Umair TikTok Wala

Directions Website Contact the business

Umair TikTok Wala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Umair TikTok Wala, Digital creator, Multan, Multan.

حج اپڈیٹ، 4 اکتوبر 2026سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگیسرکاری عازمین حج دوسری قسط 5 سے 20 اکتو...
04/10/2026

حج اپڈیٹ، 4 اکتوبر 2026

سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی

سرکاری عازمین حج دوسری قسط 5 سے 20 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے

دوسری قسط کی ادائیگی بھی نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل سے ہوگی

حج پیکیج تبدیل کرنے کی سہولت آج رات 12 بجے بند کردی جائے گی

پیکیج ترمیم کے خواہشمند عازمین حج آج رات 12 بجے سے پہلے کارروائی مکمل کرلیں

دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا لازمی قرار

میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل حج پورٹل پر اپ لوڈ ہوگا

دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر

مقررہ تاریخ تک دوسری قسط جمع نہ کرانے پر حج درخواست منسوخ تصور ہوگی

درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں جمع شدہ واجبات اکاونٹ واپس کر دیے جائیں گے۔

عمرہ ادا کرنے کا آسان طریقہ — مرحلہ وار رہنمائی 🕋۱۔ غسل: احرام سے پہلے پاکی و طہارت کے لیے غسل کریں۔۲۔ احرام: میقات سے پ...
04/10/2026

عمرہ ادا کرنے کا آسان طریقہ — مرحلہ وار رہنمائی 🕋
۱۔ غسل: احرام سے پہلے پاکی و طہارت کے لیے غسل کریں۔
۲۔ احرام: میقات سے پہلے احرام کی تیاری کریں۔ مرد احرام کی دو چادریں پہنیں، جبکہ خواتین شرعی پردے کے مطابق معمول کے لباس میں رہیں۔
۳۔ دو رکعت نفل: اگر مکروہ وقت نہ ہو تو دو رکعت نفل ادا کریں۔
۴۔ نیت: میقات سے آگے جانے سے پہلے دل سے عمرہ کی نیت کریں۔
۵۔ تلبیہ: نیت کے بعد تلبیہ پڑھیں:
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ۔
۶۔ طواف: خانہ کعبہ کے گرد سات چکر مکمل کریں۔ ہر چکر حجرِ اسود کی سمت سے شروع اور وہیں مکمل ہوتا ہے، جبکہ کعبہ آپ کے بائیں جانب رہتا ہے۔
۷۔ دو رکعت نماز: طواف کے بعد مقامِ ابراہیم کے پیچھے جگہ ملے تو دو رکعت پڑھیں۔ رش ہو تو مسجدِ حرام میں دوسری مناسب جگہ نماز ادا کریں، راستہ نہ روکیں۔
۸۔ زم زم: زم زم پیئیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔
۹۔ سعی: صفا سے شروع کرکے صفا اور مروہ کے درمیان سات چکر مکمل کریں۔ صفا سے مروہ جانا ایک چکر اور واپس صفا آنا دوسرا چکر ہے۔ ساتواں چکر مروہ پر مکمل ہوگا۔
۱۰۔ حلق یا قصر: مرد سر منڈوائیں یا پورے سر کے بال چھوٹے کروائیں۔ خواتین اپنے بالوں کے سروں سے تقریباً ایک پور کے برابر کاٹیں۔
۱۱۔ عمرہ مکمل: بال منڈوانے یا کٹوانے کے بعد احرام کی پابندیاں ختم ہو جاتی ہیں اور آپ معمول کے کپڑے پہن سکتے ہیں۔
🤲 اللہ تعالیٰ آپ کا عمرہ قبول فرمائے۔ آمین!
یہ مختصر رہنمائی ہے؛ تمام مراحل کا حکم یکساں نہیں۔ تفصیلی مسائل مستند عالم سے معلوم کریں۔

01/10/2026

Hajj Umrah Updates

10/09/2026

سونے سے پہلے اپنے ہاتھوں سے خوبصورت نام محمّد ایک دفعہ لکھتے جاؤ صبح اٹھنے سے پہلے ایک ہزار کمنٹ چاہیے محمّد کے نام کے ❤️

08/09/2026

یا اللہ میرے رزق میں وسعت، کاروبار میں برکت اور نظرِ بد سے حفاظت فرما
مجھے دین و دنیا کی بھلائی کے ساتھ معاشرے میں عزت اور ترقی والا مقام عطا فرما

07/09/2026

اپنی مالی حالت کو کبھی بھی مستقل مت سمجھیں،
اللہ تعالیٰ اسے پل بھر میں بدل سکتا ہے۔

Address

Multan
Multan
59130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Umair TikTok Wala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Umair TikTok Wala:

Shortcuts

Share