The Times Of Multan

The Times Of Multan it's about Multan Culture and Food

17/04/2021

Dil ko lagi yay tahreer
😢😢😢
📌 غریب کا دستر خوان 📌
جلدی کرو افطاری کا وقت ہونے والا ہے،
ساجد صاحب گھڑی دیکھتے ہوئے بولے...
شربت بنا لیا بیگم...؟
جی بنا لیا، بیگم نے جواب دیا...
اور لسی بنا لی...؟
جی وہ بھی بنالی ہے، بیگم مسکراتے ہوئے بولیں، ہاں دیکھو تو سہی! گرمی کس قدر شدید ہے، لسی کے بغیر تو گزارا ہی نہیں اور پھر بیگم نے بچوں کے ساتھ ملکر ایک ایک چیز دستر خوان پر سجانا شروع کردی
یہ پکوڑے، یہ سموسے، یہ دہی بڑے، یہ کسٹرڈ، یہ چناچاٹ، یہ فروٹ چاٹ... لسی الگ، روح افزا کا دودھ والا شربت الگ اور بچوں کی فرمائش پر کوئس بھی بنایا گیا...
ارے بیگم! کھجوریں تو لے کر آؤ...
کھجور سے روزہ کھولنا تو سنت ہے بھئی...
جی جی لاتی ہوں، دھورہی ہوں، یہ لیجئے کھجوریں بھی آگئیں، دستر خوان انواع و اقسام کے کھانوں سے سج گیا، بڑے چھوٹے سب بیٹھ کر روزہ کھلنے کا انتظار کرنے لگے، چھوٹا بیٹا اسد کہنے لگا، امی چکن رول تو بنائے نہیں آپ نے...؟
بیٹا اتنا کچھ تو ہے، اب باقی کل بنالیں گے، سب کچھ آج ہی کھانا ہے کیا...؟
اچھا ٹھیک ہے لیکن کل ضرور بنائیے گا امی!
اچھا ٹھیک ہے بیٹا.... ماں نے بڑے پیار سے بیٹے کو بہلایا...
بیگم ! سالن کیا بنایا ہے، نماز کے بعد میں کھانا کھاؤں گا گھر آکر، ساجد صاحب بیگم سے مخاطب ہوکر بولے، جی جی، سالن بھی بنالیا ہے آپ کی پسند کا، کوفتے پہلے ہی بنا کر فریج میں رکھے ہوئے تھے، بس منٹوں میں سالن بھی تیار ہوگیا ہے، بیگم فخر سے مسکرائیں...
واہ جناب، ہماری بیگم کی سلیقہ مندی کے کیا کہنے... ماشاءاللہ
اور پھر سب گھر والوں نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھا دیئے...
"افطار کے وقت روزہ دار کی دعا قبول ہوتی ہے "

==========================

بس ایک دیوار کا ہی تو فرق تھا، دیوار کے اس پار شکیل کا گھر تھا...

==========================

اری نیک بخت کچھ ہے روزہ کھولنے کے لئے...؟
تھکا ماندہ شکیل نقاہت زدہ چہرہ لئے اپنی بیوی سے پوچھ رہا تھا، بیوی کچن سے ہی آواز لگا کر بولی ہاں ہاں اللہ کا شکر ہے، سب کچھ ہے، بھوکے نہیں رہیں گے
اور پھر شکیل کی بیوی رضیہ اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ مل کر دستر خوان لگانے لگی، ابلے ہوئے آلوؤں کا سالن اور روٹیاں دستر خوان پر لاکر رکھ دیں، ساتھ میٹھا شربت بھی، یہ میٹھا شربت وہ "شربت" ہوتا ہے جس میں چینی کے سوا اور کچھ نہ ہو، نہ روح افزا، نہ نورس، نہ کوئی اورمشروب، نہ ہی لیموں، صرف سادہ چینی کا میٹھا پانی اور گنتی کی چھ سات سوکھی سی پکوڑیاں، سوکھی اس لئے کہ ان بیچاری پکوڑیوں کے نصیب میں نہ پیاز نہ آلو نہ پالک، نہ بند گوبھی کچھ بھی نہیں....
کھائیں تو روزہ داروں کے حلق میں اٹکنے لگیں مگر کیا کریں مجبوری ہے نا... آخر غریب کا بھی تو دل چاہتا ہے کچھ چٹ پٹا کھانے کو....

