Khabr-e-Pakistan

Khabr-e-Pakistan Latest news politics, current affairs, general knowledge, and education.

20/06/2024
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حال ہی میں بتایا ہے کہ اگر وہ 24 گھنٹے کے لیے ملک کے وزیر اعظم بنے تو کیا کریں گے۔فواد...
19/03/2022

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حال ہی میں بتایا ہے کہ اگر وہ 24 گھنٹے کے لیے ملک کے وزیر اعظم بنے تو کیا کریں گے۔

فواد چوہدری نے ویب سائٹ ’دی کرنٹ‘ کو ایک انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے کئی سیاسی سوالات سمیت یہ سوال بھی کیا۔

فواد چوہدری نے جواب میں ذرا سیاسی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ ملک چلانا بہت مشکل ہے، 24 گھنٹوں میں کچھ نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسئلوں کی بڑی گہری جڑیں ہیں، یہاں جو اب تک ہم نے کوششیں کی ہیں اس کا مسلسل ہونا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے دوران انٹرویو کہا کہ پاکستان میں پاور سینٹر بہت زیادہ ہیں، پانچ چھ پاور سینٹر ہیں اور کسی کو نہیں پتا کہ اس نے کرنا کیا ہے۔

جواب کے اختتام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’اس ملک کو چلانا بڑا مشکل کام ہے۔‘

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا ایک گروپ بنا لیں اور اس کا نام ’چھوٹا ڈان گروپ‘ رکھ لیں، شہباز شریف زیادہ سے زیادہ چھوٹے ڈان بن سکتے ہیں وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

مریم نواز کو فواد چوہدری نے مشورہ دیا کہ گھر پر آرام سکون کریں کیونکہ ابھی آپ کا وقت نہیں آیا۔

وفاقی وزیر نے آخری پاکستانی فلم دیکھنے سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ آخری فلم انہوں نے ’کھیل کھیل میں‘ دیکھی تھی۔ انہوں نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت شاندار فلم ہے باقی سب کو بھی لازماً دیکھنی چاہیے۔

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن نے پلان اے کے ساتھ پلان بی بھی بنا لیا۔ ایکسپریس نیوز ک...
19/03/2022

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے اپوزیشن نے پلان اے کے ساتھ پلان بی بھی بنا لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپنی تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے پلان اے میں فیصلہ کیا تھا کہ وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا جائے گا، اور عمران خان پر مسلسل دباؤ بڑھایا جاتا رہے گا۔ حکومتی اتحادی جماعتوں اور پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ رابطے بھی اسی پلان کا حصہ تھے،اور اپوزیشن ہر صورت میں حکومت پر نفسیاتی دباؤ برقرار رکھے گی۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں پلان بی بھی بنا لیا ہے، جس پر عمل تحریک کی ناکامی کے بعد کیا جائے گا۔ پلان بی کے سلسلے میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں انتہائی کم وقت میں پھر اقدام اٹھایا جائے گا، اور وزیراعظم پر اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے دباؤ بڑھایا جائے گا، جب کہ پلان بھی میں حکومتی منحرف ارکان کے استعفے دینے کا بھی آپشن رکھا گیا ہے۔
اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کسی بھی صورت اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے، تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں اعتماد کا ووٹ لینے کا قانون و آئینی طریق کار کے مطابق مطالبہ کیا جائے گا، صدر مملکت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو تحریری طور پر اس معاملے پر آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد میں کامیابی کے لئے 172 ارکان پورے کرنے ہیں اور وزیراعظم کو بھی اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے 172 کا ہندسہ پورا کرنا ہوگا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو حالیہ صورتحال میں وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی بھی امید ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے مائنس ون فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو مائنس ون کی سوچ یابا...
19/03/2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے مائنس ون فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو مائنس ون کی سوچ یابات کرتے ہیں ان کیلئے”بلی کےخواب میں چھیچھڑے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے لکھا کہ مائنس مائنس کرتے وہ خود مائنس ہوگئے، ہمارے نزدیک عمران خان کےبغیرپی ٹی آئی کا تصور بھی نہیں، عمران خان تحریک انصاف ہیں اور تحریک انصاف عمران خان ہے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹ میں اپنی ایک نایاب تصویر شیئر کی، جو کہ پی ٹی آئی کے قیام کی ابتدائی وقت کی ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ عمران خان نے اسلاموفوبیا کےخلاف آواز بلند کی اور رسول پاکﷺکی شان میں گستاخی پربھی بھرپور آواز بلند کی، پہلی بار کسی لیڈر نےاسلاموفوبیا کیخلاف دن منانے کی قرارداد منظور کرائی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جو عمران خان کو چھوڑ کر گیا اس کیلئے اپنے حلقے سے جیتنا بھی مشکل ہو جائے گا۔

ٹویٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں ، عام انتخابات 2023 میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہو گی ، اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ایک ٹکٹ کے 10،10 طلبگار ہوں گے ۔

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا ہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز...
19/03/2022

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے اسلام آباد میں سندھ ہاو¿س پر ہونے والے واقعہ کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور متحدہ اپوزیشن کی قیادت کو بھی مشورہ دیا ہے جلسے جلوس اور دھرنے کے بجائے تمام معاملات کو پار لیمنٹ میں حل کیا جائے،توڑ پھوڑ اور احتجاج کی سیاست سے ملک میں جمہوری نظام کو شدید خطرات لاحق نظر آ رہے ہیں۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وزیر اعظم جمہوری نظام اور پی ٹی آئی کی حکومت کو بچانے کے لئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیں اور اپنی جماعت سے نئے وزیر اعظم کی تقرری کردیں، ماضی کی حکومتوں میں وزیر اعظم تبدیل ہوتے رہے ہیں اور جمہوریت بھی جاری رہی۔ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور پی ٹی آئی تنہائی کی جانب بڑھ رہی ہے جس سے اس کی سیاسی مستقبل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ارکان قومی اسمبلی کی خریدو فروخت کا حکومتی الزا...
18/03/2022

سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت نے ارکان قومی اسمبلی کی خریدو فروخت کا حکومتی الزام مسترد کردیا۔

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھاکہ آج کل ٹی وی اور اخباروں میں آ رہا ہے کہ نوٹوں کی بوریاں کھل گئی ہیں، حتیٰ کہ وزیراعظم نے بھی سندھ ہاؤس میں نوٹوں کی بوریاں کھلنے کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عدم اعتماد کی پہلی تحریک ہے جس میں نہ کوئی ووٹ خرید رہا ہے اور نہ کوئی ووٹ بیچ رہا ہے، یہ محض پراپیگنڈا ہے۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھاکہ حکومت تو ہمیشہ جلسے جلوس روکنے کی کوشش کرتی ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایک ہی ایشو پر جلسہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن حکومتی اعلانات دیکھتے ہوئے ہی جلسوں پر اصرار کر رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے اپیل کی کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں اپنے جلسے جلوسوں کا پروگرام ملتوی کر دیں، ان جلسے جلوسوں میں اگرکوئی مر گیا یا مروا دیا گیا توسب پچھتائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ 10 لاکھ کے مجمع سے گزر کر عمران خان کے خلاف ووٹ ڈالنا ہو گا، جب کوئی ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کر لے تواسے 10 لاکھ تو کیا 10 کروڑ کا مجمع بھی نہیں روک سکتا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزرا کی جانب سے عدم اعتماد کے معاملے پر ارکان کی خریدو فروخت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔اے...
18/03/2022

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنان کے دھاوے کی مذمت کرتا ہوں، سندھ ہاؤس پر آنے والے ارکان قومی اسمبلی کو بھی گرفتار کرنے کا کہا ہے، آئی جی سندھ کو بھی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سمیت سب سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد کی سیکیورٹی پہلے سے ہی سخت ہے، جو بھی ارکان اسمبلی ملوث ہیں انہیں بھی گرفتار ہونا چاہیے، ارکان اسمبلی اور کارکنان کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل تحریک انصاف کے مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل ہو گئے تھے۔

