UNN HD

UNN HD UNN HD

ڈیرہ غازی خان کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کی محکمہ  ٹورازم کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس پریس کانفرنس میں منیجر ...
16/10/2025

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری کی محکمہ ٹورازم کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس

پریس کانفرنس میں منیجر ایونٹ نعمان خان اور ریجنل منیجر حیدر رضا کی شرکت

تھل جیپ ریلی 2025 کے انتظامات مکمل

تھل جیپ ریلی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کی عکاس ہے۔۔۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری

دسویں تھل جیپ ریلی 6 تا 9 نومبر 2025 کو منعقد ہوگی کمشنر اشفاق احمد چوہدری

100 سے زائد قومی و بین الاقوامی ریسرز کی شرکت کریں گے کمشنر اشفاق احمد چوہدری

13 کیٹیگریز میں ریس، ڈرٹ بائیک مقابلے بھی شامل ہیں

200 کلومیٹر طویل ٹریک، مڈ پوائنٹ ضلع لیہ کا چوبارہ ہوگا

لیہ اور مظفرگڑھ میں ثقافتی شوز، چوبارہ میں میلہ بھی ہوگا ۔کمشنر

سکیورٹی، ٹریفک، میڈیکل اور دیگر سہولیات کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں کمشنر

گزشتہ سال ایک لاکھ افراد نے تھل جیپ ریلی میں شرکت کی۔۔۔۔نعمان خان منیجر ایونٹ

اس سال خواتین کے لیے دو الگ کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں۔نعمان خان

ایونٹ میں بین الاقوامی ڈرائیورز کی شرکت متوقع ہے ۔منیجر ایونٹ

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنے کا اعلان کارکنان کو تحمل سے کام لینے کی اپیل‏وزیراع...
16/10/2025

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرنے کا اعلان
کارکنان کو تحمل سے کام لینے کی اپیل‏وزیراعلٰی سہیل آفریدی اپنی گاڑی پر پاکستان تحریک انصاف کا پرچم آویزاں کرکے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں

مظفرگڑھ ڈوگر گروپ کے سربراہ ہر دلعزیز سیاستدان پی پی 271 سے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد عون حمید ڈوگر نے...
16/10/2025

مظفرگڑھ
ڈوگر گروپ کے سربراہ ہر دلعزیز سیاستدان پی پی
271 سے مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد عون حمید ڈوگر نے مظفرگڑھ میں گرین الیکٹرک بس سروس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں ترقی، شفافیت اور جدید سہولیات کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ مظفرگڑھ میں الیکٹرک بس سروس کا اجراء عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ "یہ بس سروس مظفرگڑھ کے شہریوں کے لیے ایک تحفہ ہے جو نہ صرف ان کے سفر کو آسان بنائے گی بلکہ ماحول کو صاف رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا گرین پنجاب پروگرام ایک وژنری منصوبہ ہے جس کے تحت ہر ضلع میں ماحول دوست، جدید اور آرام دہ ٹرانسپورٹ مہیا کی جا رہی ہے۔
سردار عون حمید ڈوگر نے مزید کہا کہ "پہلے مرحلے میں 12 جدید الیکٹرک بسیں مظفرگڑھ کے مختلف روٹس پر چلائی جا رہی ہیں، جن کا کرایہ محض 20 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ طلبہ، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے یہ سہولت بالکل مفت ہے۔ یہ عوامی ریلیف پالیسی وزیراعلیٰ کی عوام سے حقیقی ہمدردی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ان بسوں میں ائیر کنڈیشنڈ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرے، موبائل چارجنگ پوائنٹس اور آرام دہ نشستیں فراہم کی گئی ہیں، جو شہریوں کو جدید اور محفوظ سفر کا نیا تجربہ دیں گی۔ آئندہ مرحلے میں اس منصوبے کو مظفرگڑھ کے نواحی علاقوں تک بھی بڑھایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
آخر میں سردار محمد عون حمید ڈوگر نے کہا کہ "میں وزیراعلیٰ پنجاب، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مظفرگڑھ کے عوام کے لیے اس تاریخی منصوبے کو ممکن بنایا۔ ہم سب مل کر مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق مظفرگڑھ کو ترقی، خوشحالی اور سہولتوں کا مرکز بنائیں گے۔"

