۔ بارشوں میں بجلی کے کھمبوں اور بجلی کی لائنوں سے بھی دور رہیں۔
PSG News