Up to date

Up to date digital creator

شادی ایک جنگی جہاز کی طرح ہے، اور شوہر پائلیٹ ہے...! اگر پائلیٹ عقلمند اور تربیت یافتہ ہے تو طوفان کے درمیان بھی جہاز سک...
16/07/2025

شادی ایک جنگی جہاز کی طرح ہے، اور شوہر پائلیٹ ہے...!

اگر پائلیٹ عقلمند اور تربیت یافتہ ہے تو طوفان کے درمیان بھی جہاز سکون سے سفر کرے گا۔
بیوی فطرتاً ایک حساس اور جذباتی وجود ہے، شوہر کا اچھا برتاؤ کرنے کے انداز سے بہت متاثر ہوتی ہے۔ اگر اسے پیار اور توجہ دی جائے اور شوہر کے ساتھ بیوی خود کو محفوظ اور مطمئن محسوس کرے گی تو شوہر کے لیے اس کے جذبات بڑھیں گے اور پورے گھر میں نیوکلیئر زبردست دھماکہ ہوگا جس کی وجہ سے خوشی اور سکون کی ریڈی ایشن پھیلے گی.
لیکن اگر شوہر ظالم یا لاتعلق ہے، تو وہ اس کے اندر گھٹن اور دھوکہ دہی کا بارود بھرے گا، اور ایسی بیوی اپنے ساتھ جڑے ہوے رشتوں پر نفرت کے گولے برسائے گی جس سے تعلقات کشیدہ اور ممکنہ طور پر رافیل کی طرح خاتمے کا باعث بنے گا۔

⚫ شوہر ازدواجی تعلق کا بنیادی محور ہے:
وہ اپنے گھر کو جنت یا جہنم بنانے کے قابل ہے۔ تعریف اور احترام کے ساتھ، اسے ایک محبت کرنے والی اور معاون بیوی ملے گی، غفلت اور خشکی، اور سمجھ اور تعریف کی کمی کی وجہ سے، اسے ایک ذہنی طور پر تھکی ہوئی عورت ملے گی، جو محبت پیش کرنے سے قاصر ہے۔ رشتہ نہ صرف ذمہ داریوں پر استوار ہوتا ہے، بلکہ حقیقی احساسات، گہری سمجھ، اور شکر گزاری اور محبت کے اظہار کے لیے مہربان الفاظ پر مبنی ہوتا ہے۔

⚫👈ہر جوڑے کے لیے تجاویز جو کامیاب ازدواجی زندگی چاہتے ہیں:

1.👈فیصلہ کرنے سے پہلے سنیں: ایک عورت کو ہمیشہ حل کی ضرورت نہیں ہوتی، بلکہ ایک نرم سینہ جو اس کی بات سنتا ہے اور اس پر مشتمل ہوتا ہے۔

2.👈اسکا شکریہ ادا کریں: ایک شکریہ کا لفظ بیوی کی روح کو حفاظت اور سکون میں بحال کر دیتا ہے۔ مہربان لفظ کو معمولی نہ سمجھیں۔

3.👈. اپنے رشتے کی رازداری کی حفاظت کریں: مسائل آپ کے درمیان حل ہوسکتے ہیں، لوگوں کے بیچھ میں نہیں۔ گھر اور ازدواجی رشتے کو مقدس رکھیں۔
4.👈سہارا بنیں بوجھ نہیں: اسے بتائیں کہ آپ میری زندگی کے ساتھی ہیں، کوئی اضافی بوجھ نہیں۔ اسے یہ احساس دلائیں کہ آپ واقعی محفوظ ہیں۔


💬 : شادی کوئی ثابت کرنے والی بنیاد یا تنازعہ نہیں ہے، بلکہ ایک گرمجوشی سے گلے لگانا ہے جو دونوں فریقوں کو محبت کا احساس دلاتا ہے۔ بیوی اور شوہر ایک دوسرے کے لیے وہ سکون بنیں جو آپ اپنے لیے چاہتے ہیں، نہ کہ وہ تھکاوٹ جس سے آپ بھاگتے ہیں۔۔❤️

