14/08/2025
بادیم زئی قوم پولیو سے بائکاٹ
مہمند،صافی
آج ضلع مہمند کے تحصیل صافی کے بادیم زئی قوم کا باغ ماربل پہاڑ کے حوالے سے ایک مشترکہ جرگہ منعقدہ ہوا
جس میں بادیم زئی قوم کے پانچ شاخوں ادین خیل ، حسن خیل ،تترخیل، ملاتم خیل اور باغوانان کے مشران نے شرکت کی۔
جرگہ نے باغ ماربل پہاڑ پر ضلعی انتظامیہ کے ناانصافی ،جانبداری اور بے جا مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا سے ۔
جرگہ کے اراکین نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ سول مجسٹریٹ اے سی اپر مہمند کے جانب سے ایک جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر کے ذریعے قوم کے 21 مشران کو فیصلہ سنانے کے بجائے بار بار جیل میں ڈال دیتے ہیں اور ان پر 4 سال تک کے لیے قید کی حکم سناتے ہیں۔
قوم نے تحصیلدار کے دفتر سے لیکر ڈی سی دفتر تک اپنی فریادکی لیکن ایک با اثر ٹھیکیدار (جن کے پاس کوئی لیگلی ڈاکومنٹس بھی نہیں ہے) کے مقابلے میں قوم کی فریاد سننے کے لیے کوئی تیار نہیں
بلکہ ایک جھوٹے ایف آئی آر کے ذریعے قوم بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔
چونکہ قوم کے بچوں سے معدنیات کے شکل میں نوالہ چھیننے کی کوشش کی جاتی ہے
لھذا
جرگہ نے متفقہ طور پر بادیم زئی قوم کے تمام شاخوں میں پولیو مہم کا بائکاٹ کا فیصلہ کیا
اور اعلان کیا کہ بادیم زئی قوم اس وقت تک پولیو مہم کا بائکاٹ جاری رہے گا جب تک انتظامیہ مہمند قوم کے رسم رواج کے مطابق ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کریں ۔