Chanar news

Chanar news چنار نیوز کشمیریوں کا نمائندہ چینل ہے جو آزادی کشمیر کے بیس کیمپ آزاد کشمیر کے خوبصورت شہر میرپور سے آن ائیر کیا جا رہا ہے چنار نیوز روشنی کی علامت

09/09/2026

ایکشن کمیٹی کی 9 ستمبر کی کالseemore..

📢 نمائندگان درکار ہیںچنار نیوز ڈیجیٹل پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع، شہروں اور تحصیلوں سے ذمہ دار، متحرک اور باص...
09/09/2026

📢 نمائندگان درکار ہیں

چنار نیوز ڈیجیٹل پاکستان اور آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع، شہروں اور تحصیلوں سے ذمہ دار، متحرک اور باصلاحیت نمائندگان کی خدمات حاصل کر رہا ہے۔

اگر آپ صحافت سے وابستہ ہیں، مقامی مسائل اور اہم خبروں سے باخبر رہتے ہیں اور خبر کو بروقت، غیرجانبدارانہ اور ذمہ دارانہ انداز میں عوام تک پہنچانے کا جذبہ رکھتے ہیں تو چنار نیوز ڈیجیٹل آپ کو اپنے میڈیا نیٹ ورک کا حصہ بننے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

📍 پاکستان کے تمام صوبوں اور اضلاع
📍 آزاد کشمیر کے تمام اضلاع و تحصیلیں
🎥 مقامی خبریں، عوامی مسائل، اہم واقعات اور خصوصی رپورٹس

اپنے علاقے کی آواز بنیں — چنار نیوز ڈیجیٹل کے ساتھ!

📩 نمائندگی کے لیے رابطہ کریں
چنار نیوز ڈیجیٹل واٹس ایپ نمبر 03435188088
03112244660

08/09/2026

ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم سے صدر چیمبر آف کامرس عمر شہزاد کی سربراہی میں تاجران کے وفد کی ملاقات۔ کاروباری سرگرمیاں بحال رکھنے، تاجران کو تحفظ دینے اور میرپور میں پُرامن ماحول برقرار رکھنے پر اتفاق۔

#میرپور #کاروبار #انٹرنیٹ #آزادکشمیر

08/09/2026

سماہنی
نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد رزاق کی زیر صدارت انتظامیہ کا اہم اجلاس، عوامی مسائل کے فوری حل کے لیےجامع پلان آف ایکشن مرتب کرنے کی ہدایت،بطور عوامی نمائندہ خدمت کا عزم کیا،بلاتفریق اجتماعی نوعیت کے معاملات میں عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھنے کاعزم کیا۔۔۔۔
۔۔ نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری محمد رزاق نے کہا ہے کہ بطور عوامی نمائندہ عوام کی خدمت اور ان کے بنیادی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کے لیے تعلیم، صحت، بجلی، پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ان کے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ عوامی مسائل کے حل اور حلقہ سماہنی کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
سماہنی میں انتظامیہ کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چوہدری محمد رزاق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادکشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی کی قیادت میں آزادکشمیر بالخصوص حلقہ سماہنی کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جو ذمہ داری سونپی ہے اسے پوری دیانتداری اور خلوص کے ساتھ نبھایا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنانا ہوگا جبکہ اجتماعی مفاد کے منصوبوں میں کسی قسم کی تفریق یا امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔
اجلاس کے دوران نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی نے سماہنی میں جاری تعمیراتی کاموں، مختلف ترقیاتی منصوبوں اور زیرالتواء پروجیکٹس کے حوالے سے متعلقہ افسران سے تفصیلی استفسار کیا اور منصوبوں کی موجودہ صورتحال، فنڈز کے استعمال اور پیش رفت،ملازمین کی حاضری کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔چوہدری محمد رزاق نے بالخصوص 33 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیم کے حوالے سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے منصوبے کے مکمل ریکارڈ اور اخراجات کا جائزہ لینے کے لیے آڈٹ کروانے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام کو صاف اور وافر پانی کی فراہمی کے لیے منصوبوں میں تاخیر جرم ہے ،کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے سرکاری و جنگلاتی اراضی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خالصہ اور جنگل کے رقبہ کی الگ الگ نشاندہی یقینی بنائی جائے تاکہ اراضی کے درست ریکارڈ اور اس کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہاسماہنی:نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد رزاق کی زیر صدارت انتظامیہ کا اہم اجلاس، عوامی مسائل کے فوری حل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر زور کہ جنگلات قومی اثاثہ ہیں، ان کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ شجرکاری کے ساتھ ساتھ موجودہ جنگلات کا تحفظ بھی انتہائی ضروری ہے، اس حوالے سے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے عوامی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہوئے فرائض منصبی احسن انداز میں سرانجام دیں۔ عوام کو سرکاری دفاتر میں غیرضروری تاخیر، مشکلات اور شکایات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اجتماعی مفاد کے منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل میں بلاتفریق عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (THQ) سماہنی میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی کمی کا معاملہ وزیراعظم آزادکشمیر کے نوٹس میں لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات عوام کا حق ہیں۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور طبی عملے کی کمی دور کرنے، علاج معالجے کی سہولیات بہتر بنانے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے،وولٹیج کی شکایات کو دور کرنے کی ہدایت کی۔بجلی کی شکایت کے حوالہ سے فون ڈیسک کو فعال بنانے کی ہدایت کی۔چوہدری محمد رزاق نے مزید کہا کہ سماہنی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ اور منتخب نمائندوں کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، عوامی مسائل کا فوری ازالہ اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اداروں کو ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کرنا ہوگا۔اجلاس کے دوران ایس ڈی ایم سردار محمد پرویزخان اور تحصیلدار چوہدری محمدعابد کی میزبانی میں متعلقہ محکموں کے افسران اور ذمہ داران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی سہولیات اور زیرالتواء امور کے حوالے سے نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمد رزاق کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ حلقہ سماہنی میں تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے گا اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

07/09/2026

میرپور:یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر قائداعظم اسٹیڈیم میرپور میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا انعقادseemore..

07/09/2026

وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز کرنل (ر) وقار احمد نور کا نظامتِ تجدیدِ جنگلات میرپور کا پہلا دورہseemore..

07/09/2026

میں کشمیر آں نومی اے کے ..
All Online The Kashmir Now

07/09/2026

Mirpur Chanar news All Online

Address

Mirpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chanar news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chanar news:

Shortcuts

Share