کُچھ رشتے منزل کے لیے نہیں، سبق کے لیے ہوتے ہیں...جن تعلقات کا کوئی مستقبل نہ ہو،انھیں زبردستی نِبھانا خُود پر ظُلم ہے۔ہ...
16/07/2025

کُچھ رشتے منزل کے لیے نہیں، سبق کے لیے ہوتے ہیں...
جن تعلقات کا کوئی مستقبل نہ ہو،
انھیں زبردستی نِبھانا خُود پر ظُلم ہے۔
ہم ہر کسی سے جُڑ سکتے ہیں،
مگر ہر کوئی ہمارے نصیب کا حصہ نہیں ہوتا۔
خُوش فہمیوں میں جینے سے بہتر ہے حقیقت مان لی جائے۔
کبھی کبھی "چھوڑ دینا" ہی سب سے بڑا "سہارا" ہوتا ہے۔۔۔
بہت کچھ چھوڑتے ہیں نا ہم تو جو رشتہ درد دیتا ہے اسے بھی چھوڑ دیں ۔۔

جس شخص کی خاطر تیرا یہ حال ہے 'محسن
اُس نے تیرے مر جانے پہ رونا بھی نہیں

امی کہتی ہیں،پتر، جِن کو چھوڑا جائے، اُنہیں دِل سے چھوڑا جاتا ہے۔بار بار مُڑ کر دیکھنے سے کُچھ نہیں مِلتا، صرف اپنے ہی ز...
16/07/2025

امی کہتی ہیں،
پتر، جِن کو چھوڑا جائے، اُنہیں دِل سے چھوڑا جاتا ہے۔
بار بار مُڑ کر دیکھنے سے کُچھ نہیں مِلتا، صرف اپنے ہی زخم دوبارہ رسنے لگتے ہیں۔
دِل میں جو ادُھوری اُمیدیں بچی ہوتی ہیں، وہی سب سے زیادہ تکلیف دیتی ہیں۔
چھوڑ دینا اگر ضروری ہو جائے تو مُکمل چھوڑو۔
تبھی دل بھی سلامت رہتا ہے، اور سفر بھی آسان ہوتا ہے۔

ہفتے والے دن مجھے الائیڈ بینک کے آفیشل نمبر سے پانچ بار وقتاً فوقتاً OTP کوڈ موصول ہوا. جس سے مجھے فوراً سمجھ آ گئی کہ ک...
16/07/2025

