26/07/2025
روزنامہ کشمیر نیوز کی سالگرہ کے موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صدر مسلم لیگ (ن) ہنگری جمیل احمد خانگری کی جانب سے کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین تحصیل کھوئی رٹہ افتخار اعظم، سینئر صحافی راجہ عابد، سیاسی و سماجی رہنما ماجد شفیع، کرائم رپورٹر افضل چوہدری، تحصیل رپورٹر عمیر علی، مسلم لیگ ن کے رہنما عامر مغل، خالد مغل اور دیگر معزز احباب شریک ہوئے۔ شرکاء نے روزنامہ کشمیر نیوز کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