Azad Kashmir Tourism

Azad Kashmir Tourism Join us for an unforgettable adventure, Explore new destinations, Experiences unique Cultures, and make Lifelong memories.

Don't miss out on this exciting journey!

11/12/2025

نلوچھی ڈسٹرکٹ کورٹ مظفرآباد آزادکشمیر

خوش ذائقہ دیسی کھانے
10/12/2025

خوش ذائقہ دیسی کھانے

کبھی کبھی زندگی ہمیں اسی لوہے کی مورت کی طرح بنا دیتی ہےاندر سے زخموں سے بھرے ہوئےباہر سے مضبوط دکھنے کی کوشش کرتے ہوئےد...
10/12/2025

کبھی کبھی زندگی ہمیں اسی لوہے کی مورت کی طرح بنا دیتی ہے
اندر سے زخموں سے بھرے ہوئے
باہر سے مضبوط دکھنے کی کوشش کرتے ہوئے
دنیا صرف ہمارا بوجھ دیکھتی ہے،
لیکن جو کیلیں ہم نے چپ چاپ دل میں اُتاری ہوتی ہیں
وہ کسی کو نظر نہیں آتیں
پھر بھی ہم چلتے رہتے ہیں،
اٹھائے رکھتے ہیں ہر ذمہ داری، ہر درد
اور مسکرا بھی دیتے ہیں
کیوں
کیونکہ ہار ماننا ھماری فطرت میں نہیں ھوتا

گھسے پٹے نظام کے منہ پر طمانچہ ۔۔۔ ‏ایک بہادر لڑکی سب پر بھاری ‏۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‏کشمیر کی ایک پڑھی لکھی سلجھی ہوئی لڑکی لو...
09/12/2025

گھسے پٹے نظام کے منہ پر طمانچہ ۔۔۔ ‏ایک بہادر لڑکی سب پر بھاری
‏۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
‏کشمیر کی ایک پڑھی لکھی سلجھی ہوئی لڑکی لوکل کونسلر بننے کے بعد اپنے علاقے کی سڑک کے لیے ایک بڑی سیاسی شخصیت(وقت) سے ملاقات کرتی ہے لیکن اسے کہا جاتا ہے کہ آپ کے والد صاحب بڑے سماجی کارکن بنے پھرتے ہیں جا کر ان کو بولیں وہ سڑک بنوا دیں۔
‏لڑکی واپس آتی ہے، اپنے لوگوں سے ملتی ہے، لوگوں کو اپنی مدد آپ کے تحت سڑک بنانے پر تیار کرتی ہے، اور یوں ایک کروڑ پچاس لاکھ کی لاگت سے یہ بہترین سڑک بنتی ہے جو پورے سیاسی نظام کے منہ پر طماچہ ہے۔
‏دھیر کوٹ آزاد کشمیر کے علاقے ڈھک شکر پڑیاں میں تعمیر ہونیوالی اس سڑک کے لئےکئی سیاستدانوں نےوعدے کیئے۔ ہر چند سالوں بعد سڑک پر لاگت کا تخمینہ لگایاو جاتا رہا۔ آخری تخمینے کے مطابق سڑک کے لیے 6 کروڑ روپے سے زائد رقم رکھی گئی تھی۔ 45 سالوں تک حکومتی کاغذوں تک محدود رہنے والی اس سڑک کو صرف ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کر لیا ہے۔
‏سڑک کا افتتاح حامد میر صاحب نے کیا۔ لوکل کونسلر لڑکی کا نام ماریہ مہتاب ہے۔ اس سارے سفر میں سینئر صحافی و اینکرپرسن راشد یعقوب خان اور صحافی دوست مہتاب اشرف نے بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اس منصوبے میں حصہ ڈالنے والے تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
ویڈیو رپورٹ کومنٹ میں👇🏻

سائنسدانوں کے مطابق ہمارا دماغ اردگرد کے ماحول سے مسلسل سگنلز لیتا رہتا ہے روشنی، آواز، حرارت، چہروں کے تاثرات وغیرہ۔ بع...
09/12/2025

سائنسدانوں کے مطابق ہمارا دماغ اردگرد کے ماحول سے مسلسل سگنلز لیتا رہتا ہے روشنی، آواز، حرارت، چہروں کے تاثرات وغیرہ۔ بعض اوقات لاشعوری طور پر یہ سگنلز اتنے باریک ہوتے ہیں کہ ہمیں شعوری طور پر احساس نہیں ہوتا، لیکن دماغ اُن سے فوری خطرہ بھانپ لیتا ہے۔ یعنی دماغ خطرے کو چند لمحے پہلے ہی حادثے کے محسوس کر لیتا ہے۔
پھر ہوتا یہ ہے کہ دماغ فوری ردِعمل کی یعنی بچاو کی تیاری شروع کر دیتا ہے جیسے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، سانسیں بدلتی ہیں یا جسم میں ہلکی سی بے چینی آتی ہے۔ یہ ایک قدرتی حفاظتی نظام ہے جو ہمیں ممکنہ خطرے سے بچانے کے لیے کام کرتا ہے، چاہے ہمیں اُس خطرے کا شعوری طور پر علم نہ ہو۔ یہ نظام ہزاروں سال کی بقا کی جبلت کا نتیجہ ہے۔