ہفتے والے دن مجھے الائیڈ بینک کے آفیشل نمبر سے پانچ بار وقتاً فوقتاً OTP کوڈ موصول ہوا. جس سے مجھے فوراً سمجھ آ گئی کہ کوئی بے غیرتی کر رہا ہے. خیر میں کال کا انتظار کرنے لگا کہ دیکھتے ہیں کون کال کرتا ہے. دو تین گھنٹے بعد مجھے بالآخر الائیڈ بینک کے ہیڈ آفس کے آفیشل نمبر سے کال آ گئی. میرا نام لے کر کہتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ بلاک ہو رہا ہے. اپنی آن لائن ویریفکیشن کروائیں. میں نے کہا کیسی ویریفکیشن جناب؟ کہتا ہے آپ سے کچھ سوالات پوچھے جائیں گے جن کے آپ نے جواب دینے ہیں. میں نے کہا جناب اگر میرے اکاؤنٹ میں کوئی مسئلہ ہے تو میری برانچ میں رابطہ کریں. جو بھی ویریفکیشن مطلوب ہیں میں بینک جا کر کروا لوں گا. آن لائن میں کوئی ویریفکیشن نہیں کرواؤں گا. میرا جواب سن کر اس کا لہجہ بدل گیا. کہتا ہے آپ کو میری بات سمجھ آ رہی ہے؟ میں نے کہا فراڈیے تیری بات مجھے سمجھ آ رہی ہے. ابھی کے ابھی فون بند کر ورنہ تیرا میں وہ حال کروں گا کہ تیری نسلیں یاد رکھیں گی. کہتا ہے میں آپ کی کمپلین کرتا ہوں ایف آئی اے کو. آپ پر مقدمہ ہو گا. میں نے اسے پھر وہ سنائیں جن کا وہ حقدار تھا. فون کٹا اور آدھے ہی منٹ میں ایف آئی اے والے فراڈیے کا بھی فون آ گیا. کہتا ہے آپ کی کمپلین آئی ہے کہ آپ نے اپنی ویریفکیشن نہیں کروائی. میں نے پہلے ہاتھ ہی اسے وہی سنائیں جو سننے کا وہ حقدار تھا. کہتا ہے آپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. آپ کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا. آپ کا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا جائے گا. میں نے کہا تیری اتنی اوقات نہیں ہے کہ تو میرا اکاؤنٹ بند کرے. ساتھ ہی فون کاٹ گیا. 😂😂
آج میں بینک گیا. میں نے بینک منیجر کو سارا قصہ سنایا اور نمبرز بھی دکھائے. منیجر کا کہنا تھا کہ یہ فراڈ گزشتہ کچھ سالوں سے شروع ہوا ہے. آپ نے بہت اچھا کیا. صرف ایک OTP ہی ہے جس سے آپ محفوظ رہ سکتے ہیں. دوسرا یہ کہ جب بھی ایسی کال آئے، بے شک وہ کال میں ہی آپ کو کروں. آپ نے اکاؤنٹ ڈیٹیلز اور پرسنل انفارمیشن کبھی بھی کسی سے شیئر نہیں کرنی. ورنہ اکاؤنٹ میں جو کچھ ہو گا، جائے گا اور واپسی کی کوئی امید بھی نہیں ہو گی. بینک منیجر بھی حیران تھا کہ نمبر بالکل وہی ہے جو ہیڈ آفس کا نمبر ہے. سکرین شاٹ چسپاں کر رہا ہوں. آپ بھی ہوشیار رہیں. اگلا نمبر آپ کا بھی ہو سکتا ہے.
حافظ صفی اللہ صدیقی

15/07/2025

Join my Whatsup channel

نوکری یا کام ڈھونڈنا شادی کے لیے لڑکی ڈھونڈنے کے جیسا ہی ہے...فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں صرف امیدوار کی تعلیم، دانت اور ق...
15/07/2025

نوکری یا کام ڈھونڈنا شادی کے لیے لڑکی ڈھونڈنے کے جیسا ہی ہے...

فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں صرف امیدوار کی تعلیم، دانت اور قد، کاٹھ دیکھا جاتا ہے...

صنفِ مخالف کے بہت سے عاشق ہوتے ہیں مگر قرار کسی ایک کو ہی ملتا ہے...

ایسے میں 10 میل دور سے بے روزگاری کی بو سونگھ لینے والی پھپھو فوراً گھر آ دھمکتی ہے....

اور پھر شروع ہوتے ہیں وسیم بادانی کے معصومانہ سوالات:

بیٹا سیٹل ہو گئے؟

کہاں نوکری کر رہے ہو ؟

کتنی CGPA تھی ؟

شادی کب کر رہے ہو ؟

امیدوار سوالات کے پتھراؤ سے بچ بھی جائے تو طعن و تشنی سے نہیں بچ سکتا...مثلاً:

"میرے فراز کی تو 80 ہزار کی نوکری لگ گئی "

"چھوٹے کو دبئی سے آفر آگئی ہے "

"اور میری فرزانہ مزید پڑھنے کینیڈا جا رہی ہے "

ایسے میں والدین کی ہم پر پڑنے والی قہر بڑی نگاہ کسی موٌدبانہ گالی سے کم نہیں ہوتے...

اور انسان کا دل چاہتا ہے اگلی صبح پو پھٹنے سے پہلے ہی سارے زمانے کو بِنا بتائے ایک جائے نماز اور لوٹا لے کر جنگلات میں نکل جائے...

اور جن صاحبان کو امید چھو کر بھی نہ گزری ہو وہ گوگل میپ پر قریب ترین ریل کی پٹری کی لوکیشن ڈھونڈنے لگتے ہیں...

مگر گھبرائیں نہیں...

