Daily Apna Dais

Daily Apna Dais Welcome to the official Daily Apna Dais page. Welcome to the official Apna Dais News page.

Get breaking news, must-see videos , exclusive interviews and Daily Newspaper from the news network in Pakistan & Azad Jammu Kashmir!

18/07/2025

fans ISPR PML-N Punjab

17/07/2025
17/07/2025

یوم شہداء  کشمیر کے موقع پر مسلم لیگ ن میرپور کی جانب سے دعائیہ تقریب
14/07/2025

یوم شہداء کشمیر کے موقع پر مسلم لیگ ن میرپور کی جانب سے دعائیہ تقریب

ٹریفک پولیس نے سماہنی میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے
14/07/2025

ٹریفک پولیس نے سماہنی میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے

14/07/2025

اسلام آباد(اپنا دیس نیوز)ملک میں  یکم جولائی سے نئے مالی سال2025-26کے  بجٹ پر عملدر آمد شروع  ہو گیا، آئی ایم ایف کی شرط...
01/07/2025

اسلام آباد(اپنا دیس نیوز)ملک میں یکم جولائی سے نئے مالی سال2025-26کے بجٹ پر عملدر آمد شروع ہو گیا، آئی ایم ایف کی شرط پر وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی عوام پر نئے ٹیکس کا نفاذ کر دیا ہے۔ نئے بجٹ کے مطابق 389 ارب کے انفورسمنٹ اقدامات اور 312 ارب کے نئے ٹیکس لگ گئے ہیں، میوچل فنڈ کے ذریعے سرمایہ کاری پر عائد 25 فیصد ٹیکس بڑھ کر 29 فیصد ہو گیا ہے جبکہ سولر پینلز کی فروخت پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے۔بجٹ 26-2025 کے بعد ایف بی آر کو کاروبار کیلئے رجسٹرڈ شناختی کارڈ نمبر کی ٹرانزیکشنز چیک کرنے کا اختیار مل گیا ہے، ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری پر بھی ٹیکس عائد کر دیا ہے جبکہ ای کامرس اور آن لائن کاروبار کرنے والوں کیلئے ایف بی آر رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ حکومت کو پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی شرح 90 روپے تک بڑھانے کی اجازت مل گئی ہے۔آئی ایم ایف شرائط پر ایندھن کی قیمتوں میں پٹرولیم کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد کر دی گئی، پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل پر اڑھائی روپے فی لیٹر نیا کلائمیٹ لیوی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔پٹرول اور ڈیزل پر پہلے سے عائد پٹرولیم لیوی کم کر کے نیا ٹیکس ایڈجسٹ کیا گیا بجکہ نئے مالی سال کیساتھ ہی تنخواہوں پر نئی ٹیکس سلیب پر بھی عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے فنانس بل 26-2025 پر دستخط کے بعد سے فنانس بل افذ العمل ہو گیا ہے۔

اسلام آباد (اپنا دیس نیوز)وزیر اعظم کے مشیر برائے  سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک ...
01/07/2025

اسلام آباد (اپنا دیس نیوز)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے،پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں سنجیدہ مذاکرات ہوسکتے تھے، بانی پی ٹی آئی دھمکیاں دیں گے تو مشکلات بڑھیں گی، پی ٹی آئی اگر غلطیاں دہراتی رہی تو ان کے ساتھ ایک اور 8فروری ہوجائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی تو پی ٹی آئی یہ بھی مؤقف ہے کہ ہم اس کے بغیر آنکھ بھی نہیں ہلا سکتے، وزیراعظم نے اگر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور ان کے پاس گئے ہیں تو پارٹی لیڈرنوازشریف اور پارٹی کی اجازت سے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں سیاستدانوں سے بات کریں، سیاسی جماعتوں سے بات کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے، اگر اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں منع کرنا ہوتا تو پھر ہم اس پر بھی سوچتے۔انہوں نے کہا وزیراعظم تیسری بار اپوزیشن بنچوں پر گئے اور میثاق معیشت کی بات۔ لیکن پی ٹی آئی نے منفی تاثر دیا کہ آپ سیاسی دا کھیل رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں سنجیدہ مذاکرات ہوسکتے تھے۔اگر پی ٹی آئی غلطیاں دہراتی رہی تو ان کے ساتھ ایک اور 8فروری ہوجائے گا۔

مظفرآباد(اپنا دیس نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ آزاد کشم...
01/07/2025

مظفرآباد(اپنا دیس نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے لیے مختص 49 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو اگر 45 لاکھ آبادی پر تقسیم کیا جائے تو یہ فی شہری سالانہ صرف 108 روپے بنتے ہیں، جو کہ ایک مذاق ہے،کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام سمیت دیگر پروگرامات میں گفتگو اور خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ محض یہ سمجھ لینا کہ 108 روپے فی شہری خرچ کر کے اُن کے ترقیاتی مطالبات پورے کر دیے گئے، خود فریبی کے سوا کچھ نہیں، اُنہوں نے کہا کہ عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا تو جماعت اسلامی ترقیاتی بجٹ کا حجم 200 ارب روپے تک پہنچائے گی،جب تک یہ نہیں ہوجاتا اُس وقت تک عوام کو اُن کے حقوق فراہم کرنا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ گزشتہ سال کے ترقیاتی بجٹ 42 ارب کے مقابلے میں موجودہ بجٹ زیادہ ہے، لیکن جب اسے آبادی کے تناسب سے دیکھا جائے تو یہ انتہائی مایوس کن ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ 77 برسوں میں ریاست میں اتنی صلاحیت پیدا ہو جانی چاہیے تھی کہ یہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جاتی، کوئی ریاستی مشینری تیار کر لی جاتی، کیونکہ کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد بیرونِ ملک موجود ہے، لیکن بدقسمتی سے اس ان سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔ڈاکٹر مشتاق نے کہا کہ کشمیری ڈائسپورا برطانیہ، یورپ اور امریکہ میں بڑی تعداد میں موجود ہے، جنہیں ریاستی ترقی میں شامل کر کے معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاحت سے وابستہ کمپنیاں بھی اربوں روپے کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں، اگر انہیں تنگ نہ کیا جائے اور سنجیدہ اقدامات کیے جائیں تو حالات یکسر بدل سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بہتر حکمتِ عملی اپنا کر ترقیاتی بجٹ کو 200 ارب روپے تک لے جایا جا سکتا ہے۔یہ بھی دیکھیں کہ دبئی میں ایئر ٹیکسی کی پہلی کامیاب پرواز، ولی عہد نے اسے“انقلابی قدم”قرار دیاانہوں نے کہا کہ ہمارے پاس انسانی وسائل کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے، کالجز اور جامعات سے ہر سال ہزاروں نوجوان فارغ التحصیل ہو رہے ہیں، جنہیں ریاستی ترقی میں شامل کر کے نہ صرف آزاد کشمیر کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے بلکہ وہ ملکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیاجاسکتاہے۔

Address

Mirpur

Opening Hours

Monday 09:00 - 23:00
Tuesday 09:00 - 23:00
Wednesday 09:00 - 23:00
Thursday 09:00 - 23:00
Friday 09:00 - 23:00
Sunday 00:00 - 23:00

Telephone

+925827433843

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Apna Dais posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Apna Dais:

Share

MEDIA EXPRESS

11-05-2019