افغان شہریوں کیلئے بُری خبر،کومبنگ آپریشن شروع ٹیکس نیٹ میں لانے اور غیر قانونی مقیم افراد کو واپس بھیجنے کا فیصلہلاہور...
16/10/2025

افغان شہریوں کیلئے بُری خبر،کومبنگ آپریشن شروع
ٹیکس نیٹ میں لانے اور غیر قانونی مقیم افراد کو واپس بھیجنے کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ غیر قانونی افغان باشندوں کا رئیل ٹائم ڈیٹا تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے لیے وسل بلوئر سسٹم متعارف کرایا جائے گا اور اطلاع دینے والے کا نام مکمل رازداری میں رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے غیرقانونی رہائشیوں اور ان کے کاروباروں کے خلاف کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ غیرقانونی غیرملکی باشندوں کو وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق فوری ڈی پورٹ کیا جائے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مظفرگڑھ کے لیے الیکٹرک بسوں کا تحفہ جس کا افتتاح آج منسٹر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ...
16/10/2025

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مظفرگڑھ کے لیے الیکٹرک بسوں کا تحفہ جس کا افتتاح آج منسٹر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ، ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمد عون حمید ڈوگر ، ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ اور ممبر صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان ساجد نے کیا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارگورنر سند...
15/10/2025

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

گورنر سندھ نے آغا سراج درانی کی سیاسی، پارلیمانی اور عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا

گورنر سندھ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا

اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے، گورنر سندھ کی دعا

ایف بی آرانکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں مزید15دن کی توسیع،ایف بی آرٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی نئی تاریخ 31اکتوبر ...
15/10/2025

ایف بی آر
انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں مزید15دن کی توسیع،ایف بی آر
ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی نئی تاریخ 31اکتوبر مقرر،ایف بی آر

تھانہ شاہ جمال پولیس کی لاپرواہی ۔ سنگین مقدمات میں ملوث  دو ملزمان ہتھکڑی سمیت پولیس حراست سے فرار ھو گئے ۔شاہ جمال پول...
15/10/2025

تھانہ شاہ جمال پولیس کی لاپرواہی ۔ سنگین مقدمات میں ملوث دو ملزمان ہتھکڑی سمیت پولیس حراست سے فرار ھو گئے ۔شاہ جمال پولیس کی طرف سے ملزمان کی تلاش جاری

مظفرگڑھ *حلقہ پی پی 269 میں ہونے والے انتخابات میں امیدواروں کا اپنے سپورٹوں کے ھمراہ پھول پتیوں ھاروں سے استقبال جلوس ک...
15/10/2025

مظفرگڑھ
*حلقہ پی پی 269 میں ہونے والے انتخابات میں امیدواروں کا اپنے سپورٹوں کے ھمراہ پھول پتیوں ھاروں سے استقبال جلوس کی شکل میں آمد اقبال پتافی سمیت 20 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے سابق وفاقی وزیر مہر ارشاد سیال اور انکے بھائی امیر اکبر سیال نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر میاں علمدار قریشی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حلقہ پی پی 269 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے*

علی پور کے رہائشی ذیشان سب انسپیکٹر کو رحیم یار خان میں گولیاں مار کر ق ت ل کر دیا گیا مقتول پر بھی ق ت ل کا الزام تھا ک...
15/10/2025

علی پور کے رہائشی ذیشان سب انسپیکٹر کو رحیم یار خان میں گولیاں مار کر ق ت ل کر دیا گیا مقتول پر بھی ق ت ل کا الزام تھا کچھ عرصہ پہلے ضمانت پر رہا ہوا ہے

پاکستان بھر میں افغان مہاجرین کو 7 دن میں گھر، کاروبار، دکانیں خالی کرنے کا حکم                                         ...
15/10/2025

پاکستان بھر میں افغان مہاجرین کو 7 دن میں گھر، کاروبار، دکانیں خالی کرنے کا حکم

نو مئی کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کو پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا پراسکیوشن ک...
15/10/2025

نو مئی کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بریت کو پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا پراسکیوشن کی بریت کے خلاف اپیل دائر

Address

Multan

Telephone

+923164411822

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UNN HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to UNN HD:

Share