اس معاشی بانجھ پن کا علاج ممکن ہے...

یونیورسٹی اور کالج نے آپ کو بہت کچھ دیا مگر خود کو بیچنے کا ہنر نہیں سکھایا...

کچھ کو یہ ہنر وقت خود ہی سکھاتا ہے اور کچھ اس ہنر کو با علم لوگوں سے سیکھ لیتے ہیں...

مگر اول الذکر میں وقت زیادہ لگتا ہے اور وقت ہی ہے جو ہمارے پاس نہیں ہے...

لہذا آئیں اپ کے اس مسئلے کو حل کرتے ہیں...

صرف تین ماہ اور ایک ہزار روپے فی مہینہ کی قلیل رقم کے عیوض ہم آپ کو سکھائیں گے 12 ہفتوں میں 12 ڈیجیٹل سکلز...

زندگی کو ایک موقع اور دیں اور خدا تعالی کی رحمت سے مایوس نہ ہوں... (لا تقنطوا من رحمة الله)

اب بس اگلا قدم یہ ہے کہ نیچے کمینٹ میں "رحمت" لکھ دیں...

اللہ تعالی اپ سب کا حامی و ناصر ہو...

نوٹ: اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی دی ہوئی قلیل رقم سے میں بہت امیر ہو سکتا ہوں تو مجھے امیر ہونے سے بچا لیجئے اور اس پوسٹ کو اگنور کر دیجئے کیونکہ مجھے اس پروگرام کے لیے بہت کم اور ستھرے لوگ درکار ہیں...

مرد کو ہینڈل کرنا اصل میں یہ سیٹ ہی عورت کی ہے،عورت ہی اس کو پیدا کرتی ہے ، زنانہ وارڈ میں اس کانزول ہوتا ہے، عورتیں ہی ...
15/07/2025

مرد کو ہینڈل کرنا اصل میں یہ سیٹ ہی عورت کی ہے،
عورت ہی اس کو پیدا کرتی ہے ، زنانہ وارڈ میں اس کا
نزول ہوتا ہے، عورتیں ہی اس کو خوش آمدید کہتی ہیں ،

عورت ہی اسے پالتی اور اس کی تربیت کرتی ہے اچھی ہو یا
بری، پھر ہار سنگھار کر کے اسے دوسری عورت کو سونپ
دیتی ہے ، لہذا ہر ماں یہ دیکھ لیا کرے کہ وہ اپنا لعل کس
کو سونپ رہی ہے !

اس کی میت بھی عورتوں میں ہی پڑی ہوتی ہے، مرد
صرف اٹھانے آتے ہیں ! عورت کے بگاڑے کو عورت ہی
سدھار سکتی ہے، ماں کے بگاڑے ہوئے کو بیوی ہی سدھار
سکتی ہے ، اور ماں کے سدھارے کو بیوی ہی بگاڑ سکتی
ہے،
اس کا پاس ورڈ password ازل سے عورت کے پاس ہے،
اور یہ ہمیشہ ماں یا بہنوں یا بیوی کے درمیان فٹ بال بنا
رہتا ہے جو اپنی اپنی مرضی کی گیم اس پر کھیلتی اور اس
کی سیٹنگز تبدیل کرتی رہتی ہے، ماں کی سیٹنگز بیوی
رات کو تبدیل کر دیتی ہے صبح اماں ایک پھونک سے وہ ہٹا
کر دوبارہ فیکٹری سیٹنگز ریسٹور کر لیتی ہے، بس اتنی
ساری کہانی ہے اس بیچارے مرد کی...😎😎

 ...؟عورت شادی اس لیے کرتی ہے کہ اسے سکون، محبت اور رحمت ملےاور اگر یہ سب نہ ملے تو وہ بدقسمت رہے گی چاہے محل میں بھی رہ...
13/07/2025

