14/08/2026
مٹھی کے قریب سیاحوں کی موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، 4 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
تھرپارکر: پولیس اسٹیشن مٹھی کی حدود میں گاؤں سانیاسر اسٹاپ کے قریب تھرپارکر گھومنے کے لیے آنے والے سیاحوں کی موٹر سائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 17 سالہ شعبان ولد جان محمد لغاری، 17 سالہ مہران ولد یوسف لغاری، 30 سالہ ریوشو ولد مولجی کولہی اور 25 سالہ آصف ولد گلاب ہنگورجو، رہائشی گاؤں ولی محمد ملکانی، ضلع بدین شامل ہیں۔
حادثے میں انور علی کچھی، رہائشی بدین بھی زخمی ہوا، جسے سول اسپتال مٹھی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالت کے باعث حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔
حادثے کے باعث علاقے میں سوگ اور افسوس کی فضا چھا گئی، جبکہ تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے اس افسوسناک حادثے نے تھرپارکر آنے والے سیاحوں کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی، احتیاط اور روڈ سیفٹی کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کردیا ہے۔