Daily Awaza Mirpur

Daily Awaza Mirpur Newspaper

Daily Awaza Mirpur 28-11-2025
28/11/2025

Daily Awaza Mirpur 28-11-2025

Visit the post for more.

27/11/2025

میرپور یونیورسٹی میں باہر کی لڑکیوں کے ایک گروہ کو پکڑا گیا جو طالبات کے بیگز، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے میں ملوث تھا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اس گروہ کو موقع پر حراست میں لیا گیا اور بعد ازاں قانون کے مطابق کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ کیمپس کی سیکیورٹی اور طلبہ و طالبات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے-

سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین خان کی چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ملاقات نہایت ہی خوشگوار ...
27/11/2025

سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ بابر علی ذوالقرنین خان کی چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
ملاقات نہایت ہی خوشگوار ماحول ہوئی
آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

راجہ فرخ

27/11/2025
تھانہ پولیس سٹی میرپور کی کارروائی، درخواست کا بروقت ازالہمسمات تکوین نور دختر محمد اسلم ساکن جہلم حال میرپور نے کھلی کچ...
27/11/2025

تھانہ پولیس سٹی میرپور کی کارروائی، درخواست کا بروقت ازالہ

مسمات تکوین نور دختر محمد اسلم ساکن جہلم حال میرپور نے کھلی کچہری منعقدہ تھانہ پولیس تھوتھال میں ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کے عوام دوست اقدامات سے متاثر ہو کر کل مورخہ 26.11.2025 کو مسمی راشد ولد بدر حسین کم راجپوت ساکن سیکٹر بی نیو سٹی میرپور کے خلاف 41 لاکھ 60 ہزار روپے کے لین دین سے متعلق درخواست دی۔

ایس ایس پی میرپور نے درخواست فوری طور پر تھانہ پولیس سٹی میرپور کو کارروائی کے لیے ارسال کی۔ حسبِ حکم ایس ایس پی میرپور، عامر فاروق ایس ایچ او تھانہ سٹی میرپور نے کارروائی کرتے ہوئے معاملہ حل کر دیا اور درخواست گزار کو راشد ولد بدر حسین سے مقررہ رقم کے مطابق گاڑی دلواتے ہوئے درخواست کا ڈسپوزل کر دیا۔

درخواست گزار نے میرپور پولیس کے بروقت اور منصفانہ کردار پر اظہارِ تشکر کیا۔

میرپور پولیس عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے ہمہ وقت
سرگرمِ عمل ہے۔

Khurram Iqbal

27/11/2025

وکلا سڑکوں پہ نکل آئے

ڈڈیال کھلی کچہری
27/11/2025

ڈڈیال کھلی کچہری

Daily Awaza Mirpur 27-11-2025
27/11/2025

Daily Awaza Mirpur 27-11-2025

Daily Awaza Mirpur 27-11-2025
27/11/2025

Daily Awaza Mirpur 27-11-2025

Visit the post for more.

26/11/2025

میرپور (پی آئی ڈی) 26نومبر 2025
ڈسٹرکٹ اکونٹس آفیسر مختار علی بٹ نے کہاہے کہ محکمہ حسابات آزادکشمیرمائیکروپیمنٹ گیٹ وے(MPG)کے ذریعے ادائیگیاں کررہاہے یہ طریقہ کارتیزترین،صاف شفاف اور محفوظ ترین ادائیگیوں کاذریعہ ہے۔اس سسٹم کے تحت کمپنی /فرم کانام، اکونٹ نمبر، بنک کاABN،شناختی کارڈ، NTNنمبرمحکمہ حسابات کے سسٹم کے ساتھ میچ کرناضروری ہے اس حوالے سے کسی ایک فیگرمیں معمولی سے غلطی بھی ہوتوادائیگی نہیں ہوتی۔ جملہ ڈی ڈی اوصاحبان کواس سلسلہ میں آزاد کشمیر حکومت،محکمہ مالیات اور حسابات کی طرف سے بھی ہدایات دے رکھی ہیں کہ محکمہ حسابات کے MPGسسٹم کے تحت ادائیگیاں کریں۔ ڈی ڈی اوزاور ملازمین کاای میل بھی اس سسٹم کے لیے ضروری ہے۔ اس حوالے سے محکمہ حسابات نے مشکلات کے ازالہ کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کررکھے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پرضلعی دفترحسابات میرپورکے باہرنوٹس بورڈ پرجن کمپنیوں،فرم اور پروپرائیٹرز کی ادائیگیوں کوکسی قسم کی مشکلات کاسامناہے کی تفصیلات درج کرکے نوٹس بورڈ پرآویزاں کیاجارہاہے جبکہ درست کوائف کی ادائیگیاں MPG سسٹم کے تحت 95 فیصد سے زائد ہورہی ہیں اور 05 فیصد ادائیگیوں میں مشکلات کی بنیادی وجہ درست کوائف کانہ ہوناہے۔
ان خیالات کااظہار انھوں نے یہاں اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراکونٹس آفس کے سینئرافسران راجہ واجد علی، راجہ شاہدنسیم،راجہ خالد زمان بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ اکونٹس آفیسر مختارعلی بٹ نے مزیدبتایاکہ MPGسسٹم ایک فول پروف سسٹم ہے جس کے ذریعے فوری طورپررقم فرم،کمپنی کے اکونٹ میں ٹرانسفر ہوجاتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ جن فرم،کمپنیوں کی ادائیگیوں میں تاخیرہورہی ہے ان کی درستگی کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم ہے جملہ ڈی ڈی او،ملازمین،پنشنرز اور وینڈرحضرات ضلعی دفترحسابات میرپورمیں آکراپنی درستگیاں اور حساب فہمی کروائیں تاکہ ان کی مشکلات حل ہوسکیں۔