* یہ ہے غریب کا دستر خوان *

شکیل کی دونوں بڑی بیٹیاں جو قرآن مجید کی تلاوت کر رہی تھیں، وہ بھی آکر بیٹھ گئیں اور یہ مختصر سا گھرانہ روزہ کھلنے کا انتظار کرنے لگا...
شکیل نے ایک نظر دستر خوان کی طرف دیکھا اور پھر اپنی تینوں معصوم بیٹیوں کی طرف، دل میں درد کی ایک لہر سی اٹھی......
اس عمر میں بچیوں کے کیا کیا شوق ہوتے ہیں ۔ اور میں تو ان معصوموں کو ڈھنگ سے کھلا بھی نہیں پاتا ۔۔۔۔
افطار کا وقت، قبولیت دعا کا وقت ہوتا ھے ۔ اور وہ سب دستر خوان کے چاروں طرف بیٹھ کر دعائیں مانگنے لگے۔۔۔۔
شکیل کی آنکھوں میں آنسو آگئے،،،، رب کی بارگاہ میں فریاد کرنے لگا....
اے میرے اللہ! میری معصوم بچیوں کے نصیب اچھے کر... آگے کہیں غربت کی چکی میں پسنے سے بچا لینا، میرے مولٰی انہیں نیک، شریف اور خوشحال رشتے عطا فرما، بچیاں بہت سمجھدار اور صبر والی تھیں مگر سب سے چھوٹا بیٹا احمد، وہ یہ سب برداشت نہیں کرپاتا تھا، ابھی میں اسد کے ساتھ اس کے گھر چلاگیا تھا امی... اس کے گھر میں دستر خوان روزانہ بھرا ہوتا ہے ہر طرح کی چیزوں سے، امی ہمارے گھر میں کیوں نہیں ہوتا یہ سب کچھ...؟
احمد ماں کی طرف دیکھ کر منہ بسورنے لگا...
مجھ سے نہیں کھائے جاتے، روز روز کبھی آلو، کھی ٹنڈے، کبھی دال، کتنی دفعہ سمجھایا ہے بیٹے، صبر کرو، اللہ سب ٹھیک کردےگا، رضیہ اپنے بیٹے کو مخاطب کرکے بولی، صبر تو کرتا ہوں امی، مگر کبھی ہفتے میں ایک دفعہ تو اچھا کھلا دیا کریں، کبھی اس شربت میں روح افزا تو ڈال دیا کریں، کبھی تو گوشت یا مرغی کا سالن بنالیا کریں، یہ ٹنڈے، توری اور ابلے آلو ہی ہمارے نصیب میں رہ گئے ہیں کیا...؟
چھوٹا احمد نہ جانے کیوں آج ضبط کے بندھن چھوڑ بیٹھا تھا، ہچکیوں سے رو رہا تھا، ماں کا کلیجہ تڑپ اٹھا، بڑھ کے احمد کو سینے سے لگالیا اور خود بھی سسک سسک کر رونے لگی....
صبر کر میرے لال، صبر کر!
اللہ نے صبر کرنے والوں کے لئے جنت بنائی ہے، وہاں سب کچھ ملے گا بیٹا! صبر کرو.... اور احمد ماں کے سینے سے لگا گھٹ گھٹ کے ہچکیاں بھرتا رہا، ابھی گیارہ، بارہ سال کا ہی تو تھا مگر روزے سب پورے آرہے تھے اس کے، آج نہ جانے کیوں ایسے بکھرا کہ سنبھالنا ہی مشکل ہوگیا....
بچہ ہی تو تھا، اپنے ہی جیسے دوسرے انسانوں کو عیش وعشرت میں دیکھ کر اس کی سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ ہمیں یہ سب کچھ کیوں نہیں حاصل...؟
بچیاں بھی اندر ہی اندر گھٹ رہی تھیں، حالات کو سمجھتی تھیں، اس لئے کبھی کہتی بھی نہ تھیں ماں سے کہ امی جان! صرف افطاری ہی کی کیا بات ہے،
سحری میں بھی تو سوکھی روٹیاں نہیں کھائی جاتیں، کاش کبھی پراٹھا ہی بناکر کھلا دے ماں...
سحری میں دو چمچ دہی ہمیں بھی مل جایا کرے تو کیا ھے...؟
پڑوسن بتارہی تھی، سحری میں دہی کھانے سے پیاس نہیں لگتی، وہ اندر ہی اندر نہ جانے کیا کیا سوچ رہی تھیں اور چھوٹی بیٹی مدیحہ بھی آسمان کی طرف دیکھنے لگی....
پیارے اللہ! تو نے تو اپنی کتاب قرآن مجید میں جگہ جگہ فرمایا ہے :
" اللہ کی راہ میں خرچ کرو"
ابھی تو میں سورہ بقرہ کا ترجمہ پڑھ رہی تھی....
ترجمہ! جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں پھر نہ تو (جس کو دیا اس پر) احسان جتاتے ہیں اور نہ (کسی اور طرح) اس کو اذیت پہنچاتے ہیں تو ان کے لئے ان کے رب کے پاس اس کا ثواب ہے اور (قیامت کے دن ) نہ تو ان کو کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے...