...؟

عورت شادی اس لیے کرتی ہے کہ اسے سکون، محبت اور رحمت ملے
اور اگر یہ سب نہ ملے تو وہ بدقسمت رہے گی چاہے محل میں بھی رہ رہی ہو!
کچھ مرد جب ان کی بیویاں شکایت کرتی ہیں تو کہتے ہیں کہ وہ کھا رہی ہے، پی رہی ہے اور اچھی زندگی گزار رہی ہے! اور میں اور کیا کروں؟
جب تم اسے کھانا کھلاتے ہو اور پلاتے ہو تو یہ اس کا حق ہے، تمہارا احسان نہیں کہ ہر بار اسے جتاؤ!کیوںکہ اللہ پاک نے تمہیں عورتوں پر حاکم کیا ہے
تمہاری بیوی تمہارے ساتھ صرف کھانے کے لیے نہیں آئی!!!!
تمہاری بیوی تمہارے لیے اپنا گھر ملک اور نوکری چھوڑ سکتی ہے اور پردیس میں رہتی ہے اور راضی رہتی ہے تاکہ تمہارے قریب رہے...
تمہارا فرض ہے کہ تم اس کا خاندان، اس کا سہارا، اس کا محبوب بنو
کیونکہ جب اس نے اپنے گھر والوں کو چھوڑا تو اسے امید تھی کہ تم سب کچھ بنو گے.
اور اس نے یقین کیا کہ تم اس کی دنیا میں سب کچھ ہو...
اگر مرد اپنی بیوی کی عزت کرنا جان لے، اسے سنبھالنا جان لے
اور اسے اس کی اہمیت کا احساس دلائے...
اللہ کی قسم! ہر شوہر اپنی بیوی کے ساتھ خوش رہے گا...
معاف کرنا، کوئی عورت طلاق صرف اسی وقت مانگتی ہے جب اسے اس مرد میں اپنا حق ضائع ہوتا نظر آئے جسے اس نے سب لوگوں میں سے چنا تھا...
عورت کو محبت، توجہ، اپنائیت، سہارا چاہیے، اس کی رائے لو، اس سے بات کرو، اس کی اہمیت کم کرنے کی کوشش نہ کرو...
بدقسمتی سے انسان کسی چیز کی قدر نہیں کرتا
جب تک وہ اس سے چھن نہ جائے...
جس نے ایک مخلص عورت کی محبت کھو دی، اس نے اپنی پوری زندگی کھو دی...
کاش ہر کوئی سمجھے اور ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق سیکھے... عورتوں کے ساتھ بھلائی کرو...
کاش ہم اللہ کا خوف کریں اور عورتوں کے معاملے میں اس کا لحاظ رکھیں
شیخ الشعراوی سے پوچھا گیا: آپ نے اپنے بیٹے کو شادی کے وقت کیا نصیحت کی؟
کہا: بیٹا! یہ عورت باپ، ماں، بھائی، بہن سب چھوڑ کر صرف تمہارے لیے آئی ہے، تو تم اس کے لیے یہ سب بن جانا!!

اس کے لیے مرد بنو، اس پر مرد نہ بنو!

آج کل ازدواجی زندگی میں ایک بڑا مسئلہ یہ بن چکا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے وقت اور توجہ نہیں نکالتے۔ بیویاں، جو دن...
13/07/2025

آج کل ازدواجی زندگی میں ایک بڑا مسئلہ یہ بن چکا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے وقت اور توجہ نہیں نکالتے۔ بیویاں، جو دن بھر بچوں، گھر کے کاموں اور ذمہ داریوں میں مصروف رہتی ہیں، اکثر خود کو سنوارنے اور شوہر کے لیے تیار ہونے کا موقع ہی نہیں نکال پاتیں۔ جب شوہر تھکا ہارا گھر آتا ہے تو سامنے وہی تھکا چہرہ، بے ترتیب لباس، بکھرے بال اور غصے بھرا لہجہ ہوتا ہے۔ ایسے میں باتوں کا آغاز شکایات سے ہوتا ہے کہ "آپ فلاں چیز لانا بھول گئے ہوں گے، آپ سے کوئی کام سیدھے طریقے سے ہوتا ہی نہیں" وغیرہ۔

