Aawami jaddojahad Pakistan

Aawami jaddojahad Pakistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aawami jaddojahad Pakistan, News & Media Website, Model Town Lahore, Model Town.

ہم ایک ایسے پاکستان کے قیام کے لیے جدوجہد کریں گے جہاں محنت کش اور مزدور ریاست کے اصل شراکت دار ہوں اور انہیں ملک کے وسائل میں برابر کا حق حاصل ہو۔
ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ:
ہر مزدور کو سوشل سیکیورٹی حاصل ہو، جس میں پنشن، انشورنس اور تحفظ شامل ہو،

30/05/2026
10/05/2026

*پریس ریلیز*
*جنرل سیکرٹری عوامی جدوجہد پارٹی پاکستان*

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام پر ایک اور ناقابلِ برداشت بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی و گیس کے بڑھتے ہوئے بلوں نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، ایسے میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہر طبقے خصوصاً مزدور، کسان، سرکاری و نجی ملازمین اور دیہاڑی دار طبقے کے لیے شدید مشکلات کا باعث بنے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ کرایوں اور روزمرہ استعمال کی دیگر بنیادی ضروریات پر پڑتا ہے، جس سے مہنگائی کی ایک نئی لہر جنم لیتی ہے۔ موجودہ حالات میں عوام پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں اور مزید بوجھ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

*عوامی جدوجہد پارٹی پاکستان* حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام دشمن پالیسیوں سے گریز کرتے ہوئے ایسے عملی اقدامات کرے جن سے عام شہری کی مشکلات میں کمی آئے اور معیشت میں استحکام پیدا ہو۔

اگر حکومت نے فوری طور پر قیمتوں میں کمی نہ کی تو عوامی جدوجہد پارٹی پاکستان ملک بھر میں احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔

*جاری کردہ:*
جنرل سیکرٹری
*عوامی جدوجہد پارٹی پاکستان*

Address

Model Town Lahore
Model Town
5400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aawami jaddojahad Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aawami jaddojahad Pakistan:

Share