اللہ جی! کیا لوگ قرآن نہیں پڑھتے...؟
کیا قرآن ان کی سمجھ میں نہیں آتا...؟
تو پھر یہ لوگ کیوں اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے...؟
یہ لوگ کیوں نہیں سمجھتے غریب کا بھی تو دل ہوتا ہے، خواہشیں ہوتی ہیں، کبھی کبھی تو ہمارا بھی اچھا کھانے کو دل چاہتا ہے....
میرے پیارے اللہ! میں تجھ سے گلہ نہیں کررہی، تو ہمیں جس حال میں بھی رکھے، ہم تجھ سے راضی ہیں.... میں تو بس اپنے دل کی باتیں تجھ سے کر رہی ہوں.... امی سے کہوں گی تو اور دکھی ہوں گی ناں!
اسی لئے تجھ سے کہتی ہوں پیارے اللہ، کچھ اچھا کھانا کھانے کو بہت دل چاہ رہا ہے، بہت پیاس لگی ہے میرے اللہ! دودھ والا شربت پینے کو بہت جی چاہ رہا ہے... میرے پیارے اللہ! تو ہمیں اپنے فضل سے دنیا میں بھی کھلا اور آخرت میں بھی ہمیں نعمتوں بھری زندگی عطا فرما اور ہمیں اپنا فرمانبردار بنالے،
پیارے اللہ! اپنے خزانوں میں سے ہمیں بہت ساری کھانے کی اچھی اچھی چیزیں عطا فرما...
مدیحہ اپنی ہی رو میں اللہ سے باتیں کیے جارہی تھی...

گھر کا ہر فرد اللہ کے ساتھ مناجات میں مصروف تھا،
افطار سے پہلے کا آدھا گھنٹہ یونہی گزر گیا، اذان ہونے ہی والی تھی کہ کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا...
شکیل نے دروازے پر جاکر دیکھا تو ساجد صاحب کھانے کی ایک بڑی سی ٹرے لئے کھڑے تھے، ساتھ میں ان کا بیٹا بھی شربت کا جگ لیے ہوئے کھڑا تھا...
شکیل حیران ہی رہ گیا، ساجد صاحب نے آگے بڑھ کر سامان نیچے رکھ دیا اور شکیل کے ہاتھ پکڑ کر کھڑے ہوگئے...
مجھے معاف کرنا دوست، ساتھ رہتے ہوئے بھی میں تمہارے حقوق سے غافل رہا، ابھی اسد کے ضد کرنے پر آئسکریم لینے نکلا، تو گلی سے گزرتے ہوئے احمد کی روتی آواز نے میرے قدم جکڑ لیے، مجھے معاف کرنا میرے بھائی، میں ازحد شرمندہ ہوں، میں پیٹ بھر کے کھاتا رہا اور پڑوس کی خبر بھی نہ لی...
اللہ بھی مجھے معاف کرے پھر ایک لفافہ بھی جیب سے نکال کر شکیل کی جیب میں زبردستی ڈال دیا، یہ میری طرف سے تمہارے بچوں کے لئے ہے شکیل! ان کی افطار و سحر کی دعوت اب باقی رمضان میری طرف سے...

ساجد صاحب کے پلٹتے ہی اذان شروع ہوگئی اور احمد خوشی خوشی روح افزا والا دودھ کا شربت پینے لگا اور چھوٹی مدیحہ وہ تو اتنی خوش تھی کہ بس نہیں چل رہا تھا اپنے پیارے اللہ پر قربان ہوجائے۔
وہ کتنا قریب ہے دکھی دلوں کے، کوئی اسے سچے دل سے پکارے تو سہی!!

================

رمضان تو آپس میں رحمت و مودت اور غمخواری کا مہینہ ہے، اللہ کو اپنی نیکیاں دکھلانے کا مہینہ ہے تو پھر کوئی ہے جو اللہ کی راہ میں خرچ کرے، تاکہ وہ اسے ستر گنا (بلکہ اس سے بھی زیادہ) کرکے واپس کردے...

