DRH News

DRH News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DRH News, News & Media Website, News, Multan.

دنیاپور روڈ اڈا حسیناچوک سے آج دن دیہاڑے ونٹو فائیو موٹر سائیکل چوری ہوگیا ملتان پرانا دنیاپور روڈ حسینا چوک اڈا 12 سکول...
29/10/2025

دنیاپور روڈ اڈا حسیناچوک سے آج دن دیہاڑے ونٹو فائیو موٹر سائیکل چوری ہوگیا

ملتان پرانا دنیاپور روڈ حسینا چوک اڈا 12 سکول Go پمپ کے ساتھ کینٹین کے سامنے 29اکتوبر دن 11:23بجے ون ٹو فائیو (125) موٹر سائیکل، ماڈل 2025، نمبر BAC 5128، بلیک کلر چوری ہو گئی ہے۔

متاثرہ شخص محمد وقاص ولد شریف، 12ایم آر کا رہائشی ہے جس کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے۔

تھانہ مخدوم رشید پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے نامعلوم چوروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

📢 اگر کسی کو یہ موٹر سائیکل کہیں فروخت کے لیے یا استعمال میں نظر آئے تو براہ کرم فوری طور پر رابطہ کریں:
📞 محمد وقاص ولد شریف
Call Number
Muhammad Waqas
0307-7753595

اہل علاقہ سے گزارش ہے کہ چوری شدہ موٹر سائیکل کی تلاش میں مدد کریں۔

🌟مزید کسی صورت میں (ڈی آر ایچ نیوز) سے رابطہ کرسکتے ہیں.
Waqar Hunjra
03268581697

بریکنگ نیوز سی سی ڈی کی شاندار کارروائی بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ عامر بلوچ مقابلے میں ہلاک ⚡ذرائع کے مطابق عامر ب...
28/10/2025

بریکنگ نیوز
سی سی ڈی کی شاندار کارروائی

بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ عامر بلوچ مقابلے میں ہلاک ⚡

ذرائع کے مطابق عامر بلوچ 28 سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث تھا ملزم کا تعلق مخدوم رشید سے بتایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ میاں چنوں اور گردونواح میں گزشتہ دنوں ہونے والی ڈکیتیوں کا ماسٹر مائنڈ یہی عامر بلوچ تھا۔

سی سی ڈی کی بروقت کارروائی پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا.

Fecbook Page DRH News
https://www.facebook.com/share/1CfB36k8LM/

افسوسناک ٹریفک حادثہ ٹھٹھہ صادق آباد پل 14، ٹھٹھہ صادق آباد روڈ پر دربار کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم 💥...
28/10/2025

افسوسناک ٹریفک حادثہ

ٹھٹھہ صادق آباد پل 14، ٹھٹھہ صادق آباد روڈ پر دربار کے قریب رکشہ اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم 💥

حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے کی شناخت مستری ذوالفقار علی ولد محمد صادق، سکنہ چک نمبر 137 دس آر کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

اللہ تعالیٰ جاں بحق شخص کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین 🤲

Today Dunia Pur Road 🛣️ Update 📢 دنیاپور روڈ کی تازہ صورتحالدنیاپور روڈ کا تعمیراتی کام دوبارہ بحال کردیا گیا ✅اڈا 12 اس...
27/10/2025

Today Dunia Pur Road 🛣️ Update
📢 دنیاپور روڈ کی تازہ صورتحال

دنیاپور روڈ کا تعمیراتی کام دوبارہ بحال کردیا گیا ✅

اڈا 12 اسکول اور حسینا چوک پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔

دنیاپور روڈ تین اضلاع کی حدود پر مشتمل ہے👇
1️⃣ ضلع ملتان → روڈ کا تعمیراتی کام جاری ہے ✅
2️⃣ ضلع خانیوال → تاحال تعمیراتی کام شروع نہیں ہوا ❌
3️⃣ ضلع لودھراں (تحصیل دنیاپور) → اپنا حصہ مکمل کرچکے ہیں، بناہ پتھر کے لک ڈال کر سڑک تیار کی ہے ✅

DRH News #ملتان #خانیوال #لودھراں
Waqar Hunjra
03268581697

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا اہم اقدام محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے لہٰذا حکومت پنج...
27/10/2025

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا اہم اقدام

محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے لہٰذا حکومت پنجاب ضروریات کیلئے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی۔

مریم نواز کا پنجاب کے 65ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے 10ہزار وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb5zvRW30LKKuIi4G925

27/10/2025

دنیاپور روڈ پر پیرا فورس کی آج پھر آمد دوکانوں کے آگے بورڈ لگا کر ہٹ دھرمی پر تلے ہوئے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔

دنیاپور روڈ پر ڈکیتیوں کا سلسلہ بے قابو، شہریوں میں خوف و ہراس دنیاپور روڈ پر ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا — ہیوی ٹریفک ڈ...
25/10/2025

