
06/09/2023
سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے چہلم حضرت امام حسینؓ 20 صفرالمظفر مورخہ 07 ستمبر 2023ء کے جلوس ہائے کے سلسلہ میں ٹریفک روٹ پلان جاری کر دیا
حسین آگاہی بازار ، حسین آگاہی چوک تا گھنٹہ گھر چوک ، گھنٹہ گھر چوک تاکچہری چوک صبح 6 بجے سے جلوس کے اختتام تک ٹریفک کیلئے بند رھے گا
گڑ منڈی ، چوک بازار ، اندرون حسین آگاہی ، اور اندرون بوہڑ گیٹ روڈ صبح 6 بجے سے جلوس کے اختتام تک ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