Latif Siddique Utk

Latif Siddique Utk دا می مزاج دی مغرور نه یمه پیدا داسی یم...👉

رنګ د ملنګ خوي د بادشاه زړه ده پښتون لرمه..💖

جب کسی شخص کا بیرونِ ملک انتقال ہو جاتا ہے تو عموماً تدفین کے لیئے ترجیہا" اسکے آبائی علاقوں میں تدفین کے لیئے بھیج دیتے...
15/08/2025

جب کسی شخص کا بیرونِ ملک انتقال ہو جاتا ہے تو عموماً تدفین کے لیئے ترجیہا" اسکے آبائی علاقوں میں تدفین کے لیئے بھیج دیتے ہیں جو اسکے لواحقین اور رشتہ داروں کی خواہش بھی ہوتی ہے۔

((ہوائی جہاز میں کارگو کے طور پر لدا ہوا جسم))

عموماً میتوں کو سرد خانے میں رکھ دیا جاتا ہے. ذرا محسوس کرنے کی کوشش کیجیئے کہ میت کے لیئے سرد خانے کے منفی درجہ حرارت میں کئی دنوں کے لیئے پڑے رہنا کیسا عذاب ہوتا ہو گا؟ اور

یہ عذاب ان کوجھیلنا انکے پیارے ھی انہیں دیتے ہیں. ایک دوسرا اذیت ناک اور شرمناک معاملہ میت کو غیر ممالک سے پاکستان لانا ہے. کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی میتوں کی سب سے پہلے Embalment کی جاتی ہے. جسم سے خون اور باقی مادے نکالنے، اور ان کے جگہ انفیکشن وغیرہ کو روکنے والے کیمیکل داخل کرنے کو Embalment کہتے ہیں.

اس عمل کے لیئے سب سے پہلے میت کو برہنہ کیا جاتا ہے. پھر گلے کی سائیڈ پر کٹ لگا کر وہاں سے گزرتی ایک بڑی شریان کو ہلکا سا باہر کھینچا جاتا ہے (یہ شریان نبض ہوتی ہے). اس شریان کو ہلکا سا کاٹ کر اس میں کینولا داخل کیا جاتا ہے اور شریان کو باندھ دیا جاتا ہے تاکہ اس عمل کے دوران کینولا باہر نہ نکل سکے.

یہ کینولا دوسری جانب ایک مشین سے لگا ہوتا ہے. وہ مشین ایک مائع ڈیڈ باڈی کے جسم میں دھکیلتی ہے جو سارے جسم کی رگوں میں پھیل جاتا ہے. خون کو جسم سے باہر نکالنے کے لیئے ٹانگ کے قریب ایک اور بڑی شریان کو کٹ لگایا جاتا ہے. اس کے بعد پیٹ اور سینے میں کٹ لگا کر نرم اعضاء پنکچر کیئے جاتے ہیں اور کیمیکل بھر کر پیٹ اور سینے کو سِیل کر دیا جاتا ہے.

منہ بند کرنے کے لیئے اکثر کوئی گوند نما چیز لگائی جاتی ہے اور سلائی کر دی جاتی ہے. اس عمل کو اس لیئے وضاحت سے لکھا گیا ہے تاکہ سب پڑھنے والے اپنی جذباتیت کو ایک طرف رکھ کر میت کی حد سے بڑھی ہوئی بےحرمتی اور تکلیف پر تھوڑی دیر غور کر لیں.

کیا آخری دیدار اور وطن کی مٹی کی یہ قیمت درست ہے؟ کیا یہ بہت مہنگا سودا نہیں؟ آخر ھم اپنے پیاروں کو اتنی تکلیف کیوں دیتے ہیں؟ صرف اس لیئے کہ فلاں آخری بار چہرہ دیکھ لے؟ یا اس لیئے کہ لوگ کیا کہیں گے کہ میت کو پاکستان لانا بہت ضروری تھا؟ یا اس لیئے کہ ہماری بےعزتی نہ ہو جائے کہ جنازے کو یہاں نہیں لا سکتے تھے کیا؟

بات بہت سادہ اور سیدھی سی ہے ۔ جو شخص دنیا سے چلا جائے اس کے جنازے میں صرف اتنی ھی دیر ہونی چاہیئے جتنی قبر کھودنے اور کفن دفن کا انتظام کرنے میں ہوتی ہے.اگر کوئی پیارا دور ہے تو صبر کرنا چاہیئے اور میت کے لیئے دعا اور صدقہ کرنا چاہیئے . صرف چہرہ دیکھنے کے لیئے میت کو تکلیف نہ دیں.