26/11/2025

میرپور (پی آئی ڈی) 26نومبر 2025
آزادکشمیرکے وزیرخزانہ وانلینڈ ریونیوچوہدری قاسم مجید نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فیصل ممتاز راٹھور کی سرپرستی میں پیپلزپارٹی کی حکومت آزادکشمیرکی تعمیروترقی، عوامی فلاح وبہبوداورریاست کے ذرائع آمدن بڑھانے کے لیے تمام ترتوانائیاں استعمال کرے گی۔ اس حوالے سے محکمہ انلینڈریونیوآزادکشمیرکے ذرائع آمدن بڑھانے کاسب سے بڑامحکمہ ہے۔ اس ادارے کواسٹیٹ آف آرٹ ادارہ بنائیں گے اور اس پر عوامی اعتمادمکمل بحال کریں گے۔ ادارہ کے افسران وملازمین کی پرموشن کے معاملات قانون وقاعدے کے مطابق کریں گے۔ ادارہ کے جملہ افسران وملازمین بلاخوف وخطر کام کریں ان کی عزت نفس کوکسی صورت مجروع نہیں ہونے دونگا۔ محکمہ انلینڈ ریونیوکواس مالی سال میں 85 ارب روپے کاٹارگیٹ دیاگیا ہے جس میں سے ساؤتھ زون میرپورڈویژن کو70 ارب روپے کاٹارگٹ ملاہے۔محکمہ انلینڈ ریونیوکسی فیکٹری،بزنس سنٹر، مالیاتی اداروں کوبلاوجہ تنگ نہیں کرے گا۔ قانون وآئین کی حکمرانی قائم رکھتے ہوئے باہمی افہام وتفہیم کے ساتھ بزنس کمیونٹی سے ٹیکس وصولی کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کریں گے۔ ٹیکس وصولی کے بغیرنہ تو ریاست ترقی کرسکتی ہے اور نہ ہی عوام کی فلاح وبہبود ہوسکتی ہے۔
ان خیالات کااظہار انھوں نے محکمہ انلینڈ ریونیوساؤتھ زون کے افسران کے ساتھ منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کمشنرانلینڈ ریونیوسید انصرعلی نے انھیں محکمانہ بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرکمشنر انلینڈ اپیلنٹ باصل صدیق، ڈپٹی کمشنرز و اسسٹنٹ کمشنرز،ریونیو افسرزانلینڈ ریونیو ساؤتھ زون کے افسران موجود تھے۔
آزادکشمیرکے وزیرخزانہ وانلینڈ ریونیوچوہدری قاسم مجید نے کہاکہ محکمہ انلینڈ ریونیو آزاد کشمیر کا سب سے بڑا ریونیو جمع کرنے والا ادارہ ہے جس کو ٹیکس کی مد میں 85 ارب روپے کاٹارگٹ حاصل کرناہے اس حوالے سے قانون کے مطابق ٹیکس وصولیوں کی طرف حکمت عملی سے کام لیاجائے۔ محکمہ کی طرف سے مختلف بزنس سنٹرمیں Pos سسٹم کی کامیابی ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی طرف اہم قدم ہے۔ محکمہ کی طرف سے ٹیکس وصولی کے لیے مثبت اقدامات کوسراہتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرایک پرامن ریاست ہے جہاں کاروباری حضرات سرمایہ کاری کرسکتے ہیں یہاں جیسا پرامن اور محفوظ ماحول خطہ میں کہیں بھی موجود نہیں اس حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایات کے مطابق میرپور،بھمبراورکوٹلی میں بند صنعتی یونٹس کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ یہاں صنعتی ترقی ہوجس سے ریاست کی معیشت پربھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انھوں نے محکمانہ ہدایات دیتے ہوئے مزیدکہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت ہمیشہ ریاست کی تعمیروترقی، عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھاتی ہے ہمارا نصب العین ہی عوامی خدمت ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے مجھے وزرات خزانہ اور انلینڈ ریونیو کی وزارتیں دے کر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا اس حوالے سے محکمہ انلینڈ ریونیو کے افسران و ملازمین محنت دیانت اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ کے اہداف کو پورا کرنے کے لیے تجاویز دیں۔انہوں نے محکمہ انلینڈ ریونیو کے میں pos سسٹم کے ساتھ ساتھ آن لائن ٹوکن،گاڑیوں کی رجسٹریشن،سمارٹ کارڈ سمیت پورانظام آئی ٹی سے منسلک کرنے کی ہدایات دیں تاکہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیداہوسکیں۔ بزنس کمیونٹی کوفائلربنانے کے حوالے سے بھی اقدامات اٹھائے جائیں،فائلرہونے کے فوائد سے لوگوں کوآگاہ کیاجائے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ انلینڈ ریونیوسروس اکیڈمی،افسران وملازمین کے ٹریننگ پروگرام،مختلف مقامات پرمحکمہ کے سمارٹ آفسزبنائیں گے۔ ٹول پوسٹ پرڈیوٹی دینے کے لیے سکیورٹی کامعقول انتظام کیاجاناچاہیے۔وزیر حکومت نے مذید کہا کہ افسران و ملازمین دفتری ڈیسپلن کی پابندی کریں

26/11/2025

Address

212 Farman Plaza Chowk Shaheedan
Mirpur
10250

Opening Hours

01:30 - 22:00

Telephone

+923455475971

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaza Mirpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awaza Mirpur:

Share