
09/07/2025
ملتان: وائلڈ لائف کی غیر قانونی شیروں پر بڑی کارروائی، 6 شیر برآمد، مقدمات درج
ملتان :حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف نے شہری علاقوں میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شیرشاہ بائی پاس کے قریب نجی ہوٹل سے 2 اور فالکن گروپ جہانیاں و بلے کے ڈیرے سے 4 شیر برآمد کر لیے۔
ہوٹل مالک عزیز رفیق سمیت 8 افراد کے خلاف تھانہ مظفرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق عدالت سے شیروں کی مستقل تحویل اور محفوظ مقام پر منتقلی کی اجازت طلب کر لی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہری آبادی میں جنگلی جانور رکھنا ناقابل قبول ہے اور اس خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