اور دوڑو اس بخشش کی طرف جو تمہارے رب کی طرف سے ہے اور دوڑو اس جنت کی طرف جس کا پھیلاؤ سارے آسمان اور زمین ہیں، جو تیار کی گئی ہے ایسے متقی لوگوں کے لئے جو اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، فراخی میں بھی اور تنگی میں بھی۔ سورہ آل عمران رکوع ١۴

21/03/2021

سیاسی اختلاف کا شکار ہوئے بغیر اس اطلاع کو اپنے دوست احباب اور خاندان کے لوگوں تک پہنچائے.
شکریہ

, مکمل لاک ڈاؤن, تمام پروازیں منسوخ.
#برازیل انتہائی برے حالات اور مکمل لاک ڈاؤن.
#سپین , ایمرجنسی کا نفاذ
#برطانیہ, ایک ماہ کا مزید لاک ڈاؤن
#فرانس, 2 ہفتے,
#جرمنی #اٹلی 4 ہفتے .

ان تمام ترقی یافتہ ممالک نے کنفرم کیا ہے کہ #کورونا کی تیسری لہر کی شدت پہلی سے بہت زیادہ ہے. اس لئے
#ہمیں مکمل احتیاط_برتناہوگی کیونکہ ہم ایک پسماندہ ملک ہیں اور لاک ڈاؤن ہمارے لئے کورونا سے بھی زیادہ خطرناک ہوگا.
تاریخ بتاتی ہے کہ 1917 سے 1919 تک آنے والے Spanish Flu کی تیسری لہر نے لاکھوں جانیں لی تھیں.
پلیز #خودکواوراپنےگھروالوں کومحفوظ بنائے.

#ہاتھوں کوصاف رکھئے
#سماجی فاصلہ قائم_کیجئے

گزشتہ 43 - 44 گھنٹے اس قوم پر بہت بھاری گزر رہے ہیں۔ آپ لوگوں کی تلاش میں نکلا ہوا آرمی کا ہیلی کاپٹر آپ لوگوں کی معلوما...
06/02/2021

گزشتہ 43 - 44 گھنٹے اس قوم پر بہت بھاری گزر رہے ہیں۔ آپ لوگوں کی تلاش میں نکلا ہوا آرمی کا ہیلی کاپٹر آپ لوگوں کی معلومات لانے میں ناکام ہو گیا ہے۔
جذباتیات سے نکل کر میں کہہ رہا ہوں کہ ہم آپ تینوں کو کھونا نہیں چاہتے۔ آپ بس واپس آجائیں۔ پل پل گذرتے ان لمحات میں آپ کے گھر والے جتنے خوف اور امید میں جی رہے ہیں، قوم کے لوگ آپ کے لئے اتنا ہی بےچین اور پریشان ہیں۔
ہم نہیں چاہتے کہ K-2 کے لئے ہمارے دلوں میں موجود محبتیں ماند پڑ جائیں۔
واپس آجائیں، یہ انتظار بہت کھٹن ہوتا جا رہا ہے۔

طالبات سے ہاتھ جوڑ کر التجاباعث فخر یا ندامت۔ ۔ ۔ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں خدارا ہوش کے ناخن لیں اور زرا سوچیںکتنے اچھے ہیں ...
26/01/2021

طالبات سے ہاتھ جوڑ کر التجا
باعث فخر یا ندامت۔ ۔ ۔ فیصلہ آپ کے ہاتھ میں
خدارا ہوش کے ناخن لیں اور زرا سوچیں
کتنے اچھے ہیں وہ مما پاپا۔امی ابو جو صرف و صرف آپ کے مستقبل کی خاطر آپ کو بڑے شہروں میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں۔

آخر کس لئے اپنی شہزادیوں کو اپنے سے دورکرتے ہیں اور ان کی تعلیم پر اپنا پیٹ کاٹ کر اور ضرورتیں محدود کر کے بے دریغ پیسہ خرچ کرتے ہیں؟۔

