Minhaj-ul-Quran Publications

Minhaj-ul-Quran Publications Discover Islamic Knowledge: Authentic Books, Every Subject, Online Ordering & Delivery

Minhaj-ul-Quran Publications' Bookstore

معراج النبی ﷺ تاریخ انسانی کا ایسا حیرت انگیز، انوکھا اور نادر الوقوع واقعہ ہے جس کی تفصیلات پر عقلِ ناتواں آج بھی حیران...
07/01/2026

معراج النبی ﷺ تاریخ انسانی کا ایسا حیرت انگیز، انوکھا اور نادر الوقوع واقعہ ہے جس کی تفصیلات پر عقلِ ناتواں آج بھی حیران اور ششدر ہے۔ اسے کچھ سجھائی نہیں دیتا کہ یہ سب کچھ کیسے اور کیونکر ہوگیا۔ مادی فلسفہ کی خوگر اور اربعہ عناصر کی بےدام باندی دنیاوی عقل یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ پیکر انسانی ان حدود کو عبور کر کے لامکان کی رفعتوں تک بھی پرواز کرسکتا ہے اور وہ کچھ دیکھ لیتا ہے جسے دیکھنے کی انسانی نظر میں تاب نہیں۔ اس لئے حدود و قیود کے پابند لوگ اس بےمثال عروج و ارتقاء پر بہت حیران ہوتے ہیں اور اسے من و عن اور مستند انداز سے مذکورہ تفصیلات کے ساتھ بھی ماننے کے لئے تیار نہیں ہوتے اور ایسے ایسے شبہات وارد کرتے ہیں کہ دلائل سے غیر مسلح ذہن اور عام آدمی ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس مقدس واقعہ کے مختلف پہلوؤں کو موضوع سخن بنایا اور علم و حکمت کی شمع فروزاں کرنے کا فریضہ سر انجام دیا اور نہ صرف یہ کہ اہل ایمان کا ایمان تازہ ہوا بلکہ ذہن میں چبھے ہوئے شکوک و شبہات کے کانٹے بھی نکل گئے۔
معراج النبی ﷺ کے موضوع پر یہ کتاب ایک انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے جسے پڑھ کر واقعہ معراج النبی ﷺ سے متعلق نہ صرف شکوک و شبہات کا ازالہ ہوتا ہے بلکہ نئی نئی معلومات بھی ملتی ہیں، حضور نبی اکرم ﷺ کے مقامات و مرابت کا پتہ چلتا ہے اور نتیجے میں نسبت غلامی استوار ہوتی ہے اور محبت بڑھتی ہے جو ایک سچے امتی کی متاعِ بےبہا ہے۔
🛒 خریداری کا لنک نیچے کمنٹس میں دیا گیا ہے۔
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
🔖 قیمت: 480 روپے
📄 صفحات: 352
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🚚 ہوم ڈیلیوری

06/01/2026

پڑھئے! کتاب اٹھائیے
سیکھئے! ادھورا نہیں پورا علم
اسلامی کتابوں کی آن لائن خریداری کا مرکز
منہاج القرآن پبلی کیشنز
🛒 کتب گھر بیٹھے حاصل کریں 👇 🚚 ہوم ڈیلیوری
🔹 علم کے کلچر کو دوبارہ زندہ کرنے کی ضرورت ہے،
🔹 علم کا کلچر ختم ہو گیا ہے،
🔹 کتابوں کی خریداری نہیں رہی،
🔹 کتابوں کو کھولنا نہیں رہا،
🔹 کتابوں میں بیٹھ کر کتابوں کو پڑھنا نہیں رہا،
🔹 کتابوں کو دیکھنا نہیں رہا،
🔹 کتاب کے ساتھ ربطہ اور تعلق اور شغف پیدا کرنے کیلئے اللہ رب العزت نے اپنے کلام کا نام الکتاب رکھا،
🔹 علم کی شان یہ ہے کہ وہ ہر شک کو دور کر دیتا ہے،
🔹 علم ایسی فضیلت رکھتا ہے کہ یہ بندے کو اللہ کا نائب بناتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

سیدنا علی علیہ السلام کو حضور ﷺ سے وہی نسبت ہے جو ہاورن علیہ السلام کو موسی علیہ السلام سے ہے (اس حدیث مبارکہ کے 128 طرق...
05/01/2026

سیدنا علی علیہ السلام کو حضور ﷺ سے وہی نسبت ہے جو ہاورن علیہ السلام کو موسی علیہ السلام سے ہے
(اس حدیث مبارکہ کے 128 طرق کا بیان)
۔
۔
۔
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
🔖 رعایتی قیمت: 158 روپے (خصوصی ڈسکاؤنٹ 20% 🫴)
📄 صفحات: 100
🧾 زبان: اردو

📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🚚 ہوم ڈیلیوری
🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