یہی رویہ آہستہ آہستہ مرد کو بیوی سے دور کر دیتا ہے۔ وہ دل لگانے کو موبائل، ٹی وی یا دوستوں کی محفل میں سکون تلاش کرنے لگتا ہے۔ اگر ایمان اور خدا کا خوف زندہ ہو تو وہ خود کو قابو میں رکھتا ہے، لیکن اگر وہ نہ ہو تو ممکن ہے کہ اس کی توجہ کسی اور جانب چلی جائے، جو کہ بہت افسوسناک بات ہے۔

ہر شوہر کی فطرت میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کی بیوی خوبصورت، خوشبو دار، نرم مزاج اور پرکشش ہو۔ وہ چاہتا ہے کہ بیوی اس سے پیار بھرے انداز میں گفتگو کرے۔ لیکن اکثر خواتین کا جواب یہی ہوتا ہے کہ "بچوں کے بعد یہ سب نہیں ہو پاتا، گھر کون سنبھالے گا؟" یقیناً یہ سب اہم ذمہ داریاں ہیں، مگر شوہر بھی دن بھر کے تھکے ہارے، ذہنی بوجھ سے بھرے دل کے ساتھ گھر لوٹتا ہے، اور اسے بھی ایک نرم گوشہ چاہیے ہوتا ہے۔

نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مرد گھر میں بے سکونی محسوس کرتا ہے، دوستوں میں یا موبائل میں وقت گزارنے لگتا ہے، اور پھر دیر سے گھر آنا معمول بن جاتا ہے۔ جب ایک بیوی اپنے شوہر کے لیے محبت اور کشش کا ماحول بناتی ہے، خود کو تھوڑا سا سنوار لیتی ہے، لہجے میں نرمی رکھتی ہے تو یہی شوہر دفتر سے جلدی چھٹی لے کر گھر آنے کی کوشش کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ کا بھی حکم ہے کہ عورت اپنے شوہر کے لیے زینت اختیار کرے تاکہ شوہر کا دل اپنی بیوی سے لگا رہے اور وہ کسی غلط راستے کی طرف نہ جائے۔ پردے کا حکم غیر مردوں کے لیے ہے، لیکن بدقسمتی سے بعض خواتین صرف باہر نکلتے وقت یا کسی تقریب میں سجاوٹ اور خوشبو پر زور دیتی ہیں، جبکہ شوہر کے سامنے سادگی اور بے توجہی ہوتی ہے۔

یہ بات صرف خواتین تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ مردوں کو بھی چاہیے کہ وہ بیوی کے پاس آئیں تو خود کو صاف ستھرا رکھیں، کپڑے ترتیب میں ہوں، جسم سے اچھی خوشبو آئے، چہرے پر مسکراہٹ ہو، بال سنوارے ہوں۔ بیوی بھی چاہتی ہے کہ اس کا شوہر جوان، توانا، صاف ستھرا اور خوش اخلاق نظر آئے۔

اصل بات یہ ہے کہ دونوں کو ایک دوسرے کے لیے وقت نکالنا ہوگا، ایک دوسرے کی خاطر خود کو بہتر بنانا ہوگا۔ اس سے نہ صرف محبت میں اضافہ ہوگا بلکہ گھر کا ماحول بھی خوشگوار بنے گا۔

بیویوں کا ذکر اس لیے زیادہ ہوا کیونکہ عموماً وہ گھر اور بچوں کی مصروفیت میں خود کو بھول جاتی ہیں، مگر شوہر کو وقت دینا بھی ایک بہت اہم فریضہ ہے۔ شوہر کی توجہ، محبت، اور دل جیتنے کے لیے تھوڑا سا وقت، تھوڑا سا اہتمام بہت کچھ بدل سکتا ہے۔

مختصر بات یہ ہے کہ آج کے دور میں کسی کے پاس وقت نہیں ہوتا، مگر وقت نکالنا پڑتا ہے۔ اگر میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے سنورنے، وقت دینے اور محبت سے پیش آنے کو اہمیت نہیں دیں گے، تو ازدواجی زندگی میں مسائل پیدا ہوں گے۔ اس لیے دونوں کو مل کر اپنا کردار نبھانا ہوگا، تاکہ رشتہ مضبوط، خوبصورت اور خوشحال بن سکے۔

