Fazli hadi Mohmand ppp Fan's

Fazli hadi Mohmand ppp Fan's Fazli Hadi Mohmand official.

10/08/2026


Alam Zeb Mohmand
گورنر ہاؤس پشاور
fans
Manzoor Ahmad Pashteen Faisal Karim Kundi Aseefa Bhutto Zardari Muhammad Khan Asif Ali Zardari Bilawal Bhutto Zardari Fazli Hadi

پشاور گورنر ہاؤس پشاور میں ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد نے پیپلز ٹیچر فورم میں باقاعدہ شمول...
08/08/2026

پشاور
گورنر ہاؤس پشاور میں ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام کی ایک بڑی تعداد نے پیپلز ٹیچر فورم میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی گورنر خیبر پختونخوا جناب فیصل کریم کنڈی تھے۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عالم زیب مہمند ، پیپلز ٹیچر فورم کے ضلع مہمند کے نومنتخب صدر خیستہ زار پیپلز ٹیچر فورم کے صوبائی صدر اختر علی خان، صوبائی نائب صدر ملک دین کامریڈ اور صدر پیپلز ٹیچر فورم مردان مشال خان نے بھی خطاب کیا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر اساتذہ کرام کے مسائل اور ضلع مہمند سے متعلق پیش کیے گئے عوامی مطالبات پر شرکاء کو یقین دلایا کہ جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے بات کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مزدور ، کسان ، نوکری پیشہ طبقہ کے حقوق کی پاسداری ہمیشہ پیپلز پارٹی کا کریڈٹ رہا ہے-
انہوں نے کہا کہ تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے والی قومیں ترقی کرتی ہیں افسوس صوبہ میں تیرہ سال سے حکمران جماعت نے تعلیم ، صحت ، امن جیسی بنیادی اور نسلوں کی ترقی اور بقاء سے منسلک شعبہ جات کو تباہ کیا ہے
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پیپلز ٹیچر فورم میں شمولیت اختیار کرنے والے اساتذہ کرام کا خیرمقدم کیا اور انہیں روایتی ٹوپیاں پہنا کر پیپلز ٹیچر فورم میں شمولیت کی خوشی میں مبارکباد دی۔


fans Fazli Hadi
Alam Zeb Mohmand Faisal Karim Kundi

06/08/2026

ضلع مہمند:آیاز خان کی موت پر والد کا وضاحتی بیان، ایم ایس پر الزام کی تردید،انتظامیہ سے زہریلی گولیوں کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ۔
ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شبیر نے ڈاکٹر اشفاق مہمند اور ہسپتال کے عملے کے ہمراہ غلنئی کے علاقے نوے کلے میں محکمہ صحت کے کلاس فور ملازم مرحوم ایاز خان کے گھر جا کر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر مرحوم کے والد شیرزادہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی موت کے حوالے سے وضاحتی بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایاز خان گزشتہ ایک ہفتے سے ذہنی مسائل کا شکار تھے، اس لیے ان کی موت کا الزام میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شبیر پر لگانا درست نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے بیٹے نے زہریلی گولی ہسپتال میں تبادلے کی وجہ سے نہیں کھائی تھی اور کسی فرد کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا مناسب نہیں۔
شیرزادہ خان نے محکمہ صحت اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ چونکہ ان کا بیٹا محکمہ صحت کا ملازم تھا، اس لیے اس کے تمام قانونی واجبات اور حقوق اہلِ خانہ کو فراہم کیے جائیں۔
تعزیت کے دوران ایم این ای ساجد خان مہمند،ڈی ایچ او ڈاکٹر پرویز اقبال،ملک اورنگزیب، حاجی خان محمد،فضل ہادی خان اور غلنئی کے دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ضلع میں زہریلی گولیوں کی کھلے عام فروخت پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف رواں ماہ میں پانچ سے زائد نوجوان مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھانے کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں، لہٰذا ان ادویات کی فروخت صرف مجاز اور ذمہ دار افراد تک محدود کی جائے تاکہ عام دکانوں پر ان کی دستیابی ختم ہو سکے۔
واضح رہے کہ مرحوم ایاز خان نے زہریلی گولی کھانے سے قبل ایک آڈیو پیغام ریکارڈ کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنی موت کا ذمہ دار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو قرار دیا تھا۔ تاہم ان کے والد شیرزادہ خان نے میڈیا کے سامنے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی شخص کو اپنے بیٹے کی موت کا ذمہ دار نہیں سمجھتے۔
fans

فضل ہادی مہمندکچھ لوگ اپنی باتوں سے نہیں، بلکہ اپنے کردار سے پہچانے جاتے ہیں۔فضل ہادی مہمند بھی انہی لوگوں میں سے ہیں جن...
03/08/2026

