03/03/2026
جب تک دنیا اس سٹیلتھ فلائنگ برڈ کا توڑ نہیں نکال سکتی، اس وقت تک دنیا کا ہر ملک شکست، اندھیرے اور غلامی میں رہے گا۔
امریکہ کا بی ٹو سپرٹ بمبار طیارہ جس نے گزشتہ چالیس سال سے دنیا کے تمام غریب ممالک کو راکھ بنا ڈالا۔
اس وقت تک انٹرنیٹ پر اس طیارے کی مکینیکل انجینیئرنگ سے متعلق جتنا بھی ڈیٹا موجود ہے وہ کافی عرصہ سے سٹڈی کررہا ہوں اور محو حیرت ہوں کہ چالیس سال پہلے بنائے گئے یہ طیارے آج بھی جدید دنیا پر حاوی ہیں۔
خاص بات یہ ہے کہ امریکہ نے اپنا ہر طرح کا جنگی ساز و سامان دوسرے ممالک کو بیچا لیکن یہ سٹیلتھ طیارہ ابھی تک کسی ملک کو نہیں دیا۔
اور ایسے ایک طیارے کی لاگت تقریبا دو بلین ڈالر ہے۔
ظلم پر جذباتی ہونے احتجاج کرنے یا بد دعائیں دینے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پچھلے ڈھائی سو سال سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا تو اب جذباتی ہونے سے کیا بدلے گا؟
صرف ٹیکنالوجی پر کام کرنے اور اس میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
#ابوبکریونس