جس کی موت جہاں لکھی ہے وہیں پر آنی ہے. اگر پردیس میں موت آ جائے تو وہیں پر دفنانا بہتر ہے. اگر کسی کو بڑا مجمع اکٹھا کرنے کا خبط ہے تو یہ ذہن میں رکھیں کہ بڑے جنازے صرف دنیا ھی میں گردن اکڑانے کا باعث ہو سکتے ہیں، اللہ کے ہاں ترازو مختلف ہیں.

اللہ تعالیٰ دعا ہے کہ ھم سب کا انجام بخیر کرے اور سب کو موت کے بعد ایسی بےحرمتی اور اذیت سے محفوظ رکھے ۔ آمین 🥀 🤲

چیئر پر بیٹھا باس اور میز پر کیلے — گوجرانوالہ کا انوکھا کاروباری انداز!”گوجرانوالہ میں ایک صاحب نے بزنس کرنے کا ایسا طر...
12/06/2025

چیئر پر بیٹھا باس اور میز پر کیلے — گوجرانوالہ کا انوکھا کاروباری انداز!”

گوجرانوالہ میں ایک صاحب نے بزنس کرنے کا ایسا طریقہ نکالا کہ بڑے بڑے MBA والے بھی سر کھجانے لگے۔
موصوف نے باس والی کرسی سنبھالی، سامنے ایک ایگزیکٹو میز رکھی، اور اس پر نہ فائلیں، نہ لیپ ٹاپ — صرف کیلے!

جی ہاں، کیلے!
نہ کوئی دکان کا بورڈ، نہ ٹھیلے کا جھنجھٹ — بس “فرشوس اسٹائل” میں executive table پر کیلے لگا دیے۔
گاہک آتا، صاحب کرسی سے ہلکے سے اٹھتے، قمیض کے کف سیدھے کرتے، اور بڑے پروفیشنل لہجے میں کہتے:

“جناب! کیلا 100 روپے درجن — فریش اینڈ آرگینک، بالکل باس کے مزاج جیسا!”

گاہک ہنستا، کیلا لیتا، اور سوچتا:
“یہ ہے اصل CEO — Chief Eat Officer!”

1st May World Labour day
01/05/2025

1st May World Labour day

اسلام اور سائنس  کے نقطۂ نظر سے زلزلوں کی وجوہات1. آزمائش (ابتلاء)اسلام کے مطابق اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو مختلف طریقوں...
20/04/2025

اسلام اور سائنس کے نقطۂ نظر سے زلزلوں کی وجوہات

1. آزمائش (ابتلاء)

اسلام کے مطابق اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو مختلف طریقوں سے آزماتا ہے تاکہ ان کا ایمان، صبر اور شکر ظاہر ہو:

’’کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وہ بس یہ کہہ دینے سے چھوڑ دیے جائیں گے کہ ہم ایمان لائے، اور ان کو آزمایا نہیں جائے گا؟‘‘
(سورۃ العنکبوت 29:2)

2. اللہ کی قدرت کی یاد دہانی

زلزلے انسانوں کو یاد دلاتے ہیں کہ وہ کمزور ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ اس سے بندہ اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے اور عاجزی اختیار کرتا ہے۔

3. گناہوں کی سزا

کبھی کبھار جب کسی قوم میں گناہ، ظلم اور بے حیائی عام ہو جاتی ہے، تو اللہ تعالیٰ عذاب کے طور پر زلزلے نازل کرتا ہے:

’’اور ہم نے ان پر کوئی نشانی نہیں بھیجی مگر وہ اپنی پچھلی سے بڑی تھی، اور ہم نے ان پر عذاب بھیجا تاکہ وہ رجوع کریں۔‘‘
(سورۃ الزخرف 43:48)