صرف اس لئے کہ آپ تعلیم حاصل کر کے کامیاب زندگی گزارنے کے قابل بنیں(رانی بن کرزندگی گزاریں)اور ان کافخربنیں۔
اپنے بارے میں نہ سہی،اپنے ماں باپ کاہی کچھ خیال کر لیں اور پلیز پلیز ان کا فخر بنیں۔
لاہور کے نجی ہسپتال میں لڑکی (م)کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والےنوجوان اسامہ کو پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی مدد سےگرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گجرات کی رہائشی لڑکی(م) گھر سے سوا لاکھ روپے رقم لےکر لاہور آئی تھی کہ اس نےیونیورسٹی کی فیس دے کر ڈگری حاصل کرنی ہے۔
مگر تلخ حقیقت یہ تھی کہ لڑکی(م) کی لڑکے اسامہ کی دوستی اور تعلقات تھے۔لڑکی حاملہ تھی۔ملزم اسامہ نے لڑکی کے اسقاط حمل کے لئے رقم کا بھی اسے خود ہی بندوبست کرنے کا کہا۔
لڑکی فیس کے بہانے گھرسے رقم لے کر لاہور آئی تواسامہ اس کا اسقاط حمل کرانے کے لئے ایک نجی کلینک لے گیا۔جہاں لڑکی کوبے ہوش کرنے کے لئے انتھزیا زیادہ دینے کے باعث وہ طبعیت بگڑنے سے ہلاک ہو گئی۔
جس پر اسامہ اسےکلینک سے اٹھا کر کار پرنواب ٹاؤن میں ہسپتال لے آیااور لڑکی کوہسپتال میں مردہ حالت میں چھوڑ کر رفوچکر ہوگیا۔
ہسپتال کے سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس نے گاڑی اور ملزم کا سراغ لگاکر اسامہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی تو تلخ سچ سامنے آگیا۔
دریں اثناء چند روزقبل ٹاؤن شپ میں نجی یونیورسٹی میں زیرتعلیم وہاڑی کی24سالہ طالبہ (الف)کی جانب سے مبینہ طور پرہاسٹل کے کمرے میں گلے میں پھندہ لے کر خودکشی کا افسوسناک واقعہ بھی پیش آیا تھا۔
زمہ دار کون ؟
والدین سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنی بچیوں پر نظررکھیں اوران کے ساتھ دوستی اور اعتماد کا رشتہ قائم کریں،تاکہ بچیاں انتہائی قدم اٹھانے سے گریز کریں۔
ورنہ خدانخواستہ پچھتاوا اور روگ کہیں عمربھر کا مقدر نہ بن جائے۔

12/01/2021

During a robbery in Hong Kong, the bank robber shouted to everyone in the bank:
"Don't move. The money belongs to the Government. Your life belongs to you."

Everyone in the bank laid down quietly.

This is called "Mind Changing Concept” Changing the conventional way of thinking.

When a lady lay on the table provocatively, the robber shouted at her:
"Please be civilised! This is a robbery and not a r**e!"

This is called "Being Professional”
Focus only on what you are trained to do!

When the bank robbers returned home, the younger robber (MBA trained) told the older robber (who has only completed Year 6 in primary school):
"Big brother, let's count how much we got."

The older robber rebutted and said:
"You are very stupid. There is so much money it will take us a long time to count. Tonight, the TV news will tell us how much we robbed from the bank!"

This is called "Experience”
Nowadays, experience is more important than paper qualifications!

After the robbers had left, the bank manager told the bank supervisor to call the police quickly. But the supervisor said to him:
"Wait! Let us take out $10 million from the bank for ourselves and add it to the $70 million that we have previously embezzled from the bank”.

This is called "Swim with the tide”
Converting an unfavorable situation to your advantage!

The supervisor says: "It will be good if there is a robbery every month."

This is called "Changing priority”
Personal Happiness is more important than your job”.

The next day, the TV news reported that $100 million was taken from the bank. The robbers counted and counted and counted, but they could only count $20 million.

The robbers were very angry and complained:
"We risked our lives and only took $20 million. The bank manager took $80 million with a snap of his fingers. It looks like it is better to be educated than to be a thief!"

This is called "Knowledge is worth as much as gold!"

03/01/2021

ملتان، نجی شاپنگ مال Mall of Multan میں گارڈ کی فائرنگ سے 15 سالہ بچہ جاں بحق
ملتان، لطف آباد کا رہائشی علی گارڈ سہیل کی جانب سے فائر لگنے سے چل بسا
ملتان، 15 سالہ علی نجی شاپنگ مال کی کنٹین پر کام کرتا تھا
ملتان، بہاء الدین زکریا پولیس نے موقع پر پہنچ کر گارڈ کو گرفتار کرلیا.

Last night, a 21 year old guy Usama Satti has been killed by ATS Islamabad Police near G-10 Srinagar Highway for just no...
02/01/2021

Last night, a 21 year old guy Usama Satti has been killed by ATS Islamabad Police near G-10 Srinagar Highway for just not stopping his car on police commands.