بیٹی کی سب سے بڑی دشمن… اس کی دوست ہو سکتی ہےعورت کی فطرت میں یہ بات شامل ہے کہ وہ جس لڑکی سے دل سے محبت کرتی ہے، اس سے ...
13/07/2025

بیٹی کی سب سے بڑی دشمن… اس کی دوست ہو سکتی ہے

عورت کی فطرت میں یہ بات شامل ہے کہ وہ جس لڑکی سے دل سے محبت کرتی ہے، اس سے بہت جلد متاثر بھی ہو جاتی ہے۔ اس کی باتوں، انداز، لباس، چال دین، حیاء، سب کچھ اپنا لیتی ہے۔ اس لیے اگر آپ کے پاس بیٹی ہے تو یہ باتیں ضرور یاد رکھیں

🔸 بیٹی نے اچانک نماز چھوڑ دی؟
🔹 دیکھیں وہ کس کے ساتھ وقت گزار رہی ہے

🔸 بیٹی نے پردے سے تنگ آ کر شکوہ شروع کر دیا؟
🔹 دھیان دیں، اس کی دوست کس مزاج کی ہے

🔸 داماد کو شکایت ہے کہ بیوی بدل گئی ہے؟
🔹 اس سے پوچھیں: بیٹی کس عورت کی صحبت میں رہنے لگی ہے؟

🔸 بیٹی کے اخلاق بگڑ گئے؟
🔹 اس کے پیچھے اکثر ایک "دوست" ہوتی ہے۔

🔸 تعلیم میں کمی، توجہ کا فقدان؟
🔹 اسکول میں کس کے ساتھ بیٹھتی ہے، معلوم کریں

🔸 موبائل یا تصاویر کے اسکینڈل اکثر کہاں سے نکلتے ہیں؟
🔹 "دوستوں" سے ہی

🔸 شرم و حیاء جو بچپن سے سکھائی تھی، اب کہاں گئی؟
🔹 جو صحبت میں بیٹھی ہے، وہی اس کو بدل رہی ہے۔

🔸 لڑکے نمبر کیسے جان گئے؟
🔹 جواب ایک ہی ہے اُس کی دوست۔

🔸 اچانک جھوٹ اور چھپانے کی عادت؟
🔹 اس کے پیچھے بھی دوست ہے

✅ میں یہ نہیں کہتا کہ ہر غلطی صرف دوست کی وجہ سے ہوتی ہے، لیکن یہ طے ہے کہ بیٹی کے اندر اچانک آنے والی 70 فیصد تبدیلیاں اس کی دوستوں کی وجہ سے آتی ہیں

✅ اکثر دو لڑکیوں کی دوستی بہت گہری نظر آتی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ایسی دوستیوں میں چغل خوری، حسد اور مطلب پرستی چھپی ہوتی ہے۔ ان کی آپس کی باتیں اکثر ایک دوسرے کو نیچا دکھانے یا بگاڑنے کے لیے ہوتی ہیں، نہ کہ سنوارنے کے لیے

چند سنہری مشورے، ایک بھائی کی طرف سے بہنوں کے لیے

❤️ اپنے والد کی دوست بنو، ان سے جھگڑا نہ کرو
❤️ اپنے شوہر کی اطاعت کرو، اس کی بات مانو
❤️ عورتوں کی بھیڑ سے بچو، بعض اوقات سگی بہن بھی جلتی ہے
❤️ ہر نصیحت خیرخواہی نہیں ہوتی، اکثر نصیحتیں حسد اور سازش ہوتی ہیں
❤️ موبائل نمبر صرف گھر والوں کو دو، دوستوں سے بچاؤ
❤️ انسٹاگرام، فیس بک کی دوستیاں دھوکہ ہیں ان کو صرف سیکھنے کے لیے استعمال کرو
❤️ اپنے ذہن میں حدیں قائم کرو: نماز، پردہ، شوہر کی عزت، باپ اور بھائی کی عزت
❤️ زیادہ بولنا چھوڑ دو، نوے فیصد عورتیں راز نہیں رکھتیں

بہت سے دوست اور رشتہ داروں سے آپ کنارہ کشی کرتے ہیں اور وہ بھی اس امید پر کہ کسی دن انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا....مگر...
13/07/2025

بہت سے دوست اور رشتہ داروں سے آپ کنارہ کشی کرتے ہیں اور وہ بھی اس امید پر کہ کسی دن انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوگا....

