Seen News

Seen News Visit Our Youtube Channel For More Updates
https://www.youtube.com/

06/10/2026

آزر بائجان کی ڈیانا بھی زبردستی ڈی پورٹ۔۔۔۔

کراچی (سین نیوز) پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا انکشاف: 32 سال تک پولیس افسر بن کر راج کرنے والا شخص "جعلی" نکلاسندھ پولیس ...
06/10/2026

کراچی (سین نیوز) پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا انکشاف: 32 سال تک پولیس افسر بن کر راج کرنے والا شخص "جعلی" نکلا
سندھ پولیس میں بدعنوانی اور دھوکہ دہی کا ایک ایسا انوکھا معاملہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو دنگ کر دیا ہے۔
اعجاز ترین نامی شخص 1989ء میں مبینہ طور پر ایک جعلی تقرر نامے پر بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی ہوا اور پھر سندھ کی اہم سیاسی شخصیات سے قربتیں بڑھا کر عدم استحقاق ترقیاں پاتا رہا وہ اسی جعلسازی کے سہارے ترقی کرتے کرتے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اور پھر قائم مقام سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جیسے اعلیٰ ترین عہدوں تک پہنچ گیا اور نوابشاہ سمیت کئی شہروں میں ان اہم پوسٹوں پر فائز رہ کر 32 سال تک سرکاری مراعات اور پُرآسائش زندگی کے مزے لیتا رہا
دلچسپ بات یہ ہے کہ اعجاز ترین شاید اپنی ریٹائرمنٹ تک آرام سے نوکری کر جاتا لیکن لالچ بری بلا ہے، اس لیے موصوف نے ایس ایس پی سینیارٹی کے لیے خود ہی عدالت میں اپیل دائر کر دی جب عدالت کے حکم پر محکمے نے ان کے پرانے ریکارڈ کی باریک بینی سے چھان بین کی تو یہ ہلاکت خیز انکشاف ہوا کہ جناب کا تو بنیادی تعیناتی کا حکم نامہ ہی سرے سے جعلی تھا اور وہ قانون کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اس مقام تک پہنچے تھے
اس سنگین دھوکہ دہی کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد آئی جی سندھ نے عدالت کے حکم پر نہ صرف انہیں نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے بلکہ 32 سال تک قومی خزانے سے لی جانے والی تمام تنخواہیں اور سرکاری مراعات بھی واپس جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے قانون کے رکھوالوں کی ناک کے نیچے اتنے طویل عرصے تک ہونے والا یہ کھلواڑ ہمارے پورے نظام کی ناکامی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے جس نے پولیس کے پورے سیکیورٹی اور ویریفکیشن سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا ہے

06/10/2026

Speech in District Bar Multan


06/10/2026

وفاقی حکومت کے ڈھائی ہزار سے زائد افسران کی دوہری شہریت کا انکشاف

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ڈھائی ہزار سے زائد افسران اور ان کے اہلخانہ کی دوہری یا غیرملکی شہریت رکھنے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ پانچ لاکھ کے قریب وفاقی ملازمین کی دوہری یا غیرملکی شہریت کی چھان بین جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کے ذریعے اب تک ساڑھے تین لاکھ سرکاری ملازمین کی شہریت سے متعلق جانچ پڑتال مکمل کی جا چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق سول سرونٹس رولز 2026ء کی روشنی میں تمام سرکاری ملازمین کے لیے اپنی دوہری یا غیرملکی شہریت ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی شہریت سے متعلق معلومات ایف آئی اے امیگریشن کے ذریعے بیرون ملک سفری دستاویزات اور دیگر ریکارڈ کی مدد سے چیک کی جا رہی ہیں۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سات سو چھپن افسران اور ان کے فیملی ممبران نے اپنی دوہری شہریت ظاہر نہیں کی، جبکہ انویسٹی گیشن ٹیم نے دوہری شہریت رکھنے والے 24 سو سے زائد افسران کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 96 افسران اور ان کی بیویاں صرف غیرملکی شہریت رکھتی ہیں، جبکہ 12 سو سے زائد سرکاری افسران کی بیویوں کے پاس بھی دوہری یا غیرملکی شہریت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب 1680 افسران اور ان کی بیویوں نے اپنی دوہری شہریت پہلے ہی ڈکلیئر کر دی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وفاقی اداروں کی جانب سے تمام متعلقہ ملازمین کو دوہری یا غیرملکی شہریت سے متعلق تفصیلات اور حلف نامے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 9 اکتوبر تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دوہری یا غیرملکی شہریت چھپانے والے افسران کے خلاف سول سرونٹس ڈسپلن رولز 2020ء کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پولیس، ایڈمنسٹریٹو سروس، سیکریٹریٹ اور آفس مینجمنٹ گروپ سمیت مختلف سروس گروپس کے افسران سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، جبکہ ایف بی آر سمیت 40 وزارتوں اور ڈویژنز کو دوہری شہریت رکھنے والے افسران سے باقاعدہ ڈیکلریشن لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی افسران کی دوہری یا غیرملکی شہریت کی تصدیق کے لیے بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے، جبکہ ایف آئی اے امیگریشن کے ریکارڈ سے حاصل ہونے والی معلومات کو سرکاری ملازمین کی جانب سے جمع کرائے گئے ڈیکلریشنز سے بھی ملایا جا رہا ہے۔

06/10/2026

ایک معصومانہ سوال!
گلی محلے میں خواتین کو ہراساں کرنے پر نیفے میں پسٹل چل جاتا ہے، تو تعلیمی اداروں میں ہراسمنٹ پر استثنیٰ کیوں؟

Address

Opposite To WASA Office Hasan Parwana Colony
Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Seen News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Seen News:

Shortcuts

Share