
21/04/2025
پیک ٹائم میں سولر پینل دھونے کے دو نقصانات ہے ایک سولر گلاس بہت گرم ہوتا ہے اور پانی ڈالنے کے بعد اتنا وقت نہیں ملتا کہ پینل سے اچھی طرح صفائی ہو سکے اور پانی خشک ہو جاتا ہے اور دوبارہ پانی ڈالنے اور خشک کرنے میں کم وقت ملنے سے پینل پر نشان بن جاتے ہیں اور دوسرا پیک جرنیشن ہونے کی وجہ سے اگر کوئی وولٹیج لیکج ہوئی تو شدید جھٹکا لگنے کا اندیشہ بھی ہے اور پانچ کلو واٹ کے 450 وولٹ اور دس کل واٹ کے کوئی 900 وولٹ ہونے کی وجہ سے ایک ہی جھٹکا آخری ہو سکتا ہے یاد رہے گھروں میں واپڈا کے 220 وولٹ آتے ہیں اور وہ بھی قابل برداشت نہیں ہوتے لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ سرکٹ بریکر بند کر کے پینل دھوئیں جو کہ بلکل غلط خیال ہے کیونکہ بجلی پینل میں آنی نہیں ہے بلکہ پینل نے خود بجلی بنانی ہے اس سے سرکٹ بریکر بند کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لحاظہ اختیاط کریں اور کوشش کریں کہ مسلمان حضرات صبح کی نماز کے بعد اور غیر مسلم صبح سورج نکلنے سے آدھا گھنٹہ پہلے اُٹھ کر پینل دھوئیں یا شام کو سورج غروب ہونے کے بعد دھوئیں اپنی جان کی حفاظت کریں اپنے لیے نہیں تو اپنے پیاروں کے لیئے۔