27/10/2025
میں معذرت خواہ ہوں کہ
میں نے تمہیں کبھی یاد نہیں رکھا
نہ چاند کو تکتے،
نہ ستاروں کو کھوجتے
نہ کسی منظر کو سراہتے
نہ کسی خیال کو گنگناتے
نہ کوئی شعر سنتے
نہ کوئی نظم دہراتے
ہاں بس کبھی کبھار تمہیں سوچا
بہت معمولی سے وقفوں میں
جیسے رینگتی گھڑی کے درمیاں
پلکیں جھپکانے کے بیچ
اور
دھڑکنوں کے مابین..!