فضل ہادی مہمند

کچھ لوگ اپنی باتوں سے نہیں، بلکہ اپنے کردار سے پہچانے جاتے ہیں۔
فضل ہادی مہمند بھی انہی لوگوں میں سے ہیں جن کی سادگی، اخلاص اور اچھا اخلاق ہر دل میں عزت پیدا کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ کامیابی، عزت اور خوشیوں سے نوازے، اور آپ کی زندگی کو مزید آسانیوں اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین۔ 🤍🌹

Fazli Hadi



Asif Ali Zardari Bilawal Bhutto Zardari Aseefa Bhutto Zardari Fazli Hadi Mohmand Malik Shahkhalidkhan Mohmand Muhammad Arif Haqqani Official Manzoor Ahmad Pashteen Mohmand News

fans Alam Zeb

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفادار، نظریاتی اور متحرک جیالے کارکن **اسد مہمند** کو ضلع مہمند پیپلز یوتھ انفارمیشن سیکریٹری مق...
01/08/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے وفادار، نظریاتی اور متحرک جیالے کارکن **اسد مہمند** کو ضلع مہمند پیپلز یوتھ انفارمیشن سیکریٹری مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اسد مہمند نے ہمیشہ پارٹی کے نظریے، شہید قائدین کے مشن اور عوامی حقوق کی جدوجہد کو اپنا مقصد بنایا ہے۔ ان کی انتھک محنت، اخلاص، سیاسی بصیرت اور کارکنوں کے ساتھ مضبوط تعلق اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ایک باصلاحیت نوجوان رہنما ہیں۔

یہ عہدہ اسد مہمند کی صلاحیتوں، وفاداری اور جدوجہد کا اعتراف ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ ضلع مہمند میں پیپلز پارٹی کے نظریے کو مزید مضبوط کریں گے اور نوجوانوں کی آواز بن کر پارٹی کا پرچم بلند رکھیں گے۔

31/07/2026

غلنئی میں قومی گرینڈ جرگہ، فلاحی تنظیم کے قیام کا اعلان۔
قبائلی ضلع مہمند کے ہیڈکوارٹر غلنئی شاکر اللہ مہمند کے حجرے میں علاقے کے حقوق کے تحفظ، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور منشیات کے خاتمے کے لیے قومی گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں "فلاحی تنظیم غلنئی" کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔جرگے میں علاقے کے عوام اور مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جرگے سے غلنئی فلاحی تنظیم کے جنرل سیکرٹری فضل ہادی خان کا خطاب۔۔۔


Fazli Hadi

غلنئی فلاحی تنظیمآج غلنئی فلاحی تنظیم کی کابینہ نے ڈی ایس پی غلنئی خالد خان سے ایک اہم ملاقات کی۔ملاقات میں غلنئی میں بڑ...
29/07/2026

غلنئی فلاحی تنظیم

آج غلنئی فلاحی تنظیم کی کابینہ نے ڈی ایس پی غلنئی خالد خان سے ایک اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں غلنئی میں بڑھتی ہوئی منشیات، چوری کی وارداتوں، اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ غلنئی فلاحی تنظیم نے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے مؤثر حل کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی خالد خان نے غلنئی فلاحی تنظیم کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تنظیم کی کاوشوں کو سراہا، شکریہ ادا کیا، اور عوامی مفاد کے لیے ہر ممکن تعاون اور مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں غلنئی فلاحی تنظیم کے صدر مولانا شاہد علی حقانی، جنرل سیکرٹری فضل ہادی سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ اور عوام کے باہمی تعاون سے غلنئی کو منشیات، چوری اور دیگر سماجی برائیوں سے پاک، پرامن اور محفوظ علاقہ بنانے میں مثبت پیش رفت ہوگی۔

 #مبارکبادغلنئی فلاحی تنظیم کے نومنتخب صدر محترم مولانا شاہد علی حقانی صاحب اور جنرل سیکرٹری محترم فضل ہادی صاحب کو دل ک...
24/07/2026

#مبارکباد

غلنئی فلاحی تنظیم کے نومنتخب صدر محترم مولانا شاہد علی حقانی صاحب اور جنرل سیکرٹری محترم فضل ہادی صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

امید ہے کہ آپ دونوں اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے غلنئی فلاحی تنظیم کو مزید فعال، منظم اور عوامی خدمت کا مضبوط پلیٹ فارم بنائیں گے۔ علاقے کی فلاح و بہبود، اتحاد اور بہتری کے لیے آپ کی کاوشیں یقیناً قابلِ قدر ثابت ہوں گی۔

اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی، عزت اور استقامت عطا فرمائے اور یہ نئی ذمہ داریاں آپ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنیں۔ آمین۔

Fazli Hadi

Address

Ghallani
Mohmand
24650

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fazli hadi Mohmand ppp Fan's posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share