19/06/2025
ڈڈیال پولیس نے حکومتی پالیسی کے تحت افغان شہریوں کی وطن واپسی کے تیسرے مرحلہ میں 89 مرد خواتین بچوں پر مشتمل قافلہ کو پولیس کی حفاظت میں طورخم بارڈر کیلئے روانہ کردیا ۔
اس موقع پر نادرا کی ٹیم نے بائیو میٹرک کا سلسلہ جاری رکھا۔
افغان شہریوں کی وطن واپسی کے تیسرے مرحلہ کی ایس ایس پی میرپور خاور علی شوکت نے براہ راست نگرانی کی جبکہ ڈڈیال ایس ایچ او راشد حبیب، سب انسپکٹر محمد عارف، طاہر محمود، اظہر حمید، ندیم اختر، راجہ نصیر خان، ملک نوید محمود، ثاقب علی، احتشام حسین,محمد سلیم و دیگر سٹاف نے افغان شہریوں کو پرتپاک انداز میں طورخم بارڈر کیلئے رخصت کیا ۔۔