Education Department & Government Employees News

Education Department & Government Employees News Education Department News .
(1)

New trends, teaching skills,
Ethical issues, Islamic quotes.
خاص طور پر سرکاری سکولز و اساتذہ کے بارے درست معلومات کی فراہمی اور ان کے مسائل پر آواز اٹھانا
✨ محمد جاوید اقبال خان

ضلع میانوالی  24 اگست 2026 کو سکول دوبارہ کھل رہے ہیں!🎉🎊۔CEO ایجوکیشن میانوالی کی تمام سرکاری و نجی سکول سربراہان کو ہدا...
22/08/2026

ضلع میانوالی
24 اگست 2026 کو سکول دوبارہ کھل رہے ہیں!
🎉🎊۔CEO ایجوکیشن میانوالی کی تمام سرکاری و نجی سکول سربراہان کو ہدایت -
💐🎈🎋 طلباء کا پرتپاک استقبال، پھول، بینرز، غباروں اور خوشگوار ماحول سے کیا جائے

💢ڈسٹرکٹ میانوالی 🕖سکول ٹائمنگ نوٹیفکیشن ↙️
22/08/2026

💢ڈسٹرکٹ میانوالی
🕖سکول ٹائمنگ نوٹیفکیشن ↙️

22/08/2026

💢STIs and CTIs Update...
💥وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا دو ٹوک موقف:
👈🏼کنٹریکٹ صرف 9 ماہ کا ہوگا، چھٹیوں کی تنخواہ نہیں ملے گی اور تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

شاندار کارکردگی دکھانے کے باوجود اساتذہ کا مطالبہ مسترد۔
کہا گیا کہ نئی بھرتی کی بجائے ایکسٹینشن ملنا ہی کافی ہے

❓ تنخواہوں میں اضافہ نہیں کر سکتے تو چھٹیوں کی تنخواہ تو دینی چاہئے؟
نوجوانوں کا اتنا تو حق بنتا ہے۔۔؟


21/08/2026

آج زرا تعلیم سے ہٹ کے۔۔۔💔
💓 ہمارا دل تو پاکستان کے سبز پرچم کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔۔

🇵🇰 عبرت ناک شکست۔۔۔۔۔🏏
مگر کیا مسئلہ صرف کرکٹ کا ہے؟

😭انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی اننگز
اور 103 رنز سے شکست نے ایک بار پھر کئی سوالات کھڑے کر دیے۔
کبھی ہماری بیٹنگ اور بولنگ دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتی تھی،
آج ہم اپنی ہی طاقت کے میدان میں آخری نمبروں پر دکھائی دے رہے ہیں۔
❓ آخر ہر شعبے میں یہ مسلسل تنزلی کیوں؟
❓ ٹیلنٹ کی کمی ہے یا نظام کی؟
❓ مسئلہ کھلاڑیوں کا ہے، سلیکشن کا یا کرکٹ کی ناقص منصوبہ بندی کا؟
پاکستان میں ٹیلنٹ آج بھی موجود ہے، مگر کیا ہمارا نظام اسے تراشنے اور آگے لانے میں ناکام ہو رہا ہے؟
❓❓ آپ کے خیال میں پاکستانی کرکٹ کی اس زوال کی سب سے بڑی وجہ کیا ہے؟

21/08/2026

New School Schedule 🕞


21/08/2026

نئے سکول ٹائمنگ نوٹیفکیشن میں جمعہ کی چھٹی کا ٹائم 12:45 غیر مناسب ہے یہ 12:00 بجے ہونا چاہئے
❓آپ کیا کہتے ہیں؟

🕞پنجاب سکول ٹائمنگ ..💥توقع کے مطابق جمعہ کی چھٹی ختم، ہفتہ/ Saturday  کی چھٹی برقرار 📄محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا نوٹیف...
21/08/2026

🕞پنجاب سکول ٹائمنگ ..
💥توقع کے مطابق جمعہ کی چھٹی ختم، ہفتہ/ Saturday کی چھٹی برقرار
📄محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا نوٹیفکیشن جاری
مورخہ 21 اگست 2026

📣حکومت پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ 24 اگست 2026 سے پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے۔

👈🏼نئے اوقات کار (24 اگست تا 15 اکتوبر 2026):

💢سنگل شفٹ سکول:
پیر تا جمعرات: صبح 8:00 سے دوپہر 1:30 بجے تک
جمعہ: صبح 8:00 سے 12:45 بجے تک

💢ڈبل شفٹ / آفٹرنون سکول:
مارننگ شفٹ (پیر تا جمعرات) 8:00 تا 12:30، جمعہ 8:00 تا 12:00
ایوننگ شفٹ (پیر تا جمعرات) 1:00 تا 5:30، جمعہ 2:00 تا 5:30 بجے

🫵🏼نوٹ: گرلز سکولوں کے اوقات میں ضلعی انتظامیہ 15 منٹ کی کمی بیشی کر سکتی ہے


💢 لاہور: سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 2021 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کنٹریکٹ بنیادوں ...
21/08/2026

💢 لاہور: سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 2021 میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بی ایس-17 کی ریگولر ہونے کی پٹیشن مسترد کر دی ہے۔

💢 محکمہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ آسامیاں اشتہار اور تقرر نامہ کی شرائط کے مطابق کنٹریکٹ پر تھیں، اس لیے انہیں مستقل نہیں کیا جا سکتا۔


💢 فیڈرل گورنمنٹ نے🎉 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ پاکستان بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے↙️
21/08/2026

💢 فیڈرل گورنمنٹ نے
🎉 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ پاکستان بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے↙️

💢اہم خبر برائے PMS کے امیدواران✨پنجاب حکومت نے PMS کی عمر کی حد میں 2 سال کی خصوصی رعایت دے دی📄حکومت پنجاب (S&GAD) نے مو...
21/08/2026

💢اہم خبر برائے PMS کے امیدواران

✨پنجاب حکومت نے PMS کی عمر کی حد میں 2 سال کی خصوصی رعایت دے دی

📄حکومت پنجاب (S&GAD) نے مورخہ 19 اگست 2026 کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

📝پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت 2026 اور 2027 میں ہونے والے Combined Competitive Examination برائے PMS (BS-17) کے لیے عمر کی بالائی حد میں 2 سال کی رعایت دی گئی ہے۔

اب 30 سال کی بجائے 32 سال تک کے امیدوار بھی اپلائی کر سکیں گے۔

یہ رعایت صرف ایک بار کے لیے ہے اور اس کا اطلاق یکم جنوری 2026 سے 31 دسمبر 2027 تک ہونے والی بھرتیوں پر ہوگا۔

👈🏼یہ ان ہزاروں امیدواروں کے لیے بہترین موقع ہے جو عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے مقابلے سے باہر ہو گئے تھے۔

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Education Department & Government Employees News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share