دنیاپور روڈ پر ڈکیتیوں کا سلسلہ بے قابو، شہریوں میں خوف و ہراس

دنیاپور روڈ پر ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا — ہیوی ٹریفک ڈرائیور اور شہری سخت پریشانی میں مبتلا!
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 24 اکتوبر کو دنیاپور روڈ اسلام پور کے قریب ڈکیٹوں نے رات کے وقت ناکہ لگا رکھا تھا۔ دو ملزمان قبرستان کے قریب چارپائی پر بیٹھے جبکہ دو سڑک پر موجود تھے۔

اسی دوران ملتان سی سی ڈی پولیس گشت پر تھی کہ ڈکیٹوں نے پولیس گاڑی کو دیکھتے ہی 2فائر کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق 23 اکتوبر کی شام بھی ڈکیٹوں نے ہیوی ٹریفک کے ڈرائیوروں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی تھی۔

مزید یہ کہ 16 پل کے مقام پر بھی متعدد وارداتیں ریکارڈ میں آچکی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق دنیاپور روڈ پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے،
جس میں مخدوم رشید پولیس CCD پولیس، ڈولفن فورس اور متعلقہ ادارے مکمل ایکشن میں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان شاءاللہ جلد ہی اس گینگ کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

عوام الناس سے اپیل ہے کہ
📞 کسی بھی مشکوک نقل و حرکت یا واردات کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔

🚛 دنیاپور روڈ پر رات کے وقت ہیوی ٹریفک کا رش زیادہ پونے کی اصل وجہ
وہاڑی روڈ کا تعمیراتی کام کا جاری ہونا ہے جس کے باعث ٹریفک 14پل سے براستہ ٹھٹہ صادق آباد روڈ سے ملتان کی طرف سفر کرتی ہیں ۔
Admin: Waqar Hunjra
03268581697
📍DRH News
🔹 عوامی مسائل کی آواز — آپ کے شہر کی خبریں آپ تک!

حادثات معمول بن گئےوہاڑی روڈ چھڑا موڑ پر افسوسناک حادثہ پیش آیاسبزی سے لوڈ رکشہ کڈھوں کے باعث بے قابو ہو کر کھال میں جا ...
25/10/2025

حادثات معمول بن گئے
وہاڑی روڈ چھڑا موڑ پر افسوسناک حادثہ پیش آیا

سبزی سے لوڈ رکشہ کڈھوں کے باعث بے قابو ہو کر کھال میں جا گرا

حادثے میں خانپور مڑل کے رہائشی سبزی فروش فاروق شدید زخمی ہو گئے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئیں۔

ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا۔

دنیاپور روڈ بھکل بھڑ کا رہائشی محمد منظور کے افسوسناک سانحہ میں جاں بحق ہونے بچوں کی نماز جنازہ بھکل بھڑ اور تدفین گلزار...
23/10/2025

دنیاپور روڈ بھکل بھڑ کا رہائشی محمد منظور کے افسوسناک سانحہ میں جاں بحق ہونے بچوں کی نماز جنازہ بھکل بھڑ اور تدفین گلزار پور قبرستان میں کردی گئی علاقے میں ہر آنکھ اشک بار اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی بخشش فرمائے، گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

23/10/2025

وہاڑی روڈ 14پل رکشے پر ٹرک الٹنے سے ملتان پرانا دنیاپور روڈ بھکل بھڑ کے رہائشی 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے جن کی نماز جنازہ بھکل بھڑ ادا کردی گئی محمد منظور کی 4بیٹیاں اور بچوں کی خالہ رکشے میں جان کی بازی ہارگئی تھی۔

دنیاپور روڈ بھکل بھڑ کے رہائشی محمد منظور کی چار بیٹیاں اور بچوں کی خالہ گزشتہ روز وہاڑی روڈ پل 14 پر ہونے والے افسوسناک...
23/10/2025

دنیاپور روڈ بھکل بھڑ کے رہائشی محمد منظور کی چار بیٹیاں اور بچوں کی خالہ گزشتہ روز وہاڑی روڈ پل 14 پر ہونے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھی۔

ان سب کا نمازِ جنازہ 23 اکتوبر بروز جمعرات صبح 11 بجے
دنیاپور روڈ بھکل بھڑ منظور کے گھر کے سامنے گراؤنڈ میں میں ادا کیا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم بچیوں اور خاتون کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ 🤲

منجانب: وقار ہنجرا
03268581697

افسوسناک خبر دنیاپور روڈ بھکل بھڑ کے رہائشی محمد منظور کی چار بیٹیاں اور بچوں کی خالہ گزشتہ روز وہاڑی روڈ پل 14 پر ہونے ...
23/10/2025

افسوسناک خبر

دنیاپور روڈ بھکل بھڑ کے رہائشی محمد منظور کی چار بیٹیاں اور بچوں کی خالہ گزشتہ روز وہاڑی روڈ پل 14 پر ہونے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئی تھی۔

ان سب کا نمازِ جنازہ 23 اکتوبر بروز جمعرات صبح 11 بجے
دنیاپور روڈ بھکل بھڑ منظور کے گھر کے سامنے گراؤنڈ میں میں ادا کیا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم بچیوں اور خاتون کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ 🤲

منجانب: وقار ہنجرا
03268581697

Address

News
Multan
6000

Telephone

+923206817652

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DRH News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DRH News:

Share