22 shots were fired on the car out of which 17 shot hit Usama.

5 personnels arrested.

ساہو بنت عبد اللہ المحبوب ، سعودی کاروباری خاتون جن کی دولت کا تخمینہ 8 بلین ڈالر ہے۔  وہ مکہ اور مدینہ میں متعدد رہائشی...
02/01/2021

ساہو بنت عبد اللہ المحبوب ، سعودی کاروباری خاتون جن کی دولت کا تخمینہ 8 بلین ڈالر ہے۔ وہ مکہ اور مدینہ میں متعدد رہائشی جائیدادیں اور ہوٹلوں کے ساتھ ساتھ فرانس اور دیگر ممالک میں ٹاورز کی مالک ہیں۔ اس نے اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کرلی ہے 💞

نیا سال تو اسکا چڑھا ، ہم یونہی پٹاخے پھوڑ ہیں

باقی میرا اندازہ ہے میں نے گلف میں زندگی کا ایک حصہ گزارا ہے اس خاتون نے اس سے شادی ایک خوبصورت دل اور شفاف دماغ دیکھ کر کی ہوگی ۔ ایمانداری کیساتھ ساتھ نیت سوچ دیکھ کر دل ہار بیٹھی ساہو🌷
لالچی اور دولت پر نظر رکھنے والوں کو کون منہ لگاتا ہے

اللہ جوڑی سلامت رکھے اور مجھے بھی کوئی ایسی خاتون ڈرائیور رکھے ۔۔

02/01/2021

Someone have lost black file of original documents includes
Matric , FSC, Pharm D degree, Domicile, original id card and certificates Near Chungi #1, Multan.
If some one find it, kindly contact at:
03045157080

Thanks.

10/12/2020

1. ﮐﺴﯽ ﺷﺨﺺ ﮐﻮ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﺩﻭ ﺑﺎﺭ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺎﻝ ﻣﺖ ﮐﺮﯾﮟ۔ﺍﮔﺮ ﻭﮦ آﭘﮑﯽ ﮐﺎﻝ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﭨﮭﺎﺗﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﮐﺴﯽ ﺍﻭﺭ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮐﺎﻡ ﻣﯿﮟ ﻣﺼﺮﻭﻑ ﮨﯿﮟ۔

2۔ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﻟﯽ ﮔﺊ ﺍﺩﮬﺎﺭ ﺭﻗﻢ ﺍﻧﮑﮯ ﯾﺎﺩ ﺩﻻﻧﮯ ﺳﮯ ﭘﮩﻠﮯ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﺩﯾﮟ ایک ﺭﻭﭘﯿﮧ ﮨﻮ ﯾﺎ 1 ﮐﺮﻭﮌ ﯾﮧ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﮐﯽ ﭘﺨﺘﮕﯽ ﺩﮐﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔

3۔ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺩﻋﻮﺕ ﭘﺮ ﻣﯿﻨﻮ ﭘﺮ ﻣﮩﻨﮕﯽ ﮈﺵ ﮐﺎ ﺁﮈﺭ ﻧﮧ ﺩﯾﮟ . ﺍﮔﺮ ﻣﻤﮑﻦ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﻥ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﯿﮟ ﮐﮧ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﯽ ﭘﺴﻨﺪ ﮐﺎ ﺁﮈﺭ ﺩﯾﮟ۔

4۔ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺳﻮﺍﻻﺕ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﻣﺖ ﭘﻮﭼﮭﯿﮟ جیسا کہ "ﺍﻭﮦ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﯾﺎ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﯾﺎ ﺁﭖ ﻧﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮩﯿﮟ ﺧﺮﯾﺪﺍ؟"
ﺧﺪﺍ ﮐﯽ ﻟﺌﮯ ﯾﮧ ﺁﭖ ﮐﺎ ﻣﺴﺌﻠﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﮯ۔

5۔ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﯿﭽﮭﮯ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺷﺨﺺ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺩﺭﻭﺍﺯﮦ ﮐﮭﻮﻟﯿﮟ . ﮐﻮﺋﯽ ﻓﺮﻕ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﺗﺎ ﮐﮧ ﯾﮧ ﻣﺮﺩ ﮨﮯ ﯾﺎ ﻋﻮﺭﺕ۔
ﺁﭖ ﮐﺎ ﻗﺪ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺍﭼﮭﯽ ﻃﺮﺡ ﺳﮯ ﭘﯿﺶ ﺁﻧﮯ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﻧﮩﯿﮟ ہوتا، ﺑﮍﮬﺘﺎ ﮨﮯ۔