سندھ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنوں کا مظاہرہ جاری تھا کہ اس دوران مشتعل کارکن گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔

کارکنوں کو روکنے کے لیے سندھ پولیس کی جانب سے کوششیں کی گئیں تاہم درجنوں کارکن اندر داخل ہو کر کے احتجاج کرنے میں کامیاب ہوئے۔

کارکنوں نے ہاتھوں لاٹھیاں اور لوٹے بھی اٹھا رکھے تھے، درجنوں کارکن سندھ ہاؤس کا داخلی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو پولیس نے انہیں مزید آگے بڑھنے سے روک دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم منحرف ارکان کی ہر جائز بات سننے کو تیار ہیں لیکن تحریک انصاف میں ’’مائنس ون‘‘...
18/03/2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم منحرف ارکان کی ہر جائز بات سننے کو تیار ہیں لیکن تحریک انصاف میں ’’مائنس ون‘‘کی کوئی گنجائش نہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اسد عمر کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف میں’’مائنس ون‘‘کی کوئی گنجائش نہیں۔ جہاں تک بات ہے کہ منحرف ارکان کی تو ہم ان کی ہر جائز بات سننے کو بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین ہیں ان کی جگہ کوئی نہیں لےسکتا، منحرف معزز ممبران سے کہتا ہوں کہ اپنے فیصلے پر غورکریں وہ مخالفین کی گود میں بیٹھ مستقبل نہیں سنوار سکتے ہیں،کہ بلے کے نشان پر منتخب ہونیوالوں سے ووٹر کی توقعات ہوں گی، گلےشکوے گھر گھر میں ہوتے ہیں جو دور بھی ہوجاتے ہیں، گلے شکوے ختم ہوجاتے ہیں ان کو ختم کیاجاسکتاہے، بحیثیت دوست منحرف اراکین سے کہتاہوں فیصلے پر نظرثانی کریں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ایم این ایز سندھ ہاؤس میں بھی بیٹھےہیں، منحرف ارکان ٹھنڈے دن سے سوچیں اور تول کر بولیں، سیاسی فیصلہ یہ نہیں ہوگا کہ آپ مینڈیٹ سے ہٹ جائیں، منحرف ارکان نے جماعت سے ہٹ کر فیصلہ کیا تو بڑی سیاسی غلطی ہوگی، منحرف ارکان کو پتہ ہوگا آئین کیا کہتا ہے، پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرکے ٹکٹ لینے والوں پر ڈسپلنری ایکشن لاگوہوتا ہے، اس اپیل کے باوجود کوئی منحرف ہوتاہے تو شوکاز نوٹس دیاجائیگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کا سندھ میں گورنرراج لگانے کا ارادہ نہ تھا اور نہ ہے، گورنرراج پرسب کی متفقہ رائےتھی فی الحال ضرورت نہیں کیونکہ گورنرراج سے متعلق ماضی کے تجربات ہمارے سامنے ہیں، بلاول بھٹو سعیدغنی پریشان نہ ہوں پی ٹی آئی کا کوئی ایسا ارادہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیا ن لیگ بھی مائنس ون پر متفق ہوئی تھی؟ آج شہبازشریف نوازشریف کی جگہ نہیں لےسکتا، میری سیاسی رائے ہے کہ اتحادی ن لیگ پر کبھی بھروسہ نہیں کرینگے کیونکہ جب کابینہ میں ن لیگ وزراکی اکثریت ہوگی تو اتحادی کیسے کام کر سکیں گے، اپوزیشن کو ان تمام صورتحال کو دیکھ کر سوچناضرور چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 4 سال میں ایم کیوایم کیساتھ جو سلوک ہوا وہ پوشیدہ نہیں، پیپلزپارٹی نے کراچی کے شہریوں کا جو حال کیا،کیاایم کیوایم غافل ہے؟ اتحادیوں کے مزاج اور سوچ کو اچھی طرح سمجھتاہوں، ہمارے اتحادی سیاسی فیصلہ کرتے ہیں، قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ اتحادی چھوڑ گئے یا چھوڑ جائیں گے، میں آج بھی یہی کہہ رہاہوں ہمارے اتحادی ہمیں نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر خارجہ بولے کہ ایک طرف افغان صورتحال، دوسری طرف بھارت نے میزائل پر وضاحت نہیں کی، روس یوکرین معاملے پر دنیا میں یورپ میں قیامت ہے، کیا اس ماحول میں ملک عدم استحکام کا متحمل ہوسکتاہے،ملک کی معیشت اوپر جارہی ہے تو کیا یہ عدم استحکام کا بوجھ برداشت کرپائےگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پنجابی فلم نہیں پارلیمنٹ آف پاکستان ہے، عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے اور اسے شکست دینگے، ہم جمہوری اور سیاسی طریقے سے عدم اعتماد کو شکست دینگے، راستے میں رکاوٹ بننا پختہ سیاسی سوچ کی نفی اور پروپیگنڈا ہے، تصادم کا ہمارا ارادہ نہیں ہے اور نہ ہوگا، یہ ہمارا طریقہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے بلدیاتی بل کا حلیہ پیپلزپارٹی نے بگاڑا، اب سندھ بھی نئی کروٹ لینے کو تیار ہے، سندھ کےسرکاری وسائل استعمال کرکے پیپلز پارٹی والے اسلام آئے کوئی پریشانی ہوئی، چیلنج کس کو دینا ہے بلاول بچہ ہے، آصف زرداری کے وزن کے نیچے پوری پارٹی دب رہی ہے، آصف زرداری اوربلاول بانی چیئرمین ذوالفقاربھٹوکی جگہ نہیں لےسکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سندھ میں گورنر رول کا آپشن ہے مگرفی الحال عمل نہیں کرینگے،27تاریخ کو جلسے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 25تاریخ کورانا ثنا اللہ آجائیں ان کو پانی بھی پلائیں گے بلکہ شاہ صاحب نے اتنی شریفانہ پریس کانفرنس کی ہےاب کھانا بھی کھلانا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ سندھ ہاؤس میں قید کئے گئے، انہیں آزاد فیصلوں کا اختیار نہیں، آج ہم نے انکی ووٹنگ کیلئے بحث کی ہے، ہارس ٹریڈنگ کیلئے سپریم کورٹ سے پوچھا جا رہا ہے، شوکاز نوٹس اسپیکر کو چلے جائیں گے، سپریم کورٹ روزانہ سماعت کرے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ آرٹیکل 63ون اے کےتحت دو الگ الگ چیزیں ہورہی ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا اسپیکر کی صوابدید ہے، ہمیں قومی اسمبلی اجلاس کیلئے جلدی نہیں اسپیکر کا اختیار ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے بغیر تحریک انصاف کچھ بھی نہیں ہے، مائنس عمران خان کا مطلب مائنس پی ٹی آئی ہے،

ان کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان واپس نہیں آتے تو آئین کےتحت شوکاز نوٹس ہوگا،آئین کی ضرورت ہے کہ پہلے شوکاز نوٹس ایشو کیا جائے، آج شام شوکاز نوٹس جاری کردیئے جائینگے، یہ واضح لکیر ہے کہ کون پاکستان کیساتھ کھڑا ہوگا اورکون نہیں۔ ان شااللہ عمران خان نے واپس 172کیساتھ آنا، قوم دیکھ رہی ہے،

اسد عمر نے مزید کہا کہ منحرف اراکین کے رشتےداروں نے رابطہ کیا کہ ہم اپنے لوگوں کو سمجھائینگے، ایک سے زیادہ لوگوں نے باہر ہم سے رابطے بھی کئے ہیں، پارٹی کی طرف سے ڈرانے دھمکانے کی کوئی سیاست نہیں ہے، نہ ہی پارٹی نے ایسی کوئی ہدایت کی ہے، جی ڈی اے مکمل طریقےسے پی ٹی آئی کیساتھ ہے۔

Address

Multan, Punjab
Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khabr-e-Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Khabr-e-Pakistan:

Share