Multan Weather

Multan Weather Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Multan Weather, Digital creator, Multan.

26/06/2026

🌧 مون سون اپڈیٹ 🌧
2 جولائی سے ڈی جی خان سمیت جنوبی پنجاب میی مون سون بارشوں کا پہلہ سپیل متوقع ھے اگر سسٹم میی مزید تبدیلی نہ ہوی تو🙏
⚠️⚠️⛈️⛈️🌧🌧🚨🚨

🔴خوشخبری 🌧️جولائی کا پہلا سلسلہ لا رہا ہے اچھی بارشیں، لیکن اس سے پہلے گرمی برداشت کریں اپنے علاقے کی اپڈیٹ کے لئے کمینٹ...
26/06/2026

🔴خوشخبری 🌧️
جولائی کا پہلا سلسلہ لا رہا ہے اچھی بارشیں، لیکن اس سے پہلے گرمی برداشت کریں اپنے علاقے کی اپڈیٹ کے لئے کمینٹ کریں ⛈️🌧️⚡☔

26/06/2026

خوشخبری 🌧️
جولائی کا پہلا سلسلہ لا رہا ہے اچھی بارشیں انشاءاللہ۔ اپنے علاقے کی اپڈیٹ کے لئے کمینٹ کریں ⛈️🌧️⚡☔

کوہ سلیمان اور بلوچستان کی حدود میں ڈیولپمنٹس بننے کی ٹرائی میں ہیں شام تک ماحول بن ائے گا ۔ان شاءاللہ
24/06/2026

کوہ سلیمان اور بلوچستان کی حدود میں ڈیولپمنٹس بننے کی ٹرائی میں ہیں شام تک ماحول بن ائے گا ۔ان شاءاللہ

جمعرات سے ہفتے کے دوران شمالی مغربی پنجاب خیبرپختونخوا مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں پر گرج چمک والے بادل بننے اور چند مق...
24/06/2026

جمعرات سے ہفتے کے دوران شمالی مغربی پنجاب خیبرپختونخوا مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں پر گرج چمک والے بادل بننے اور چند مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

السلام و علیکم ۔۔!اج مورخہ 24 جون بروز بدھ بمطابق 8 محرم الحرام 10 ہاڑاج میدانی علاقوں میں ہوا میں نمی کا تناسب کافی زیا...
24/06/2026

السلام و علیکم ۔۔!

اج مورخہ 24 جون بروز بدھ بمطابق 8 محرم الحرام 10 ہاڑ

اج میدانی علاقوں میں ہوا میں نمی کا تناسب کافی زیادہ ہے جسکی وجہ سے ہیٹ انڈیکس کافی بڑھ گیا ہے

اج محسوس ہونے والا درجہ حرارت 45-50 تک رہ سکتا ہے جبکہ درجہ حرارت کی ریڈنگ 40-42 کی قریب رہ سکتی ہے

اج کوہ سلیمان رینج پر ڈویلپمنٹس نکلنے کی اچھی امید ہے لیکن اج Pulse Storm بننے کے امکانات ہیں مطلب تھنڈر سیل بکھرے بن سکتے ہیں

مزید اج جیٹ سٹریم کافی سلو ہیں اس لیے تھنڈر سیل کی تشکیل کے بعد انکی تیزی سے اگے بڑھنے کی صلاحیت کافی حد کم ہوگی ۔یعنی تھنڈر سیل ایک جگہ پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ اگے بڑھنے کی رفتار کافی slow ہو سکتی ہے

موجودہ کنڈیشنز کے مطابق کہہ سکتے ہیں کہ اگر قریبی کو سلیمان یعنی کہ کوہ سلمان رینج کی وہ حدود جو کہ پنجاب بلوچستان باڈر ایریاز ہے اگر وہاں ڈیولپمنٹس بن پاتی ہیں تو وہ میدان تک ا سکتی ہے

لیکن اگر تھنڈر سیل بلوچستان کی حدود میں تشکیل پاتے ہیں تو ان کی ایک تو موومنٹ کافی سلو رہے گی دوسرا جو ان کا میدان تک پہنچنے کے امکانات بھی محدود ہوتے جائیں گے