6۔ ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﮐﺴﯽ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭨﯿﮑﺴﯽ ﻟﮯ ﻟﯿﮟ، ﺍﻭﺭ ﮐﺮﺍﯾﮧ ﻭﮦ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﮔﻠﯽ ﺑﺎﺭ آپ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﯾﮟ۔

7۔ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﻧﻈﺮﯾﺎﺕ ﮐﺎ ﺍﺣﺘﺮﺍﻡ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﻧﻔﺮﺕ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟ۔

8۔ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﻧﮧ ﮐﺎﭨﯿﮟ۔

9۔ ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﮐﺴﯽ ہنسی ﻣﺰﺍﻕ ﮐﺮﺭہے ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻟﻄﻒ ﺍﻧﺪﻭﺯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ﺗﻮ ﺭﮎ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﮐﺒﮭﯽ ﺍﯾﺴﺎ ﻧﮧ ﮐﺮﯾﮟ۔

10۔ ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﺁﭘﮑﯽ ﻣﺪﺩ ﮐﺮﮮ ﺗﻮ ﺁﭖ ﺍﺳﮑﺎ ﺷﮑﺮﯾﮧ ﺍﺩﺍ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﮧ ﺿﺮﻭﺭ ﺑﻮﻟﯿﮟ۔

11۔ ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﮐﺮﻧﯽ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮐﺮﯾﮟ۔
ﺍﻭﺭ ﺗﻨﻘﯿﺪ ﺻﺮﻑ ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ ﻣﯿﮟ۔

12۔ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﻭﺯﻥ ﭘﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﺒﺼﺮﮦ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺗﮏ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﻨﺘﯽ۔
ﺑﺲ ﮐﮩﯿﮟ "ﺁﭖ ﺍﭼﮭﮯ ﻧﻈﺮ ﺁﺗﮯ ہیں۔"
ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﻭﺯﻥ ﮐﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﮦ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ۔
13 ﺟﺐ ﮐﻮﺋﯽ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﻓﻮﻥ ﭘﺮ ﺍﯾﮏ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺩﮐﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ، ﺗﻮ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﯾﺎ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﺳﮯ ﺳﻮﺍﺋﭗ ﻧﮧ ﮐﺮیں۔
ﺁﭘﮑﻮ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﺘﮧ ﮐﮧ ﺁﮔﮯ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ۔ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﮩﻦ ﯾﺎ ﺑﯿﻮﯼ ﯾﺎ ﻓﯿﻤﻠﯽ ﮐﯽ ﻓﻮﭨﻮ ﮨﻮﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ۔

14۔ ﺍﮔﺮ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﺗﮭﯽ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﻥ ﮐﻮ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ، ﺗﻮ ﯾﮧ ﻧﮧ ﭘﻮﭼﮭﯿﮟ ﮐﮧ ﮐﺲ ﻟﺌﮯ۔۔۔
ﺑﺲ ﺁﭖ ﺍﭼﮭﯽ ﺻﺤﺖ ﮐﯽ ﺩﻋﺎ ﺩیں۔
ﺍﮔﺮ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﻭﮦ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ۔

15۔ ﺟﺲ ﻃﺮﺡ ﺁﭖ ﺍﯾﮏ ﺳﯽ ﺍﯼ ﺍﻭ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﺣﺘﺮﺍﻡ ﺳﮯ ﭘﯿﺶ ﺁﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺳﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﻓﺲ ﺑﻮﺍﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﭼﻮﮐﯿﺪﺍﺭ ﺍﻭﺭ ﻣﻼﺯﻡ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﭘﯿﺶ ﺁﺋﯿﮟ۔ ﺍﭘﻨﮯ ﺳﮯ ﮐﻢ ﺗﺮ حیثیت ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ آپ کا ﺑﺮﺗﺎٶ ﺁﭘﮑﮯ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﮐﺎ ﺁﺋﯿﻨﮧ ﺩﺍﺭ ﮨﮯ۔

16۔ ﺍﮔﺮ ﮐﻮﺋﯽ ﺷﺨﺺ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺮﺍﮦ ﺭﺍﺳﺖ ﺑﺎﺕ ﮐﺮ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ، ﺗﻮ ﺁﭖ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻓﻮﻥ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﯾﺎ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻣﯿﺴﺞ ﻧﮧ ﺩﯾﮑﮭﯿﮟ ﻧﮧ ﺍﻧﮕﻠﯽ ﭼﻼﺋﯿﮟ۔

