Independentpk

Independentpk The Best Place for News in the Best Place on Earth.

03/09/2026
03/09/2026

چین میں طوفان سے قبل آسمان گہرے گلابی اور سرخ رنگ میں ڈوب گیا۔
چین کے شہر چانگژو میں طوفان کی آمد سے قبل آسمان کا رنگ نایاب گہرے گلابی اور سرخ رنگ میں تبدیل ہو گیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق، یہ حیران کن منظر 'ریلے اسکیٹرنگ' (Rayleigh Scattering) نامی سائنسی مظہر کی وجہ سے پیش آیا، جہاں فضا میں موجود گہرے بادلوں اور نمی نے سورج کی روشنی کو پلٹا کر پورے شہر کو گلابی رنگ میں ڈبو دیا۔ فضا میں چند منٹوں تک قائم رہنے والے اس سحر انگیز منظر کے ٹھیک بیس منٹ بعد شہر میں شدید گرج چمک اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔۔

02/09/2026

عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ،کیا عالمی معاشی پالیسیاں سونے اور چاندی کی قیمتیں زمین پر لے آئیں؟
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 113 ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی قیمتیں تیزی سے نیچے آگئیں۔ فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت 2 ڈالر 70 سینٹس کم ہوکر 63 ڈالر 80 سینٹس پر آگئی، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ چاندی 270 روپے کمی سے 6 ہزار 859 روپے ہوگئی۔امریکی افراطِ زر میں کمی اور مستقبل میں شرح سود میں اضافے کے خدشات کے باعث عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ فی 10 گرام سونا بھی 9 ہزار 688 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے پر آگیا۔

02/09/2026

باجوڑ کے نوجوان نے 6 سال میں اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر بنا لیا،اڑان کب بھرے گا؟
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے باصلاحیت نوجوان سبحان اللہ نے محدود وسائل کے باوجود 6 سال کی مسلسل محنت سے اپنی مدد آپ کے تحت ہیلی کاپٹر تیار کرلیا۔ ان کی کاوش نے مقامی سطح پر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔سبحان اللہ کے مطابق 6 ستمبر کو باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں ہیلی کاپٹر کا آزمائشی مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ کامیاب تجربے کی صورت میں حکام نے اڑان کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ سبحان اللہ نے بچپن سے مشینری کا شوق اپنایا اور موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی تعاون ملے تو مزید جدید منصوبوں پر کام کرسکتے ہیں، جبکہ اب وہ ایک ہفتے میں دوبارہ ایسا ہیلی کاپٹر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

02/09/2026

روزے کب شروع ہوں گے؟ رمضان المبارک 2027 کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے حسابات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 1448 ہجری کا پہلا روزہ پیر 8 فروری 2027 کو ہونے کا امکان ہے، تاہم حتمی فیصلہ چاند کی رویت کے بعد ہوگا۔فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش ہفتہ 6 فروری 2027 کو عالمی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 56 منٹ پر ہوگی، جبکہ 6 اور 7 فروری کو رویت کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق پہلے سے مرتب ہجری کیلنڈر میں بھی 8 فروری 2027 سے رمضان کے آغاز کی توقع ظاہر کی گئی ہے، تاہم چاند کی رویت کے باعث مختلف ممالک میں پہلا روزہ ایک دن آگے یا پیچھے ہوسکتا ہے۔

02/09/2026

گھر سے چند قدم دور چھتری پکڑے شخص پر آسمانی بجلی گر گئی؟ ہولناک ویڈیو وائرل
نیویارک کے اسٹیٹن آئی لینڈ میں تھامس فہمی گھر سے گاڑی کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی چھتری سے ٹکراتے ہوئے ان پر جاگری۔ ہولناک منظر گھر کے ڈور بیل کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔ویڈیو میں بجلی کا شدید جھٹکا لگتے ہی تھامس کو زمین پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم خوش قسمتی سے وہ چند سیکنڈ بعد خود اٹھ گئے۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 24 گھنٹے نگرانی کے بعد گھر جانے کی اجازت مل گئی۔تھامس فہمی کے مطابق بجلی کا جھٹکا پورے جسم میں پھیل گیا اور شدید جلن، درد اور سن ہونے کا احساس ہوا۔ صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے لوگوں کو زندگی سے لطف اندوز ہونے کا پیغام دیا اور اگلے روز میگا ملینز کا ٹکٹ بھی خرید لیا۔

02/09/2026

Address

Multan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Independentpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Independentpk:

Shortcuts

Share