ؑ

05/01/2026

🔰 باب مدینۂ علم علیہ السلام

🛒خریداری لنک پہلے کمنٹ میں موجود ہے

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بحرِ علم و معرفت سے جو علوم و معارِف، حقائق و اَسرار اور اَنوار و تجلیات مولائے کائنات سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کو نصیب ہوئے، وہ انہی کا حصہ تھے۔ ان کے علاوہ کسی اور ہستی کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا:
أَنَا مَدِيْنَةُ الْعِلْمِ وَعَلِيٌّ بَابُهَا
(میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہے)۔

اِس کتاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فقط اِس ایک حدیث مبارک کی مختلف اسانید و طُرُق، رُواۃ اور صحت پر تفصیلی بحث کی ہے، جن سے سیدنا علی علیہ السلام کی وُسعتِ علمی اور حکمت و معرفت کے بحرِ بیکراں کا اِدراک ہوتا ہے۔

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
📄 صفحات: 144
🔖 قیمت: 170روپے
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🚚 ہوم ڈیلیوری

ؑ

The Ghadir DeclarationAuthor: Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri🧾 Language: English🔖 Price: Rs.96📖 Pages: 94📕 Bi...
04/01/2026

The Ghadir Declaration
Author: Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri
🧾 Language: English
🔖 Price: Rs.96
📖 Pages: 94
📕 Binding: Card
📖 Paper Quality: Pearl Paper 68GSM
🚚 Home Delivery
👇Find the perchase link in the first comment.

ؑ

03/01/2026

Sayyiduna Ali (R.A.) ko Huzoor ﷺ sy wuhi Nisbat hay jo Haroon (A.S.) ko Musa (A.S.) sy thi
ؑ

شیر خدا حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے فضائل و مناقب اور رفعت و شان پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ...
03/01/2026

شیر خدا حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ الکریم کے فضائل و مناقب اور رفعت و شان پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب

🛒خریداری لنک پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

ؑ

02/01/2026

🔰 اعلان غدیر (السیف الجلی علٰی منکر ولایۃ علی)
حضور نبی اکرم ﷺ نے حجۃ الوداع سے مدینہ طیّبہ واپسی کے دوران غدیرِ خُم کے مقام پر قیام فرمایا اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ہجوم میں سیدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجھہ الکریم کا ہاتھ اُٹھا کر اعلان فرمایا :
مَنْ کُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ.
’’جس کا میں مولا ہوں اُس کا علی مولا ہے۔‘‘
یہ اعلانِ ولایتِ علی رضی اللہ عنہ تھا، جس کا اطلاق قیامت تک جملہ اہلِ ایمان پر ہوتا ہے اور جس سے یہ امر قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ جو ولایتِ علی رضی اللہ عنہ کا منکر ہے وہ ولایتِ محمدی ﷺ کا منکر ہے۔ اِس عاجز نے محسوس کیا کہ اس مسئلہ پر بعض لوگ بوجہِ جہالت متردّد رہتے ہیں اور بعض لوگ بوجہِ عناد و تعصّب۔ سو یہ تردّد اور انکار اُمّت میں تفرقہ و انتشار میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔ اندریں حالات میں نے ضروری سمجھا کہ مسئلۂ وِلایت و اِمامت پر دو رِسالے تالیف کروں : ایک بعنوان ’السَّیفُ الجَلِی عَلٰی مُنکِرِ وِلایۃِ عَلیّ رضی اللہ عنہ‘ اور دوسرا بعنوان ’القولُ المُعتَبَر فِی الامام المُنتَظَر‘۔ پہلے رسالہ کے ذریعے فاتحِ ولایت حضرت امام علی علیہ السلام کے مقام کو واضح کروں اور دوسرے کے ذریعے خاتمِ ولایت حضرت امام مہدی علیہ السلام کا بیان کروں تاکہ جملہ شبہات کا اِزالہ ہو اور یہ حقیقت خواص و عوام سب تک پہنچ سکے کہ ولایتِ علی علیہ السلام اور ولایتِ مہدی علیہ السلام اہلِ سنت و جماعت کی معتبر کتبِ حدیث میں روایاتِ متواترہ سے ثابت ہے۔ میں نے پہلے رسالہ میں حدیثِ نبوی ﷺ کی اکیاون (51) روایات پوری تحقیق و تخریج کے ساتھ درج کی ہیں۔ اِس عدد کی وجہ یہ ہے کہ میں نے اِمسال اپنی عمر کے 51 برس مکمل کئے ہیں، اس لئے حصولِ برکت اور اِکتساب خیر کے لئے عاجزانہ طور پر عددی نسبت کا وسیلہ اختیار کیا ہے تاکہ بارگاہِ علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ میں اِس حقیر کا نذرانہ شرفِ قبولیت پاسکے۔

مصنف: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری
📖 صفحات: 112
🔖 قیمت: 184 روپے
🚚 ہوم ڈیلیوری
🛒 خریداری لنک پہلے کمنٹ میں موجود ہے
ؑ