08/12/2025

راکٹ بس.. کشمیر کی شہزادییہ اُس دور کی بات ہے…جب روڈ کچے اور لوگ سچے ہوا کرتے تھے۔جب زمین پر درخت بھی موجود تھے اور دلوں...
08/12/2025

راکٹ بس.. کشمیر کی شہزادی
یہ اُس دور کی بات ہے…
جب روڈ کچے اور لوگ سچے ہوا کرتے تھے۔
جب زمین پر درخت بھی موجود تھے اور دلوں میں خوفِ خدا بھی۔
نومبر اور دسمبر کی پہلی برفباری خوشی کی نوید لاتی تھی۔
اور جنگلات کی حفاظت پر مامور فاریسٹ گارڈ کا رعب تھانیدار جیسا ہوتا تھا۔

لوگوں کا ذریعہ معاش کھیتی باڑی تھا،
اور جنگل سے سبز درخت کاٹنا سنگین جرم سمجھا جاتا تھا۔
شجرکاری عبادت تھی،
اور شجر پروری صدقہ سمجھا جاتا تھا۔

پھر وقت بدلا…
لوگ بدلے…
کچی سڑکیں پکی ہوئیں،
بسوں اور کوسٹرز نے پہاڑوں کی خاموشی چھین لی۔
دلوں میں سچائی کی جگہ جھوٹ، فراڈ اور بے ایمانی نے لے لی۔

آج…
درخت زمین پر دور دور تک دکھائی نہیں دیتے۔
کھیتی باڑی کے بجائے درخت کاٹنا کاروبار بن گیا ہے۔
جنگل کے محافظ اب جنگل کے قاتل بن چکے ہیں۔
فاریسٹ گارڈ کا رعب بھی نائب قاصد جیسا رہ گیا ہے۔

سبز درخت فخریہ انداز میں کاٹے جا رہے ہیں،
اور موسم بھی ہم سے ناراض ہو چکا۔
نومبر دسمبر کی برفباری اب فروری مارچ تک دھکیلی جاتی ہے۔

یہ صرف موسم کی تبدیلی نہیں…
یہ ہمارے ضمیر کی برفباری ہے…
جو شاید اب کبھی وقت پر نہ ہو سکے۔

دنیا کی سب سے خوبصورت تصویر.. ماشاءاللہاللہ پاک ھم سب کو حاضری نصیب فرمائے آمینبلا لو ھم مسکینوں کو بھی کملی والے.. غیبی...
08/12/2025

دنیا کی سب سے خوبصورت تصویر.. ماشاءاللہ
اللہ پاک ھم سب کو حاضری نصیب فرمائے آمین
بلا لو ھم مسکینوں کو بھی کملی والے.. غیبی ذرائع پیدا کرو

Muzaffarabad Azad Kashmir 🍁
07/12/2025

Muzaffarabad Azad Kashmir 🍁

آج سے 100 سال بعد، مثال کے طور پر 2122میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے۔ ہمارے گھروں میں اجنب...
07/12/2025

آج سے 100 سال بعد، مثال کے طور پر 2122میں ہم سب اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ زیر زمین ہوں گے۔
ہمارے گھروں میں اجنبی رہیں گے۔ ہماری جائیداد اجنبیوں کی ملکیت ہوگی۔
وہ ہمیں یاد بھی نہیں کریں گے۔ ہم میں سے کتنے اپنے دادا کے والد کے بارے میں سوچتے ہیں؟ ہم اپنی نسلوں کی یاد میں تاریخ کا حصہ بن جائیں گے، لوگ ہمارے نام اور شکلیں بھول جائیں گے۔
اس وقت ہمیں احساس ہوگا کہ سب کچھ حاصل کرنے کا خواب کتنا جہالت اور ناقص تھا۔ ہم ایک اور زندگی مانگیں گے کہ اسے صرف نیک اعمال میں گزاریں، لیکن بہت دیر ہو چکی ہوگی۔

یاد رکھیں، آج ہمیں اپنی اور دوسروں کی بھلائی کرنے کا موقع ملا ہے، صرف ایک چیز جو ہمیشہ باقی رہے گی وہ ہے ہماری دنیا اور آخرت کی زندگی میں نیک اعمال۔

ہمارے پاس اب بھی وقت ہے۔ نیک اعمال کریں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
اللہ ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ آمین

07/12/2025

فیس بک نے مجھے 6 دن کے اندر دو پوسٹس پر 5 لاکھ ریچ کا چیلنج دیا ہے، اور کامیابی کی صورت میں مجھے پہلی بار 50 ڈالر بونس ملے گا۔

جو ویڈیو آپ دیکھ رہے ہیں یہ ضلع مظفرآباد جہلم ویلی گڑھی دوپٹہ کے خوبصورت مقامات کی ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ کشمیر کی خوبصورتی دنیا تک پہنچے تو لائیک، کمنٹ اور شیر کر کے میری حوصلہ افزائی ضرور کریں۔ یہ پہلی پوسٹ ہے… دوسری پوسٹ جلد شیئر کروں گا۔
آپ کی محبت ہی میری کامیابی ہے..ا
پلیز سپورٹ کریں

Address

Muzaffarabad Azad Kashmir
Mirpur
13100

Telephone

+923478568611

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azad Kashmir Tourism posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Azad Kashmir Tourism:

Share