17۔ ﺟﺐ ﺗﮏ ﺁﭖ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﻧﮧ ﺟﺎﺋﮯ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﻧﮧ ﺩﯾﮟ۔

18۔ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﻋﺮﺻﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﻼﻗﺎﺕ ﮨﻮﺭﮨﯽ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻋﻤﺮ ﺍﻭﺭ ﺗﻨﺨﻮﺍﮦ ﻧﮧ ﭘﻮﭼﮭﯿﮟ ﺟﺐ ﺗﮏ ﻭﮦ ﺧﻮﺩ ﺍﺱ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺑﺎﺕ ﻧﮧ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮟ۔

19۔ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﺎﻡ ﺳﮯ ﮐﺎﻡ ﺭﮐﮭﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﮐﺴﯽ ﻣﻌﺎﻣﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺩﺧﻞ ﻧﮧ ﺩﯾﮟ ﺟﺐ ﺗﮏ ﺁﭘﮑﻮ ﺩﻋﻮﺕ ﻧﮧ ﺩﯼ ﺟﺎﺋﮯ۔

20۔ ﺍﮔﺮ ﺁﭖ ﮔﻠﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺩﮬﻮﭖ ﮐﺎ ﭼﺸﻤﮧ ﺍﺗﺎﺭ ﺩﯾﮟ۔ ﯾﮧ ﺍﺣﺘﺮﺍﻡ ﮐﯽ ﻧﺸﺎﻧﯽ ﮨﮯ۔

04/12/2020

*سردی*
25 اور 26 دسمبر* سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ھورھی ھے جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ھے جس سے 52سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ھے یہ *سائبیرین ھوائیں* 28 تا 29 دسمبر تک پاکستان ھندوستان کے اندر کاروباری نقل وحمل عام معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر سکتیں ھیں اور اس دوران 26 دسمبر دن 8:41 منٹ پہ مکمل *سورج گرھن* ھوگا جو دن 10:41منٹ پہ ختم ھوگا یہ بیس سال میں بدترین سورج گرھن ھوگا جس سے چمکتا دن سرخ اندھیرے میں بدل جائے گا اور درجہ حرارت مزید گرنے کا خدشہ ھے .
ھم گرم علاقوں میں بسنے والے لوگ اتنی بڑی موسمیاتی تبدیلیوں سے ناآشنا ھونے کی وجہ سے اسکا شکار ھو سکتے ھیں لہزا میرے نوجوان بھائی بہن بچے بھاری بھر کم لباس کے بنا باھر مت نکلیں .اور اپنے اردگرد محلے گلی شہر کے غریب لوگوں کو آگاہ کریں اور گرم کپڑوں سے انکی مدد ضرور کریں .خدا کو اپنی مخلوق سے بہت پیار ھے اور جو اسکی مخلوق کی نوکری کرنے میں لگ جاتا ھے وھی کامیاب اور آسانیاں بانٹنے والا ھے .
اس سردی کی شدید لہر سے *سانس دمہ* کے مریض سب سے زیادہ متاثر ھونگے اور چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کیلیئے *گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمن استعمال کروائیں* .اور بلاضرورت گھر سے باھر نہ نکلنے دیں .میرے اس میسج کو اپنے دوست احباب کے ساتھ شیئر کر کے اس کار خیر کا ضرور حصہ بنیں.
*جزاک اللہ*

02/12/2020

*ضروری اطلاع*

ملتان کے تمام دوستوں سے التماس ہے اپلائیڈ فار موٹرسائیکل گھر کھڑی کردیں اور بغیر کاغذات موٹرسائیکل روڈ پر نہ لائیں اسکے علاوہ تین سوار ہو کر روڈ پر آنے سے پرہیز کریں پھر نہیں کہنا پتہ نہیں تھا بہت زیادہ سختی کردی گئی ہے لہذا کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئیے قانون کی مکمل پاسداری کریں سپرداری کے بغیر کوئی موٹرسائیکل نہیں ملے گی پریشانی سے بچیں تاکہ سفارش کروانے کی ضرورت محسوس نہ ہو اور سفارش کروانے والا شرمندہ نہ ہو سب ملازم بھائیوں کی نوکری کا خیال کریں۔
*سی پی او ملتان اور ایس ایس پی آپریشن ملتان کی طرف سے سخت احکامات جاری ہوئے ہیں تین سوار ، بغیر نمبر ، بغیر کاغذات موٹرسائیکل تھانہ میں بند کردی جائے۔*

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Times Of Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share