
15/05/2023
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حادثات سے محفوظ رہنے کے لیے ٹریفک رولز پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔بیشتر نوجوان ٹریفک رولز سے ناواقف ہیں جس وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار روڈ سیفٹی کے عالمی ہفتے کے موقع پر سینیئر پارلیمنٹرین و سدا بہار MLA چوہدری ارشد حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پل منڈا سیفن حکومت پنجاب کے تعاون تعمیر کروایا جبکہ نہر اپر جہلم روڈ پر جھنگڑ سے لیکر پنڈی سبھروال تک سیفن کی تعمیر کا کام کروایا جس سے روڈ کشادہ ہوئی۔ساہنگ سیفن پر حادثات معمول بن چکے ہیں گزشتہ دنوں میں ایک نوجوان جانبحق ہوا جس کا افسوس ہے۔ ان شاءاللہ ساہنگ سیفن کی کشادگی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھاؤں گا۔روڈ سیفٹی کے عالمی ہفتے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پندرہ مئی سے 21 مئی تک روڈ سیفٹی کا ساتواں ہفتہ منایا جارہا ہے۔آزاد کشمیر ٹریفک پولیس کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ٹریفک رولز اور روڈ سیفٹی کے قوانین پر عمل درآمد کروانے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ کھڑی شریف کی تمام بوسیدہ سٹرکوں کو تعمیر کریں گے تاکہ سفری سہولیات میں بہتری ممکن ہو سکے