اس لیے اج بھی میدانی علاقوں کے واضح امکانات تو نہیں کہہ سکتے لیکن امکانات بن سکتے ہیں

مزید انشاء اللہ تعالی دوپہر کو تھنڈر سیل بننے کے بعد سٹلائیٹ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اپ کو اگاہی دیں گے کہ کہاں کہاں امکانات بن سکتے ہیں

مزید اج میدان علاقوں میں حبس کی کیفیت برقرار رہیں گی کیونکہ ہوا میں نمی کا تناسب کافی حد تک بڑھا ہوا ہے

باقی اپ لوگوں کی سپورٹ درکار ہے انشاءاللہ ہمیشہ کی طرح اپ ہماری پوسٹ کو لائک ضرور دیا کریں اس سے ہمیں مزید محنت کرنے کا حوصلہ ملتا ہے۔شکریہ

🌤️ ملتان موسم اپڈیٹ — 24 جون 2026آج ملتان میں موسم شدید گرم اور مرطوب (حبس والا) رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر کے وقت درجہ حرا...
24/06/2026

🌤️ ملتان موسم اپڈیٹ — 24 جون 2026
آج ملتان میں موسم شدید گرم اور مرطوب (حبس والا) رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر کے وقت درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔ �
Ease Weather +1
💨 ہوا کی رفتار: 15 تا 25 کلومیٹر فی گھنٹہ
🌡️ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: 44° تا 45°C
🌡️ کم سے کم درجہ حرارت: 31° تا 33°C
☁️ شام کے وقت کہیں کہیں بادل بن سکتے ہیں، تاہم بارش کے امکانات کم ہیں۔ �
Ease Weather +1
⚠️ احتیاط:
دوپہر 12 بجے سے 4 بجے تک دھوپ سے بچیں۔
پانی اور مشروبات کا زیادہ استعمال کریں۔
بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں۔
#گرمی 🌡️☀️

♦️ اج بعد دپہر  جنوبی پنجاب کے بعض مشرقی علاقوں میی لوکل ایکٹیویٹی کے تحت کہی کہی پر بارش دیکھنے کو مل سکتی ھے♦️
24/06/2026

♦️ اج بعد دپہر جنوبی پنجاب کے بعض مشرقی علاقوں میی لوکل ایکٹیویٹی کے تحت کہی کہی پر بارش دیکھنے کو مل سکتی ھے♦️

24/06/2026

🌦️ 24 جون موسمی صورتحال 🌦️

السلام علیکم دوستو!

📌 آج 24 جون کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ محسوس ہو سکتا ہے جبکہ کئی علاقوں میں گرمی اور حبس بھی برقرار رہ سکتی ہے۔

⛅ البتہ شام اور رات کے اوقات میں کوہِ سلیمان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مقامی موسمی سرگرمی کے امکانات موجود ہیں۔

⛈️ اگر مقامی حالات سازگار رہے تو بعض مقامات پر:
✅ گرد آلود ہوائیں
✅ گرج چمک
✅ ہلکی تا معتدل بارش

کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

📍 اس وقت وسیع پیمانے پر کسی مضبوط موسمی سسٹم کے آثار موجود نہیں، اس لیے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

"گرمیوں کے موسم میں مقامی موسمی سرگرمیاں اچانک بھی بن سکتی ہیں، اس لیے تازہ اپڈیٹس پر نظر رکھیں۔"

🌧️ تازہ ترین مون سون اپڈیٹ 💦☔24-06-2026 الحمد اللّٰہ ! پاکستان میں مون سون کی پہلی لہر اب زیادہ دور نہیں۔ لیکن کاپی پیسٹ...
24/06/2026

🌧️ تازہ ترین مون سون اپڈیٹ 💦☔
24-06-2026
الحمد اللّٰہ ! پاکستان میں مون سون کی پہلی لہر اب زیادہ دور نہیں۔
لیکن کاپی پیسٹ دانشوروں سے دور رہیں.... 👇👇😂😂
اس سے پہلے 25 جون سے ایک پری مون سون سلسلہ متوقع ہے جو محدود علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز آندھی کا سبب بن سکتا ہے ان شاء اللّٰہ..