مگر افسوس!

شاید ہزار میں سے کوئی ایک ایسا واقعہ گزرا ہو کہ بھولا واپس لوٹ آئے...

ورنہ انسان ہمیشہ اپنی انا کی تسکین ہی چاہتا ہے

اور بہت سے لوگ اس ڈر سے نہیں پلٹتے کہ شاید دوسرا بندہ اور ذلیل کرے گا

یقین کیجییے ٹک ٹاک کے اس دور میں کسی کو آپکی خاموشی سے گھنٹہ فرق نہیں پڑتا

اس لئیے سب سے پہلے تو خود کو خاص سمجھنا چھوڑیں

آپ کی ذات کی رتی برابر اوقات نہیں ہے.... نہ تو دوستوں میں، نہ ماں باپ کے سامنے اور نہ ہی دفتر میں

ہاں جن کی عزت ہے تو وہ صرف انکے مال اور عہدے کی

زمین سے دو منزل اوپر ایک اپارٹمینٹ میں مَیں بھی اکیلا ہی رہتا ہوں

سوشل چینلز پر کل ملا کر دو لاکھ فالؤور ہیں مگر کیا آج میں غائب ہو جاؤں تو کسی کو فرق پڑے گا؟

جواب ہے نہیں

تو زندگی میں غصّہ دکھا کر کبھی غائب نہ ہوں کہ آپکی قدر بڑھ جائے گی

قبرستان ان لوگوں سے بھرا پڑا ہے جو سمجھتے تھے کہ انکے بغیر دنیا نہیں چلے گی

محبت بانٹیں اور سب کو دل سے معاف کر کے آگے بڑھ جائیں

زندگی نفرتوں کے لئیے بہت چھوٹی ہے

12/07/2025

تین فطری قوانین – کڑوے ضرور ہیں، مگر سچ ہیں…

پہلا قانون فطرت:
جیسے کھیت میں اگر بیج نہ بویا جائے تو خود بخود گھاس اُگ آتی ہے،
ویسے ہی اگر دماغ کو اچھی سوچ، علم، اور مثبت خیالات سے نہ بھرا جائے
تو منفی سوچ، وسوسے اور بےکار خیالات اُس میں جگہ بنا لیتے ہیں۔
یاد رکھیں! خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے۔

🤝 #دوسرا قانون فطرت:
انسان وہی بانٹتا ہے جو اُس کے اندر ہوتا ہے:
خوش انسان خوشیاں بانٹتا ہے،
غمگین انسان غم بانٹتا ہے،
عالم علم بانٹتا ہے،
دیندار انسان دین بانٹتا ہے،
اور ڈرا ہوا انسان صرف خوف پھیلاتا ہے۔
اس لیے خود کو بہتر بنائیں تاکہ آپ کے ذریعے دنیا بھی بہتر ہو۔

🍽 #تیسرا قانون فطرت:
جو کچھ بھی زندگی میں حاصل ہو، اُس کو “ہضم کرنا” سیکھیں!
کیونکہ جو چیز ہضم نہ ہو، وہ زہر بن جاتی ہے:
مال ہضم نہ ہو تو ریاکاری،
تعریف ہضم نہ ہو تو غرور،
تنقید ہضم نہ ہو تو دشمنی،
غم ہضم نہ ہو تو مایوسی،
اور طاقت ہضم نہ ہو تو تباہی کا باعث بنتی ہے۔

🌟 زندگی کو سادہ، بامقصد، اور بااخلاق بنائیں۔
لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، اپنے لیے نہیں تو دوسروں کے لیے جئیں…
کیونکہ یہی فطرت کا اصل پیغام ہے۔

Address

Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Up to date posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Up to date:

Share