31/12/2025

🔰 مختلف مہینوں اور دنوں کے فضائل و برکات
اپنے موضوع پر منفرد اور جامع تصنیف 📗

تمام دن اور مہینے اللہ رب العزت کے تخلیق کردہ ہیں۔ ان میں کوئی مہینہ، کوئی دن یا کوئی خاص وقت منحوس یا بد شگونی کا حامل نہیں، لیکن خالقِ کائنات نے جس طرح اِنسانوں کی اَنواع میں تفاوت رکھا ہے، اسی طرح زماں و مکاں کی انواع میں بھی تفاوت رکھا ہے۔ سو اُس نے بعض جگہوں کو بعض دوسری جگہوں پر عبادت اور دعا میں فضیلت دی ہے جیسے مسجد اقصیٰ، مسجد نبوی، مسجد حرام وغیرہ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے بعض زمانوں کو بخشش اور عطا کے لئے خاص فرمایا اور انہی خاص زمانوں میں سے بعض مہینے، راتیں اور دن وہ ہیں جن میں اللہ تبارک و تعالیٰ اپنی مخلوق پر عمومی مغفرت، جامع رحمت اور عظیم انعام و اکرام کی تجلی فرماتا ہے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی یہ تالیف قرآن و حدیث اور اَقوالِ اَئمہ و سلف صالحین کے ذریعے محرم، ربیع الاول، رجب المرجب، شعبان المعظم، رمضان المبارک، شوال المعظم اور ذی الحج کی حرمت، اوصاف اور فضائل کو واضح کرتی ہے۔ اس کتاب میں مختلف دنوں، راتوں، عشروں اور لمحات کی فضیلت بھی بیان کی گئی ہے۔ دنوں میں اَیامِ عید، اَیامِ بیض، یومِ عرفہ، اَیامِ تشریق، یوم جمعہ، پیر، بدھ اور جمعرات کی فضیلت و اہمیت کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ دنوں کے بعد راتوں کی فضیلت بیان کرتے ہوئے شبِ میلاد، شبِ معراج، شبِ برات، لیلۃ القدر، عیدین کی راتوں اور شبِ جمعہ کی فضیلت کو بیان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں لمحات میں تہجد کے اوصاف بھی تحریر کیے گئے ہیں۔

🧾 فہرست ابواب
🔹 ماہ محرم الحرام کی فضیلت
🔹 ماہ ربیع الاول اور شب میلاد کی فضیلت
🔹 ماہ رجب المرجب کی فضیلت
🔹 ماہ شعبان المعظم کی فضیلت
🔹 شعبان کی پندرہویں رات کی فضیلت
🔹 ماہ رمضان المبارک کی فضیلت
🔹 فضیلت قیام رمضان
🔹 اعتکاف اور رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی فضیلت
🔹 رمضان المبارک کی آخری سات (طاق) راتوں اور شب قدر کی فضیلت
🔹 ماہ شوال کی فضیلت
🔹 عیدین کی راتوں کی فضیلت
🔹 عیدین کے دنوں کی فضیلت
🔹 ماہ ذوالحجہ کی فضیلت
🔹 عرفہ کے دنوں کی فضیلت
🔹 ایام تشریق کی فضیلت
🔹 ایام بیض کے روزوں کی فضیلت
🔹 یوم جمعۃ المبارک کی فضیلت
🔹 رات کی نمازوں کی فضیلت
🔹 پیر اور جمعرات کے دنوں کی فضیلت
🔹 بدھ کے دن کی فضیلت

مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

🔖 قیمت : 752 روپے
(خصوصی ڈسکاؤنٹ 20%)
📖 صفحات : 472
🧾 زبان : اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🚚 ہوم ڈیلیوری

🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

حدیث ولایت علی رضی اللہ عنہ کا تحقیقی جائزہ۔۔۔مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری🔖 رعایتی قیمت: 440 روپے (خصوصی ڈس...
30/12/2025

حدیث ولایت علی رضی اللہ عنہ کا تحقیقی جائزہ
۔
۔
۔
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
🔖 رعایتی قیمت: 440 روپے (خصوصی ڈسکاؤنٹ 20% 🫴)
📄 صفحات: 246
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🚚 ہوم ڈیلیوری
🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

حدیث ردِ شمس کا تحقیقی جائزہ ۔۔۔مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری🔖 رعایتی قیمت: 176 روپے (خصوصی ڈسکاؤنٹ 20% 🫴)📄 ...
29/12/2025

حدیث ردِ شمس کا تحقیقی جائزہ
۔
۔
۔
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
🔖 رعایتی قیمت: 176 روپے (خصوصی ڈسکاؤنٹ 20% 🫴)
📄 صفحات: 194
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🚚 ہوم ڈیلیوری
🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر جمیل۔۔۔مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری🔖 رعایتی قیمت: 104 روپے (خصوصی ڈسکاؤنٹ 20%...
28/12/2025

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ذکر جمیل
۔
۔
۔
مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
🔖 رعایتی قیمت: 104 روپے (خصوصی ڈسکاؤنٹ 20% 🫴)
📄 صفحات: 68
🧾 زبان: اردو
📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ
🚚 ہوم ڈیلیوری
🛒 خریداری لنک 🔗 پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔

Address

365-M Block, Lahore, Punjab
Model Town
54700

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923334384066

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj-ul-Quran Publications posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Minhaj-ul-Quran Publications:

Share

Category