موجودہ موسمی ماڈلز کے مطابق اگر کوئی بڑی تبدیلی نہ آئی تو 27 سے 30 جون کے درمیان مون سون کی پہلی لہر پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

🌧️ پہلے بارشوں کا آغاز کہاں سے ہوگا؟
- آزاد کشمیر،راولپنڈی ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب (راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین وغیرہ)
- بالائی خیبرپختونخوا ،جنوبی سندھ

بعد ازاں یہ سلسلہ بتدریج وسطی پنجاب، وسطی خیبرپختونخوا اور پھر جنوبی پنجاب جنوبی پختونخواہ کے بعض اضلاع تک پھیل سکتا ہے۔
⚠️ بارشوں کی شدت اور مقدار ہر علاقے میں ایک جیسی نہیں ہوگی۔
📊 پورے مون سون سیزن کا جائزہ... 👇👇
ابھی سے جولائی تا ستمبر کے پورے سیزن کی حتمی پیش گوئی دینا قبل از وقت ہے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی کاپی پیسٹ رپورٹس یا صرف AI سے تیار کی گئی پوسٹس کو حتمی نہ سمجھیں۔
عالمی موسمی ماڈلز ابھی مکمل طور پر متفق نہیں ہیں۔

کچھ ماڈلز El Niño کے اثرات دکھا رہے ہیں۔
جبکہ بعض ماڈلز Neutral Conditions کو زیادہ مؤثر ظاہر کر رہے ہیں۔
یعنی کبھی کہتے ہیں El Nino کی وجہ سے کم بارشیں ہونگیں کبھی کہتے ہیں Neutral کی وجہ سے زیادہ بارشیں ہونگیں 😀😂😀👇👇👇

یعنی ابھی تک ان کاپی پیسٹ ماہر موسمیات کو خود معلوم نہیں ہے کہ حتمی پیشگوئی کونسی ہے اس لئے یہ کہنا ممکن نہیں کہ بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی یا کم۔
اس وقت کے موسمی صورتحال کے مطابق
- 15 اگست تک ملک کے تمام علاقوں میں غیر معمولی یا مسلسل سیلابی بارشوں کا کوئی واضح سگنل نہیں۔
- مشرقی پاکستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی و وسطی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور کوہِ سلیمان کے گردونواح میں وقتاً فوقتاً اچھی اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
- وسطی و جنوبی پنجاب،پختونخواہ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں فی الحال وسیع پیمانے پر مسلسل یا سیلابی بارشوں کا امکان نہیں۔
📌 البتہ لانگ رینج ماڈلز کے مطابق 15 اگست کے بعد سے ستمبر کے آخر تک بارشوں کی سرگرمی میں اضافہ ممکن ہے۔ اس دوران سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے...
یہ صرف ابتدائی اشارے ہیں، حتمی پیش گوئی نہیں۔
🙏 اہم گزارش
- وقت سے پہلے کسی بھی موسم کی حتمی رپورٹ جاری نہیں کی جا سکتی۔
- موسمی ماڈلز روزانہ بدلتے رہتے ہیں، اس لیے پیش گوئیوں میں بھی تبدیلی آتی رہتی ہے۔
- اصل علم اور اختیار صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ ہم صرف سائنسی اعداد و شمار کی بنیاد پر اندازہ پیش کرتے ہیں۔
- ان شاء اللّٰہ جیسے ہی کوئی حتمی اشارہ ملتا ہے مونسون کا تو آپ کے ساتھ شیئر کرتا ہوں
- 🤲 دعا
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آنے والی بارشیں رحمت، برکت اور خیر کا سبب بنیں، کسانوں کی فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں اور ہر قسم کے نقصان، سیلاب اور آفات سے محفوظ رکھیں۔ آمین۔

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Multan Weather posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share