Nasir Rafiq

Nasir Rafiq Media Broadcasting Journalist

06/11/2025

زہران ممدانی نے اسٹوریا کوئنز میں ووٹ ڈالنے سے قبل دعا کے ساتھ انتخابی دن کا آغاز کیا


05/11/2025

زہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم اور کم عمر ترین میئر منتخب
افریقہ میں پیدا ہونے والے ممدانی نے تاریخی کامیابی سے نئی مثال قائم کر دی


05/11/2025

پاکستان قونصلیٹ برمنگھم میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال اور شیکسپیئرکی یاد میں تقریب کا ا نعقاد، ادبی خدمات کوخراجِ تحسین

05/11/2025

فرانس میں خوفناک واقعہ: ڈرائیور 35 منٹ تک راہگیروں پر گاڑی چلاتا رہا

پیرس، فرانس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے سڑک پر موجود راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ نے بتایا کہ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ واقعہ تقریباً 35 منٹ تک جاری رہا۔

حکام کے مطابق حملہ آور نے گرفتاری کے دوران مزاحمت کی اور اپنی گاڑی کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تحقیقات میں واقعے کے محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ دانستہ حملہ ہو سکتا ہے۔
پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے اور حملہ آور سے تفتیش جاری ہے۔

04/11/2025

مظفرآباد: جامعہ کشمیر طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا
چہلہ چوک میں دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ، دو افراد زخمی ہونے کی اطلاعات

03/11/2025

اٹلی کے برف پوش پہاڑوں میں سانحہ، 5 جرمن کوہ پیما برفانی تودے تلے دب کر ہلاک

اٹلی کے صوبے جنوبی ٹائرول (South Tyrol) میں برفانی تودے کی زد میں آ کر 5 جرمن کوہ پیما ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی سہ پہر ڈولومائیٹ (Dolomites) پہاڑی سلسلے میں پیش آیا۔

ہلاک ہونے والوں میں 17 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ ماؤنٹین ریسکیو سروسز کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے پانچوں لاشوں کو برف سے نکال لیا ہے۔

حکام کے مطابق دو گروپوں پر مشتمل کوہ پیما پہاڑ سر کر رہے تھے کہ اچانک برفانی تودہ نیچے آگرا، جس نے انہیں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پہلے گروپ کے تین افراد مکمل طور پر برف تلے دب گئے، جب کہ دوسرے گروپ کے دو افراد بھی جان سے گئے، تاہم دیگر ارکان محفوظ رہے۔

ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو سیل کر کے مزید برفانی تودوں کے خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن محدود کر دیا ہے۔

01/11/2025
01/11/2025

بلائنڈ ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ میرپور میں جاری









31/10/2025

اپر کوہستان میگا کرپشن کیس، نیب کی بڑی کارروائی میں رنگوں کے ڈبوں سے 20 کروڑ روپے برآمد! 💰
گرفتار ملزم کی اہلیہ کی نشاندہی پر چھاپہ، مجموعی برآمدی رقم ایک ارب 80 کروڑ تک جا پہنچی

31/10/2025

بارسلونا میں امر شاہد کے اعزاز میں عشائیہ، اردو ادب کو عالمی سطح پر فروغ دینے پر زور


31/10/2025

کھاریاں میں اوورسیز پاکستانی کی گاڑی دن دیہاڑے چوری، پولیس خاموش، شہریوں میں تشویش

30/10/2025

لاہور: ڈکی بھائی کیس میں نیا موڑ، ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے آفیسران پر 90 لاکھ روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج کر لیا

رپورٹ: اُسامہ خضر جے کے نیوز لاہور

Address

Calla De La, Renclusa 15
Mirpur
08905

Telephone

+923009505508

Website

http://thediscoverkashmir.com/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nasir Rafiq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nasir Rafiq:

Share

Category