احادیث میں بھی آتا ہے کہ جب بے حیائی، خیانت اور ظلم عام ہو جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آفات نازل ہوتی ہیں، جن میں زلزلے بھی شامل ہیں۔

4. قیامت کی نشانیاں

زلزلے قیامت کی چھوٹی اور بڑی نشانیوں میں سے ایک ہیں:

’’جب زمین اپنی سخت جنبش سے ہلا دی جائے گی…‘‘
(سورۃ الزلزال 99:1)

خلاصہ:
اسلامی نقطۂ نظر سے زلزلے آزمائش، تنبیہ، سزا یا قیامت کی نشانی ہو سکتے ہیں۔ اصل حقیقت اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔

سائنس کے مطابق زلزلے (Earthquakes) ایک قدرتی ارضیاتی عمل ہیں جو زمین کی سطح کے نیچے پتھروں کے اچانک پھٹنے یا سرکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔

سائنسی نقطۂ نظر سے زلزلے کی حقیقت:

1. زمین کی پرتیں (Tectonic Plates)

زمین کی بیرونی سطح مختلف بڑی تختیوں (plates) پر مشتمل ہے جنہیں ٹیکٹونک پلیٹس کہا جاتا ہے۔ یہ پلیٹس مسلسل حرکت میں رہتی ہیں۔ جب یہ پلیٹس ایک دوسرے سے:

ٹکراتی ہیں (convergent boundaries)

الگ ہوتی ہیں (divergent boundaries)

ایک دوسرے کے ساتھ رگڑ کھاتی ہیں (transform boundaries)

تو ان کے بیچ تناؤ (stress) پیدا ہوتا ہے۔

2. تناؤ کا اخراج (Release of Stress)

جب یہ تناؤ حد سے بڑھ جاتا ہے تو زمین کی تہہ میں ایک جگہ اچانک جھٹکا یا سرکاؤ ہوتا ہے، جسے فوکس (focus) کہا جاتا ہے۔ اسی نقطے سے توانائی لہروں کی شکل میں باہر نکلتی ہے، جسے ہم زلزلے کی صورت میں محسوس کرتے ہیں۔

3. Epicenter (مرکزِ زلزلہ)

فوکس کے بالکل اوپر زمین کی سطح پر جو مقام ہوتا ہے، اسے Epicenter کہتے ہیں۔ زلزلے کا سب سے زیادہ اثر اسی مقام پر ہوتا ہے۔

4. زلزلے کی شدت (Magnitude)

زلزلے کی شدت کو ناپنے کے لیے Richter Scale یا Moment Magnitude Scale استعمال ہوتی ہے۔ شدت جتنی زیادہ ہو، تباہی اتنی زیادہ ہوتی ہے۔

---

خلاصہ:

سائنس کے مطابق زلزلہ زمین کے اندر موجود پلیٹس کی حرکت اور ان کے درمیان پیدا ہونے والے دباؤ کے اچانک اخراج کا نتیجہ ہوتا ہے۔ یہ ایک قدرتی ارضیاتی عمل ہے جو ہزاروں سال سے جاری ہے۔
#منقول #زلزلہ #سائینس #اسلام
Latif Siddique Utk

A perfect tool for those who makes polish for someone
10/04/2025

A perfect tool for those who makes polish for someone

مہمانوں والا کمرہ👇
04/04/2025

مہمانوں والا کمرہ👇

Be Good       Latif Siddique Utk
04/04/2025

Be Good
Latif Siddique Utk

تمام امت مسلمہ کو عیدالفطر مبارک ہو #عیدالفطر
30/03/2025

تمام امت مسلمہ کو عیدالفطر مبارک ہو
#عیدالفطر

ہر بات پہ موڈ خراب کرلینا کمزور دل کی علامت ہے
26/03/2025

ہر بات پہ موڈ خراب کرلینا کمزور دل کی علامت ہے

Address

Prang Ghar
Mohmand

Opening Hours

Monday 06:00 - 21:00
Tuesday 06:00 - 21:00
Wednesday 06:00 - 21:00
Thursday 06:00 - 21:00
Friday 06:00 - 21:00
Saturday 06:00 - 21:00
Sunday 06:00 - 21:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Latif Siddique Utk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share